کولکتہ: مبینہ طور پر سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے افسر ظاہر کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے بھوانی پور علاقے میں ایک تاجر کے گھر پر چھاپہ مارا اور 30 لاکھ روپے اور زیورات لے گئے۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔بزنس مین سریش وادھوا (60) کی جانب سے بھوانی پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، سات آٹھ لوگوں کا ایک گروپ پیر کی صبح تقریباً آٹھ بجے روپ چند مکھرجی لین میں واقع ان کے گھر پہنچا اور ’چھاپہ ماری‘ شروع کردی۔ یہ سبھی اپنے آپ کو سی بی آئی افسر بتا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں
وادھوا نے کہا، "انہوں نے ضبط شدہ اشیاء کی فہرست میرے گھر پر ہی بنائی لیکن کہا کہ وہ اسے بعد میں بھیجیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے جلد ان کے دفتر میں طلب کیا جائے گا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کولکتہ پولیس کے سراغ رساں محکمے نے بھوانی پور پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو سکین کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کے زیر استعمال تین گاڑیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں-
دن کی نمایاں ویڈیو
سچائی کی جانچ: کیا بھارت اور چین تنازعہ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے سے الجھنا درست ہے؟