بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 48 اوورز میں سات وکٹوں پر 362 رنز بنائے۔ اومان نے 44 اوورز میں چھ وکٹ پر 246 رنز بنائے تھے جب خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تھا۔ اومان کی ٹیم جو پہلے ہی ورلڈ کپ کوالیفکیشن کی دوڑ سے باہر تھی، اس وقت ڈک ورتھ طریقہ کے مطابق ہدف سے 75 رنز پیچھے تھی۔
اوپنر وکرم جیت سنگھ نے 109 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنا کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے پہلی وکٹ کے لیے میکس او ڈاؤڈ (35 رنز) کے ساتھ 117 رنز اور دوسری وکٹ کے لیے ویسلے بریسی کے ساتھ 80 رنز کی شراکت داری کی۔
بریسی نے 65 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے۔ بیڈ ڈی لیڈ (19 گیندوں میں 39 رنز) اور ثاقب ذوالفقار (17 گیندوں پر 33 رنز) نے بھی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 360 سے آگے لے جایا۔ عمان کی جانب سے بلال خان نے تین اور محمد ندیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آیان خان نے 92 گیندوں پر ناقابل شکست 105 رنز بنائے لیکن انہیں اومان کے دیگر بلے بازوں کا اچھا ساتھ نہیں ملا۔ دائیں ہاتھ کے آف اسپنر آریان دت نے 10 اوورز میں 31 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ فاسٹ بولر ریان کلین نے دو کامیابیاں حاصل کیں۔
،
ٹیگز: ورلڈ کپ 2023
پہلی اشاعت: 03 جولائی 2023
جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر… Read More
۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More
عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More
کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ… Read More
انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More