Tag Archives: AL-Raza Network

   نماز تراویح کے تقدس کو بچانا ضروری!! 

تراویح

ہاں سارے حفاظ کرام ایسے نہیں ہیں بلکہ آج بھی حفاظ کرام کی بڑی تعداد ایسی ہے جو قابل احترام ہیں اور قابل قدر ہیں جو مصلے پر کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں مقتدیوں کا خیال رہتا ہے مگر ہاں ایسے حفاظ کرام کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے جو تین دن، سات دن میں تراویح ختم کردیتے ہیں

Read More »

اعلی حضرت فاضل بریلوی:علوم وفنون کے بحر بیکراں

حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ والرضوان کی ذات وہ فرد فرید ہے جنھوں نے اپنی پوری زندگی امت مسلمہ کو باغیان اسلام کی ریشہ دوانی اور ان کے دام تزویر سے بچانے کے لیے اپنی علمی و فکری و فقہی و قلمی توانائی صرف فرمائی ، وہ اعلی حضرت جنہوں نے اپنے نوک قلم سے اس دور میں جنم لینے والے فتن و مفاسد کا قلع قمع فرمایا، اور ناموس رسالت پر شب خون مارنے والے شرپسند عناصر کی کلک رضا سے ایسی ضرب کاری لگائی

Read More »

فاضل بریلوی کی محیرالعقول شعری جہات

اردو شاعری میں جن شخصیات سے میں حد درجہ متاثر ہوں وہ ہیں علامہ اقبال اور فاضل بریلوی۔۔۔اس کی بنیادی وجہ یہ رہی کہ انہوں نے خود کو کسی لیلی‌‌‌ یا شیریں کے نین نقش، لب و رخسار، کاکل شب آشنا و گردن صراحی نما کی تصویر کشی میں گم نہیں کیا۔بلکہ ایک نے اپنی شاعری سے قوم کے مردہ جسم میں قیسانہ طور پر جان ڈالنے کی تحریک چلائی تو دوسری نے مسلمانوں کے قالب مظلم میں عشق سرمدی کی شعاعیں بکھیرنے کے لئے فرحادانہ تیشہ بکف، اندھیروں سے لڑائی لی۔

Read More »

اعلی حضرت اور ذکر خدا عزو جل!!

ایک صوفی بزرگ فرماتے ہیں کہ جس کے بارے میں یہ جـاننا ہو کہ وہ کتنا بڑا اللہ والا ہے اس کے پاس بیٹھو اس کی باتیں سنوں جس کی مجلسوں میں جس کی باتوں میں جتنا زیادہ اللہ کا نام آئیگا سمجھ جاؤ کہ وہ اتنا ہی بڑا اللہ والا ہے الحمد للہ جب میں اعلی حضرت کو پڑھتاہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مجلس ان کی ایسی نہیں جو ذکر اللہ سے خالی ہو ان کی تصنیف کا کوئی صفحہ ایسا نہیں جو اللہ کے ذکر سے خالی ہو ہر صفحے پر "سبحان اللہ " الحمد للہ"بحمد اللہ "و بااللہ توفیق"بفضلیہ تعالی"بعون الملک الوھاب"

Read More »

پردہ:فتاویٰ امام احمدرضا کی روشنی میں

       حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس آیت کریمہ کے نزول کے بعد انصار کی عورتیں سیاہ چادروں سے اپنے آپ کو ڈھانپ کر اس طرح سکون اور وقار سے باہر نکلتیں گویا ان کے سروں پر کوے ہیں ۔حضرت مجاہد علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : اگر عورتیں چادریں اوڑھے ہوئے ہوں تو معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ عصمت شعار آزاد عورتیں ہیں،

Read More »

امام احمد رضا ایک عظیم علمی شخصیت 

چودہوں صدی ہجری کے اوائل میں اُفق عالم پر طلوع ہونے والا ایک عظیم علمی آفتاب جس نے اپنی ضو بار کرنوں سے اکناف عالم کو منور ومجلی کردیا، اہل باطل کی جانب سے چلائے گئے طوفانوں کے لاکھ دھول ڈالنے کے باوجود جس کی تابناکی میں ذرہ بھر بھی کمی نہ ہوئی بلکہ مزید نکھرتی اور سنورتی گئی وہ عظیم علمی شخصیت، اعلی حضرت، امام اھل سنت، مجدد دین وملت، حضرت علامہ ومولانا مفتی الحاج الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان کی ہے ۔

Read More »

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری تاریخ کی روشنی میں!

تاریخ کاہر دور شاہد ہے کہ حق پرست علماء و عرفاء نے دین متین کے خلاف اٹھنے والے ان بے ہنگم فتنوں کا سر کچل کر رکھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ دین آج تک محفوظ ہے۔ لیکن ان فتنوں کو پیدا کرنے والے،انہیں ہوا دینے والے فنا کے گھاٹ اتر گئے، اور کسی کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کی راکھ اڑ کرکس شمشان گھاٹ میں دفن ہوئی۔ جبکہ دین حق کی حفاظت کرنے والے اس برگ وبارکو اپنی رگوں کے خون سے سیراب کرنے والے محافظین رحمت حق کے جوار میں آباد ہیں اور لوگوں کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں ۔

Read More »

حیات حضور حفیظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان

خلیفہ حضور شیرنیپال، حضرت قاضیٔ شرع مفتی عبد الحفیظ رضوی علیہ الرحمۃ والرضوان کی تہہ دار شخصیت کسی تعارف کے محتاج نہیں،آپ نے صوبہ بہار اور اس سے متصل نیپال کے اطراف و علاقوں میں جو دینی ملی تبلیغی اور سماجی خدمات فتاویٰ،قضا،خطابت اور تنظمیں و مدارس و مساجد قائم کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی علاقہ میں آپ کی خدمات و شخصیت کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

Read More »

اسلام میں پردہ کی اہمیت 

 اور احادیث میں پردۂ کی اہمیت اور ضرورت  بکثرت موجود ہے جیسا کہ  حضرت ابوبکر بزاز حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عورتوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ساری فضیلت تو مرد لوٹ لے گئے وہ جہاد کرتے ہیں اور خدا کی راہ میں بڑے بڑے کام کرتے ہیں ہم کیا عمل کریں کہ ہمیں بھی مجاہدین کے برابر اجر مل سکے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا:"  من قعدۃ منکن فی بیتہا فانھاتدرک عمل المجاھدین"  ترجمہ: جو تم سے گھر بیٹھے گی وہ مجاہدین کے عمل کو پائے گی ( حوالہ )

Read More »

ماہ صفر المظفر کے تعلق سے خیالات فاسدہ کی حقیقت

اس مہینہ کے متعلق زمانہ جاہلیت ہی سے یہ مشہور ہے کہ یہ مہینہ  منحوس اور آسمان سے آفتیں اور بلائیں نازل ہونےوالا مہینہ ہے۔زمانہ جاہلیت کے لوگ اس مہینہ میں خوشی کے جتنے تقریبات مثلا: شادی بیاہ، رخصتی اور عقیقہ وغیرہ قائم کرنا منحوس و معیوب سمجھتے تھے یہاں تک کہ سفر سے بھی گریز کرتے تھے۔مگر افسوس صد افسوس بدقسمتی سے وہی نظریہ و عقیدہ نسل در نسل چلا آرہا ہے۔

Read More »
واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔