پولیس نے اتوار کو کہا کہ گرفتار ملزمان میں وہ شخص بھی شامل ہے جو ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہہ رہا ہے کہ ‘پورے اندور شہر کو آگ لگا دی جائے گی’۔
ویڈیو میں یہ شخص یہ بھی کہہ رہا تھا کہ اگر پولیس فلم ‘پٹھان’ کے خلاف احتجاج کرنے والے دائیں بازو کے کارکنوں کو پکڑنے میں ناکام رہی تو وہ جمعہ کو نماز ظہر کے بعد جمع ہوں گے۔
ویڈیو کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے صحافیوں کو بتایا، "اگر لوگ اندور کو جلانے کی دھمکی دیتے ہیں تو ہم ان کے نظریے کو آگ لگا دیں گے۔”
پولیس افسر سنیل سریواستو نے بتایا کہ باروالی چوکی علاقے کے رہنے والے اویش خان، جس پر متنازع تقریر کرنے کا الزام ہے، کو کالو، شاداب، عرفان اور دو دیگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رضوان نامی شخص کی تلاش جاری ہے جس نے اویش خان کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔
پولیس کی کئی ٹیمیں اور کرائم برانچ کے اہلکار مفرور لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ اندور پولس کمشنر ہری نارائن چاری مشرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے دو ویڈیوز کی بنیاد پر کم از کم 50 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں-
، اڈانی گروپ نے ہندنبرگ کے الزامات کی تردید کی، اسے "ہندوستان پر حملہ” قرار دیا
، اڈیشہ کے وزیر کو قتل کرنے والا ASI ذہنی مریض تھا، ماہر نفسیات کا انکشاف
جمعہ کا دن سید الایام کیسے؟ (حافظ)افتخاراحمدقادری جمعہ کا دن ظاہری طور پر اپنے اندر… Read More
(۱۴) مسلمان تجارت اور کاروبار میں دیانت داری اور سچائی کا بھرپور لحاظ کریں، دھوکا… Read More
_____وقت ہے خود کو بدلنے کا !! غلام مصطفےٰ نعیمی روشن مستقبل دہلی ہندو احیا… Read More
___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !! غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی فی الحال… Read More
سنبھل کے زخموں سے بہتا ہوا خون ابھی بند بھی نہیں ہوا ہے کہ اجمیر… Read More
اپنے دامن میں صدیوں کی تاریخ سمیٹے سنبھل شہر کی گلیاں لہو لہان ہیں۔چاروں طرف… Read More