مولانا عمران رضا رضا عرف سمنانی میاں کی حالت اطمینان بخش، سنگھ میڈیکل اینڈ ہاسپیٹل بنارس میں علاج جاری!!

مولانا عمران رضا رضا عرف سمنانی میاں کی حالت اطمینان بخش، سنگھ میڈیکل اینڈ ہاسپیٹل بنارس میں علاج جاری!!


نبیرہ اعلی حضرت خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ ومولانامفتی الشاہ محمد عمران رضاخان المعروف بہ حضور سمنانی میاں زیدمجدہ بریلی شریف، حضرت سید صبور میاں، حضرت کے دونوں صاحب زادے اور حضرت کے ڈرائیور کو بذریعہ ایمبولینس بہار کے اورنگ آباد صدر ہاسپٹل سے لیکر علامہ غلام رسول بلیاوی قبلہ صدر مرکزی ادارہ شرعیہ ایم ایل سی بہار کی ھدایت پر محترم جناب سیدآصف صاحب ضلع صدر قومی اتحاد مورچہ اورنگ آباداور مولاناکامران صاحب 25/ اور 26 / اگست کی درمیانی شب تقریبادوبجے رات بنارس کے سنگھ میڈیکل اینڈ ہاسپٹل ملڈہیہ میں پہونچے جہاں پر محترم ملک صاحب، محترم امیر صاحب، محترم سیف الدین صاحب وبنارس کے دیگرذمہ داروں اور عقیدت مندوں نے حضور سمنانی میاں وغیرہم کی عیادت کی اور ایڈمٹ کی کاروائ مکمل کرایا، چونکہ ازیں قبل  مشورے کے مطابق گلیکسی ہاسپٹل میں ایڈمٹ کراناتھامگر بیڈ خالی نہ رہنے کی وجہ سے سنگھ میڈیکل اینڈ ہاسپٹل بنارس میں ایڈمٹ کرایا گیا، سید آصف صاحب اور مولاناکامران کی اطلاع کے مطابق حضور سمنانی میاں اور دوسرے زخمی حضرات پہلے کی بنسبت قدرے بہتر ہیں، اللہ تعالی سبھی حضرات کو صحت کلی عطافرماے۔ناچیز پل پل کی تازہ صورت حال سے عقیدت مندوں کو باخبرکررہاہے۔
پورے ملک میں حضور سمنانی میاں ودیگرزخمیوں کی صحت کے لیئے دعائیں ہورہی ہیں ۔26/ اگست 2021 بروز جمعرات ادارہ شرعیہ کے زیراھتمام بہاروجھارکھنڈ کے مختلف مقامات میں اجتماعی دعاء صحت کااھتمام کیاگیاہے،جیساکہ پہلے سے اطلاع دی گئ تھی کہ حضور سمنانی میاں براہ سڑک 25/ اگست 2021 بروز بدھ بریلی شریف سے جھارکھنڈ میں منعقدہ مختلف اجلاس میں شرکت کے لیئے روانہ ہوے تھے مگر رات کے تقریباآٹھ بجے اورنگ آباد(بہار) شہر کے قریب جی ٹی روڈ پر مقام” اورا” کے پاس ایک تیزرفتار میں چل رہی ٹرک نے حضرت کی گاڑی کو زوردار ٹکرماری جس سے حضرت کی گاڑی پلٹ گئ اور چور چور ہوگئ، حضور سمنانی میاں، ڈرائیور، سیدصبور میاں کو شدیدچوٹیں آئیں لیکن دونوں بچوں کو کہیں خراش تک نہیں آیا۔ادارہ شرعیہ اور قومی اتحاد مورچہ کے ذمہ داروں نے فوری طور پر حضرت کو اورنگ آباد صدر ہاسپٹل پہونچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے تندہی کے ساتھ فرسٹ ایڈ کیا، مولانارضوان شمسی اور دیگرحضرات اپنے احباب کے ساتھ پہونچے اور دیکھتے ہی دیکھتے عقیدت مندوں کاہجوم ہاسپٹل کے باہر اکٹھاہوگیاہرایک نے صحت کی دعائیں کیں ۔علامہ غلام رسول بلیاوی نے سول سرجن سے بات کی۔ناچیز بھی لگاتار ڈاکٹروں سے رابطے میں رہا سید صبور میاں اور بچوں سے بات کر تسلی دیتارہا۔تھوڑی دیر کے بعد ڈاکٹروں نے بہتراعلاج کے لیئے بنارس ریفر کردیا۔
اب حضرت اور دیگرزخمی بنارس کے مذکورہ ہاسپٹل میں زیراعلاج ہیں ۔احباب دعافرماتے رہیں۔دریں اثناء خانوادہ سرکار اعلی حضرت کے تقریباتقریباسبھی چشم وچراغ شہزادگان،منظراسلام کے اساتذہ، الجامعۃ الاشرفیہ کے اساتذہ، خانقاہ کچھوچھہ شریف، خانقاہ مارہرہ شریف، خانقاہ کالپی شریف، راجستھان، ممبئ، گجرات، بنگلور، چینئی، اندور، کیش کال، یوپی، بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیسہ، چھتیس گڑھ، الہ آباد، مدھیہ پردیش، اور دیگر مقامات کے قابل قدر علماء، مشائخ، عمائدین کے کالز لگاتارآتے رہے سبھی متفکر تھے صحیح صورت حال جاننے کے لیئے بے چین تھے، حضور منانی میاں قبلہ زید مجدہ منٹ منٹ پر خیریت لیتے رہے، جن جن جیالوں نے بروقت جاے حادثہ اور ہاسپٹل پہونچ کر خدمت وذمہ داریاں ادا کیں مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ اور ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ ان کے تئیں اظہار تشکر پیش کرتاہے ۔
دعاہے رب قدیراپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حضور سمنانی میاں اور دیگر زخمی افراد کو صحت کلی عطافرماے، صداقت حسین سلمہ نے فوری طور پر حادثے کی پہلی اطلاع دی اور جیالوں نے پوری ہمت سے کام لیااور پرخلوص خدمت کی، آزاد بھائی کے مطابق حضرت کے سازوسامان بحفاظت اورنگ آباد میں پولس کے پاس ہے جلد ہی حضرت کے پاس بھیجنے کاانتظام کیاجائیگا۔ تھانہ انچارج کے رابطے میں ہوں ۔
(نوٹ) ظاہرہے اس حاثے کے بعد جھارکھنڈ کے علاوہ جہاں جہاں بھی حضرت کاپروگرام ان دنوں تھااب ان تمام جگہوں پر فی الحال شرکت کرناممکن نہیں، ایسے حضرت کی صحت بلیٹن آپ تک پہونچتی رہے گی۔
ان شاءاللہ۔

فقط
اسیرحضور تاج الشریعہ
محمد قطب الدین رضوی
ناظم اعلی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ، الجامعۃ القادریہ
اسلامی مرکز، ھند پیڑھی رانچی
6202583475
9835126780


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

ساحل شہسرامی

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!!

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج …

ایک کمینٹ

  1. اللہ تعالیٰ جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔