رقم خرچ کرکے چاند کی سیرکرنا اب ہوگیا ممکن؛ جاپان کا ارب پتی چاند کے چکر لگانے والا پہلا بزنس مین ہوگا

[ad_1]

دبئی 18/ستمبر (ایس او نیوز) اب پیسہ دے کر کوئی بھی شخص چاند کا چکر لگا سکتا ہے، جی ہاں!  بی بی سی کی ایک رپورٹ پر بھروسہ کریں تو   42 سالہ جاپانی   "یوساکا مائیزاوا ” اب پہلا شخص ہوگا جو اپنی رقم خرچ کرکے  چاند کی سیر کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوساکا جاپان کا ایک مشہور   کاروباری شخصیت اور فیشن ٹائیکون ہے اور اس کا شمار  ارب پتیوں میں ہوتا ہے.۔ یوساکا نے ا سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے چاند پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوساکا  ،  پرائیویٹ راکٹ کے ذریعے  چاند کا  چکر لگانے والا    پہلا بزنس مین  ہوگا  جو پرائیویٹ طور پر چاند کا سفر کرے گا۔

بی بی سی کی رپورٹ  کے مطابق ان کی سواری بی ایف آر، یعنی ’بگ فیلکن راکٹ‘ ہو گی، جس کی رونمائی ایلون مسک نے 2016 میں کی تھی۔ یہ ناسا کے اپولو 17 مشن کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ کوئی انسان چاند تک جائے گا۔

ایلون مسک نے بتایا کہ  جاپانی شخص یوساکا   نے اُن کی راکٹ پر  چاند پر جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایلون مسک کیکمپنی کے مطابق یہ مہم ’ان عام لوگوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جن کے لیے خلا تک رسائی ایک خواب ہے۔‘

اب تک چاند پر صرف 24 انسانوں نے تین اپالو مشنز کے ذریعے قدم رکھا ہے اور وہ سب امریکی تھے۔

یہ بات واضح نہیں کہ یہ مشن کب لانچ کیا جائے گا، اور جس راکٹ کی ذریعے جاپانی بزنس مین   کو چاند کی سیرکرائی جائے گی  وہ راکٹ  کب تک تیار ہوگی۔

خیال رہے کہ سنہ 2017 میں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ دو سواریوں کو پیسوں کے عوض چاند کے مدار کا چکر لگوائیں گے اور یہ مشن 2018 میں جائے گا۔اس وقت سپیس ایکس کا خیال تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنا طاقتور 146فیلکن ہیوی145 راکٹ اور 146ڈریگن145 خلائی جہاز کا   استعمال کرے گا۔

لیکن اس سال فروری میں ایلون مسک نے کہا کہ انسانوں کو مدار میں بھیجنے کے لیے سپیس ایکس 146بی ایف آر145 پر ہی انحصار کرے گایہ راکٹ کبھی اڑا نہیں ہے، لیکن جاری کردہ تکنیکی معلومات کے مطابق راکٹ کی اونچائی 106 میٹر اور قطر نو میٹر ہے۔اس کے مقابلے میں 146فیلکن ہیوی145،  70 میٹر اونچا ہے۔ اس کے کور میں دو راکٹ نصب ہیں، جن کا انفرادی قطر 3.6 میٹر ہے۔

 

[ad_2]
Source link

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا

[ad_1] اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا پٹنہ ،2 ؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔