انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بدھ کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچوں کے مقامات کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت ہندوستان کو جون 2025 میں 5 ٹیسٹ میچوں کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ یہ میچز کرکٹ کا مکہ کہلائے جانے والے لارڈز کے علاوہ دی اوول، ایجبسٹن، ہیڈنگلے اور اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے۔
ساؤتھمپٹن کو 2029 کے لیے منتخب کیا گیا۔
ٹیم انڈیا کو سال 2029 میں بھی انگلینڈ میں 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ اس سیریز کے لیے صرف ایک مقام تبدیل کیا گیا ہے۔ ہیڈنگلے کے بجائے ایک ٹیسٹ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ 4 وینیوز لارڈز، دی اوول، ایجبسٹن اور اولڈ ٹریفورڈ رہیں گے۔ ای سی بی کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا کہ اگلے 7 سالہ شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے، ہم وینیو کو تیاری کا موقع دے رہے ہیں، تاکہ وہ شائقین کے لیے خصوصی سہولیات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کی بہتری میں سرمایہ کاری کر سکیں۔
آسٹریلیا کے علاوہ ہندوستان واحد ٹیم ہے جس کے خلاف انگلینڈ اندرون اور بیرون ملک 5 ٹیسٹ سیریز کھیلتا ہے۔ انگلینڈ کا اگلا دورہ بھارت جنوری 2024 میں 5 ٹیسٹ میچوں کے لیے ہوگا، جو انتھونی ڈی میلو ٹرافی کے لیے کھیلا جائے گا۔ بھارت اور انگلینڈ 2014 سے ٹیسٹ سیریز میں 5 میچ کھیل رہے ہیں۔ اس سے مستثنیٰ انگلینڈ کا 2020-21 کا دورہ ہندوستان تھا، جسے محدود اوورز کی سیریز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک ٹیسٹ سے کم کر دیا گیا تھا۔ ہندوستان نے آخری بار بیرون ملک ٹیسٹ سیریز تقریباً 16 سال قبل 2007 میں انگلینڈ کے خلاف جیتی تھی۔
،
ٹیگز: ای سی بی، انگلینڈ، انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، ٹیم انڈیا
پہلی اشاعت: 14 جون 2023، 19:00 IST
۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More
عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More
کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ… Read More
انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More
ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا_____ غلام مصطفےٰ نعیمی روشن… Read More