گیا: بہار کے گیا ضلع میں فوجی مشق کے دوران فائر کیے گئے توپ کے گولے کی زد میں آکر تین دیہاتی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 3 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ حادثے کے وقت گاؤں میں سبھی ہولی کھیل رہے تھے۔ زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد سی ٹی ایس پی کی قیادت میں ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس تمام نکات پر تفتیش کر رہی ہے کہ توپ کا گولہ فائرنگ رینج سے باہر کیسے گرا۔
یہ بھی پڑھیں
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی شناخت گولا مانجھی کے داماد گووند مانجھی، سورج کمار اور کنچن کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں گیتا کماری، راشو دیوی، پنٹو مانجھی شامل ہیں۔
معلومات کے مطابق، گیا کے ڈوبھی بلاک کے ترلوکی پور میں فوج کی پریکٹس فائرنگ رینج چلتی ہے۔ اس فائرنگ رینج سے ملحقہ دیہات متاثر ہیں۔ اکثر وہاں توپ کا گولہ فائر رینج ایریا سے باہر گرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:-
VIDEO: سہرسہ ضلع کے بنگاؤں میں ہولی بکھری، بہت سارے نوجوان ناچ رہے ہیں۔
دن کی نمایاں ویڈیو
وارانسی: گنگا کے گھاٹوں پر ڈھول اور منجیر کے ساتھ دھنوں کی ہولی