اپنی قیادت کیوں نہیں؟
یوپی کا الیکشن قریب ہے، اسی کے تناظر میں آپ نے موہن بھاگوت کا ہمدردی والا بیان سن لیا ہوگا ، اکھلیش کے مسلم سمیلن کے انعقاد کی خبر یقینا آپ کو ہو چکی ہوگی اور یہ بات بھی آپ کے کانوں تک پہنچ چکی ہوگی کہ کس طرح مختلف پارٹیاں مسلم دھرم گرووں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہی ہیں اور شامل ہونے والے بھی کس طرح سب کچھ بھلا کر بخوشی شامل ہو رہے ہیں۔
سوال:
مسلمانوں کو ان پارٹیوں میں ایسا کیا نطر آتا ہے کہ ان کی قربت کو باعث فخر اور ان کے ساتھ نشست و برخواست کو قابل عزت سمجھتے ہیں. جب کہ ان کی دھوکہ دھڑی، مسلم مسائل پہ ان کی مجرمانہ خاموشی ، مسلمانوں کے ساتھ غداری، ووٹ کے لئے استعمال، ضرورت بھر قربت اور پھر دوری جگ ظاہر ہے. جو باتیں میں نے کہی سب کی مثال موجود ہے بس آپ کے غور کرنے کی دیر ہے ۔
حیرت میں ڈالنے والی بات یہ ہے کہ جن کی دھوکہ دھڑی، مسلمانوں کے تئیں غداری، اپنے مفاد کے لئے ضرورت کے مطابق استعمال روز روشن کی طرح عیاں ہے ان پر پھر سے اعتماد، یقین اور بھروسہ کیا جا رہا ہے اور جس کو آج تک آزمایا بھی نہیں گیا ان کے بارے میں فیصلہ صادر کر دیا گیا کہ وہ بی جے پی کا ایجنٹ ہے، مسلمانوں کا دشمن ہے، جب کہ اس کا کوئی ثبوت آج تک نہیں مل سکا ہے۔
اگر اویسی صاحب ایجنٹ ہیں تو دیگر جو بھی پارٹیاں ہیں وہ کیا ہیں، وہ تو آزمائے ہوئے دشمن ہیں، مسلمانوں کے ساتھ ان کی غداری کی ایک طویل فہرست اور ایک مکمل تاریخ موجود ہے۔
گزارش :اپنی قیادت کھڑی کرنے کا شاندار موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں اور کم از کم ایک بار اپنا ووٹ اپنی قیادت کو دیکر دیکھیں ان شاء اللہ مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور یوپی کے مسلمان اگر ایسا کر گزرتے ہیں تو یقینا وہ ایک تاریخ رقم کریں گے اور دوسرے صوبہ والوں کے لئے نمونہ عمل بھی بنیں گے۔
محمد تحسین رضا مصباحی
ڈائیریکٹر :جامعۃ فاطمۃ الزہرا
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں:
___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !! غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی فی الحال… Read More
سنبھل کے زخموں سے بہتا ہوا خون ابھی بند بھی نہیں ہوا ہے کہ اجمیر… Read More
اپنے دامن میں صدیوں کی تاریخ سمیٹے سنبھل شہر کی گلیاں لہو لہان ہیں۔چاروں طرف… Read More
جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر… Read More
۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More
عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More