حیات حضور حفیظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان

حیات حضور حفیظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان


خلیفۂ حضور شیرنیپال، حضرت قاضیٔ شرع مفتی عبد الحفیظ رضوی علیہ الرحمۃ والرضوان کی تہہ دار شخصیت کسی تعارف کے محتاج نہیں،آپ نے صوبہ بہار اور اس سے متصل نیپال کے اطراف و علاقوں میں جو دینی ملی تبلیغی اور سماجی خدمات فتاویٰ،قضا،خطابت اور تنظمیں و مدارس و مساجد قائم کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی علاقہ میں آپ کی خدمات و شخصیت کی گونج سنائی دے رہی ہے۔
آپ کی شخصیت و خدمات اور علمی و فکری گہرائیوں پر علما و مشائخ کے گراں قدر تاثرات محفوظ ہیں جو بعد میں آپ کی حیات و خدمات پر لکھی جانے والی کتاب میں شامل کیے جائیں گے۔سردست آپ کی حیات وخدمات کی مختصر جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں۔

ولادت وجاے پیدائش: ٢٣/ ستمبر ١٩٥١ء چتری،ضلع سرہا (نیپال)

نام ونسب: مفتی عبدالحفیظ رضوی بن شیخ محمد کلب حسین بن شیخ محمد نصرالدین بن شیخ غلام رسول

فراغت: ١٠/ شعبان المعظم ١٣٩٢ھ ١٩٧٢ء

مادران علمی:
(١) گاؤں کا مکتب

(٢) مدرسہ رضویہ شمس العلوم باڑا،سیتامڑھی

(٣) مدرسہ علیمیہ انوارالعلوم سرکانہی شریف مظفر پور

(٤) جامعہ حنفیہ غوثیہ جنک پور،نیپال

(٥) جامعہ رضویہ منظر اسلام محلہ سوداں گراں رضا نگر، بریلی شریف

(٦) الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور

اساتذۂ کرام:

(۱)حضرت حافظ ملت استاذ العلما جلالة العلم علامہ شاہ عبدالعزیز محدث مرادآبادی علیہ رحمۃ رب العزت بانی الجامعۃ الاشرفیہ (مبارک پور)

(۲)آئینۂ حافظ ملت حضرت علامہ حافظ عبدالرؤف بلیاوی علیہ الرحمۃ سابق نائب شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ (مبارک پور)

(۳) شیخ الادب حضرت علامہ قاضی محمد شفیع اعظمی علیہ الرحمۃ سابق ناظم اعلی جامعہ اشرفیہ (مبارک پور)

(۴) حضور بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی مصباحی علیہ الرحمۃ سابق صدرالمدرسین وشیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ و مدرسہ شمس العلوم (گھوسی)

(۵) قاضیُ القضاة شیرنیپال حضرت علامہ مفتی جیش محمد صدیقی برکاتی علیہ الرحمۃ شیخ الحدیث وصدرالمدرسین جامعہ حنفیہ غوثیہ (جنک پور)

(۶) شیخ طریقت حضرت علامہ علی احمد جیدالقادری علیہ الرحمۃ (سرکانہی شریف)

(۷) خلیفۂ حضور مفتیٔ اعظم ہند حضرت مولانا الحاج الشاہ مفتی محمد شمس الحق رضوی علیہ الرحمۃ(باڑاوی)

(۸)حضرت مولانا محمد داؤد صاحب علیہ الرحمۃ (بیتہاوی)

سفر حج وزیارت: ۱۸/ نومبر ٢٠٠٧ء

مراکز تدریسی خدمات:

(١) مدرسہ فیض العلوم محمد آباد گوہنہ،ضلع مئو یوپی

(٢) جامعہ حنفیہ غوثیہ جنک پور،نیپال

(٣) مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلڈیہا جے نگر

(٤) دارالعلوم جیش رضا شعبۂ دارالقضا ادارۂ شریعہ جے نگر، ضلع مدھوبنی بہار۔

بیعت وارادت:

شہزادۂ اعلی حضرت امام الفقہا مفتئ اعظم ہند حضرت علامہ مصطفی رضا قادری نوری علیہ الرحمۃ والرضوان۔

اجازت وخلافت:

(۱)خلیفۂ حضور سیدالعلما الحاج سید شاہ آل مصطفی قادری برکاتی سرکار کلاں مارہرہ شیرنیپال حضرت علامہ مفتی جیش محمد صدیقی برکاتی علیہ الرحمۃ 

(۲)قاضیٔ شہر بنارس یوپی خلیفۂ حضور مفتیٔ اعظم ہند حضرت مفتی غلام یٰسین صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

(۴)حضور خالد میاں صاحب علیہ الرحمۃ والرضوان (بریلی شریف)

اہلیہ: محترمہ فاطمہ خاتون صاحبہ بنت شیخ محمد جنیف صاحب (مرحوم) بھیمواں۔

اولاد : ایک صاحبزادہ حضرت مولانا محمد غلام غوث رضوی صاحب قبلہ اور پانچ صاحبزادیاں۔

تصنیفات وتالیفات: ١٩/ پارے تفسیر قرآن وفتاویٰ نویسی۔

وصال: ۲۳/ ذی الحجہ ۱۴۲۸ھ مطابق ۲/ جنوری ۲۰۰۸ء بروز بدھ ۹۔ بجکر ۲۵۔ منٹ پر

مزار مبارک: بیرا جے نگر،ضلع مدھوبنی (بہار)

ترتیب وتدوین:
محمد رجب القادری چتری کلیان پور نگر پالیکا ٢، ضلع سرہا (نیپال)
نظر ثانی واصلاح:
ابوالعطر حضرت مولانا مفتی محمد عبدالسلام امجدی برکاتی (تاراپٹی،نیپال)


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

گنبد اعلیٰ حضرت

حضور مفسر اعظم ہند بحیثیت مہتمم: فیضان رضا علیمی

یوں تو حضور جیلانی میاں علیہ الرحمہ کو اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری نے بسم اللہ خوانی کے وقت ہی جملہ سلاسل کی اجازت و خلافت مرحمت فرما دی تھی اور آپ کے والد ماجد نے بھی ۱۹ سال کی عمر شریف میں ہی اپنی خلافت اور بزرگوں کی عنایتوں کو آپ کے حوالہ کر دیا تھا لیکن باضابطہ تحریر ی خلافت و اجازت ، نیابت و جانشینی اور اپنی ساری نعمتیں علامہ حامد رضا خان قادری نے اپنی وفات سے ڈھائی ماہ قبلہ ۲۵۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔