ٹوئٹر کا نیا فیچر: آپ کی ٹوئٹ آپ کی اپنی آواز میں

[ad_1]

 نیویارک،18/جون (آئی این ایس انڈیا) سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ‘وائس ٹوئٹ’ کی سہولت متعارف کرا دی ہے جو فی الحال صرف آئی فون رکھنے والے صارفین کے لیے ہو گی۔

‘اینڈرائڈ’ موبائل رکھنے والے صارفین فی الحال ‘وائس ٹوئٹ’ کی سہولت سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔ ٹوئٹر نے یہ واضح نہیں کیا کہ مستقبل میں یہ سہولت ‘اینڈرائڈ ڈیوائسز’ پر بھی دستیاب ہو گی یا نہیں۔

ٹوئٹر نے بدھ کو اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے اور وہ ہے "آپ کا ٹوئٹ آپ کی اپنی آواز میں۔”

ٹوئٹر نے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک آڈیو ٹوئٹ بھی کی ہے جس میں چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں ہیں۔

وئٹر کے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی برسوں سے ٹوئٹر صارفین لوگوں تک اپنے خیالات تصاویر، گرافکس، ٹیکسٹ پیغامات اور ویڈیوز کے ذریعے پہنچا رہے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی ٹیکسٹ ٹوئٹ میں 280 حروف اپنی بات پہنچانے کے لیے کافی نہیں ہوتے۔ اس لیے وائس ٹوئٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

وائس ٹوئٹ کے فیچر میں صارفین کو 140 سیکنڈز کی آڈیو ٹوئٹ کرنے کی آزادی ہو گی جب کہ ٹوئٹر پر ویڈیو ٹوئٹ بھی اتنے ہی دورانیے کی جا سکتی ہے۔

کمپنی نے حال ہی میں بزنس پلیٹ فارمز کے لیے طویل دورانیے کی ویڈیو ٹوئٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

اگر کوئی صارف دو منٹ 20 سیکنڈز سے زیادہ کی آڈیو ٹوئٹ کرنا چاہے تو کیا کرے؟

ٹوئٹر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارف صرف بٹن دبا کر آڈیو ریکارڈ کرتا رہے۔ اگر 140 سیکنڈز سے زیادہ کی آڈیو ہوئی تو وہ خود ہی دوسرا ٹوئٹ بن کر پہلے ٹوئٹ سے منسلک ہو جائے گی۔

یعنی جیسے ٹیکسٹ ٹوئٹ میں ‘تھریڈ’ کا آپشن دیا جاتا ہے ویسے ہی وائس ٹوئٹ میں بھی دیا جائے گا۔

وائس ٹوئٹس بھی لوگوں کی ٹائم لائنز پر آئیں گے۔ اگر کوئی اسے سننے کے لیے اس پر کلک کرے گا تو ایک نئی ونڈو میں وہ ریکارڈنگ چلنا شروع ہو جائے گی۔ صارفین اسے ٹوئٹر پر دیگر پوسٹس دیکھتے اور ‘اسکرولنگ’ کرتے ہوئے بھی سن سکیں گے۔

ٹوئٹر کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر ٹیسٹنگ کے لیے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کی حامل کچھ ڈیوائسز میں شامل کیا جا رہا ہے لیکن آنے والے وقت میں یہ تمام آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

[ad_2]
Source link
alrazanetwork

Recent Posts

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!!

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر… Read More

10 گھنٹے ago

نعت خوانی کے شرعی آداب

۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More

4 دن ago

نفرت کا بھنڈارا

عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More

3 ہفتے ago

کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں!

کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ… Read More

3 ہفتے ago

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More

1 مہینہ ago

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!!

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More

4 مہینے ago