*خواتین اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی : عبرتناک اور فوری سزا ہی مسئلے کا حل
قاری محمد شہود رضا رضوی*
’خواتین اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب عبرتناک سزا کے مستحق ہیں‘ انہیں سرعام پھانسی دی جانی یا جنسی طور پر ناکارہ بنا دیا جانا چاہئے تاکہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں‘‘۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم پیغام صبحِ ادب کانپور کے قومی ترجمان قاری محمد شہود رضا رضوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔۔پوری قوم کو ہلا ڈالنے والے ہاتھرس جنسی درندگی کے حالیہ واقعے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پیش آنے والے واقعہ صرف پولیس کی کارروائیوں سے حل نہیں ہو سکتے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے پورے معاشرے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایسے جرائم کے روک تھام کیلئے سخت سزاؤں کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس مقصد کی خاطر سخت قانون سازی کی ضرورت ہے جس میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی جبکہ کم سے کم سزا تادم مرگ قید ہونی چاہیئےاور کہا کہ کہ ریپ کے کیسوں میں سمجھوتے کی گنجائش نہیں ہونی چاہئےکہ ایسے کیسوں کو براہِ راست ہائی کورٹ کی سطح پر زیر سماعت لایا جائے اور فیصلہ تیس دن میں کیا جائے۔
اور کہا کہ ان جرائم کے روک تھام کے لئے سخت سزاؤں کے ساتھ ساتھ ان وجوہات کا دور کرنا بھی ضروری ہے جو ان کا باعث بنتی ہیں۔ سفلی جذبات کو بھڑکانے میں جو عوامل بھی شامل ہیں ان سب کی اصلاح اور ایک ایسے پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کے اقدامات لازمی ہیں جس میں ناجائز طریقوں سے نفسانی خواہشات کی تکمیل پر اکسانے والے تمام ذرائع پر مکمل پابندی ہو اور ریگولر و سوشل میڈیا لوگوں کوذمہ دار شہری بنانے میں مثبت کردار ادا کرنے کے پابند ہوں۔ جذباتی تقاضوں کو جائز طریقے یعنی نکاح و شادی کے ذریعے پورا کرنے کا آخری حد تک آسان بنایا جانا اور اس میں رکاوٹ بننے والے تمام خود ساختہ رسوم و رواج کا ختم کیا جانا بھی ضروری ہے۔ یہ حقیقت ملحوظ رکھی جانی چاہئے کہ اسلام کے دور اول میں صرف سخت سزاؤں کے ذریعے جرائم کی روک تھام نہیں کی گئی تھی بلکہ ان تمام اسباب کا ازالہ بھی کیا گیا تھا جو لوگوں کو جرم پر اکسانے کا سبب بنتے ہیں۔
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں
۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More
عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More
کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ… Read More
انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More
ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا_____ غلام مصطفےٰ نعیمی روشن… Read More