Categories: شعروادب

ماہنامہ جام میر۔ارباب علم وفن کی نظر میں

ماہنامہ جام میر۔ارباب علم وفن کی نظر میں
ڈاکٹر محمد قائم الاعظمی علیگ
اعظمی کلنک برجمن گنج، مہراج گنج
الحمدللہ خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا شمار ملک ہندوستان کی عظیم و قدیم خانقاہوں میں ہوتاہے
جو عوام وخواص کے درمیان بہت ہی زیادہ مشہور ومعروف ہے، رواں سال 2021/ جنوری سے خانقاہ واحدیہ طیبیہ اور اس سے ملحق ادارہ دارالعلوم واحدیہ طیبیہ کا دینی علمی ترجمان ماہنامہ جام میر بلگرام شریف کا پہلا شمارہ منظر عام پر آیاہے ،جس کی پسندیدگی کا اظہار اس بات سے عیاں ہوتا ہے کہ بہت ہی کم وقت میں علماء کرام، مشائخ عظام، پروفیسران، دانشوران، خطباء، ادباء، کے مابین کافی پذیرائی حاصل کرچکا ہے، نیز جب ماہنامہ جام میر کا [پہلا دور/پہلاجام/جنوری فروری]کا شمارہ مشہور و مقبول ویب سائٹ ہماری آواز اردو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیاگیا تو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے ہاتھوں  ہاتھ اس جام کو نوش کیا اور 500/سے زائد لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا۔
اور ابھی بھی یہ سلسلہ تادم تحریر جاری و ساری ہے۔
ماہنامہ جام میر کی اشاعت پر مبارکبادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہے،ماہنامے کو پڑھ کر، دیکھ کر مطالعہ کرکے مشائخ عظام، علماء کرام، ائمہ کرام، خطباء عظام ادباء ،نقاد نے اپنے اپنے انداز میں بیرون ممالک سے تاثرات و کلمات تحسین لکھےہیں ، انہیں میں سے چند تاثرات پیش قارئین ہیں ۔پیر طریقت رہبر راہ شریعت، مصدر تجلیات واحدی سہیل ملت حضرت علامہ الحاج الشاہ میر سید محمد سہیل میاں مدظلہ العالی، ولی عہدخانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف  نے فرمایا، کہ خانقاہ واحدیہ طیبیہ کے بزرگوں نے یہاں سے دین متین کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جس کا ایک زمانہ معترف رہا ہے اپنے اسلاف کے انہیں محبوب راہ و روش کو اپناتے ہوئے اب تک کے خلفاء سجادگان نے انتہائی جزبہ و خلوص کے ساتھ خدمات دین و سنیت کا کام کیا ہے اور ان شاء اللہ العزیز کرتے رہیں گے، اسی خانقاہ اور دارالعلوم واحدیہ طیبیہ کے شعبہ نشر و اشاعت سے ماہنامہ جام میر کا اجراء عمل میں آیا ہے ماشاءاللہ جسے دیکھ کر بڑی فرحت، قلبی مسرت اور سکون و اطمینان حاصل ہوا،
جس کا خالص مقصد دین و سنیت کی خدمات اور فکر اعلی حضرت امام احمدرضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عام کرنا، وقت و حالات کے چلتے لوگوں میں نئے فکر وشعور کو بیدار کرنا، اور ان کی اصلاح کرنا، دعا گو ہوں کہ رب قدیر ماہنامہ جام میر کو خوب ترقی عطا فرمائے اور مقبول عوام وخواص بنائے،حضور ارشدملّت حضرت مولانا پیر ابُوالبرکات محمّدارشدسُبحانی مدظلہ النُّورانی بانی سجادہ نشین. خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف ضلع میانوالی پنجاب، پاکستان نے فرمایاکہ درگاہِ مُعلی بلگرام شریف ضلع ہردوئی یو پی ہند سے شائع ہونے والا مجلہ مبارکہ جامِ میر کا پہلا شمارہ موصول ہُوا – بیرونی  ٹاٸٹل  دیکھتے ہی دل باغ باغ ہوگیا – جب مطالعہ کا شرف ملا تو اپنے موقر پیرانِ طریقت مشائخ کبار بلگرام شریف کی نسبت کے فیضان کی ایسی خوشبو محسوس کی جس سے قلب و ذہن بھی خوب خوب معطر ہو گیا – الحمدللّٰہ تعالی ماہنامہ جام میر بیشمار خوبیوں کاحسین گلدستہ ہے -اگر ماہنامہ جام میر کو باقاعدگی اور استقامت کے ساتھ ہر ماہ منظر عام پر لاتے رہے تو ان شاء اللہ تعالی یہ مجلہ مبارکہ اپنی پوری شان وشوکت کے ساتھ بہت ہی جلد چہار دانگ عالم میں عوام وخواص کی نظروں میں مقبولیت اور عظیم شہرت حاصل کرلے گا -جب کہ عالمی سطح پر مشہور ومعروف شخصیت، حضرت علامہ مفتی سید شہباز اصدق چشتی مدظلہ العالی، خادم التدریس و الافتاء دارالعلوم قادریہ غریب نواز ساؤتھ افریقہ  نے تاثر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہنامہ جام میر ۔علم و ادب کے ایک نئے عہد کا آغازہے اور سواد اعظم اہل سنت و جماعت کےلیے یہ خبر انتہائی مبارک و مسعود ہے نیز یہ ماہنامہ سلسلہ چشتیہ کے عظیم المرتبت بزرگ عارف باللہ جامع شریعت و طریقت مصنف سبع سنابل مجدد اعظم حضرت سید میر عبد الواحد بلگرامی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام نامی اسم گرامی سے منسوب ہے اس رسالہ کے سرپرست اعلی پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت مولانا الحاج سید شاہ میر محمد طاہر میاں صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام،صدر اعلی پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت مولانا سید شاہ میر سہیل میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی ہیں جب کہ نگران اعلی شہزادہ حضور طاہر ملت حضرت مولانا سید سعید اختر میاں قادری چشتی واحدی،، مشیر اعلی، شہزادہ حضورطاہرملت حضرت مولانا سید رضوان میاں قادری چشتی واحدی ہیں نیز یہ مجلہ خلیفہ حضورطاہرملت، خطیب اہلسنت حضرت علامہ مفتی محمداسرار احمد فیضی واحدی صاحب قبلہ کے عنایت میں اور مولانا محمد قمر انجم قادری فیضی صاحب قبلہ کی ادارت میں شائع ہورہاہے جبکہ نائب ایڈیٹر حضرت علامہ مولانا مفتی امیر حسن امجدی ،معاون ایڈیٹر مولانا فاضل حسین/مولانا فضل حق مصباحی صاحبان ہیں ،راقم الحروف اس علمی و ادبی مجلہ کی مبارک اشاعت پر صاحب خانقاہ اور اس رسالہ کی پوری ٹیم کو صمیم قلب سے مبارک باد پیش کرتا ہے
ساقیا ایک جام کے چلتے
کتنے پیاسوں کا کام چلتا ہے
۔ چیف ایڈیٹر حضرت مولانا محمد قمر انجم قادری فیضی صاحب کے زرنگار قلم سے ملک کے سنگین اور لیٹیسٹ موضوع پر معلوماتی و فکر انگیز اداریہ ہے موصوف جماعت اہل سنت کے جواں سال محقق، متبحر عالم، بےباک صحافی،اور متحرک و فعال داعی دین ہیں،موصوف نے مختصر سی  مدت میں اہم موضوعات پر گراں قدر مضامین و مقالات لکھ کر قبول عام حاصل کرلیا ہے ،ان کا یہ اداریہ بھی ان کے علمی ادبی،اور فکری ذوق کا ثبوت ہے، موصوف کی ادارت میں اس مجلہ کی اشاعت اس رسالہ کےلیے فال نیک ہے۔یوں تو کئی رسائل ملک کے مختلف علاقوں سے شائع ہوتے ہیں لیکن ان میں یہ رسالہ اس حیثیت سے منفرد و ممتاز ہے  کہ اس کے مشمولات ہمہ جہت ہیں ایک درجن سے زیادہ کالم ہیں جس کے تحت ملک و ملت کے نامور قلم کار اور دین  و دنیا پر گہری نظر رکھنے والے علما و ادباء، نقاد، مفکرین کے گراں قدر تحقیقی و تنقیدی فکری و اصلاحی مضامین و مقالات شامل ہیں جو اس بات پر شاہد ہیں کہ یہ ایک روایتی رسالہ نہیں بلکہ قرآن و سنت کا ترجمان ۔فکر و فن کا پاسبان اور علم و ادب کا شاہکار ہے جس کا مقصد اصلی مسلمانوں کے اندر دینی ملی علمی ادبی فکری فنی اور سیاسی بیداری پیدا کرنا ہے اور ملت کے تن بے روح میں انقلابی روح پھونکناہے،
ادیب شہیر حضرت علامہ مولانا اسرار احمد واحدی فیضی، ناظم اعلی جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ علی پوربازار گونڈہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ۔ ماشاء اللہ بہت بہت مبارک باد پیش ہے.یقیناً ہر جہت سے مختلف موضوعات پر آپ نے قیمتی مضامین کا گلدستہ تیار کر کے بہت ہی عمدہ کام کیا ہے، مقالات معیاری، انتخاب لاجواب اور ترتیب نہایت شاندار جاندار ہے،اس تعلق سے اسی طرح کے دینی علمی ادبی، سیاسی، اصلاحی تحقیقی تنقیدی و معیاری معلوماتی مضامین عوام وخواص کے سامنے پیش کرنے چاہیئیں ، تاکہ تاریخ دعوت و عزیمت، دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں ہمارے اسلاف کی جو کاوشیں رہی ہیں وہ سب کے سامنے پیش کئے جائیں اور سب لوگ بزرگان دین کے نقوش قدم پر چل کر فلاح وکامرانی حاصل کریں صاحب تصانیف کثیرہ حضرت علامہ مولانا کمال احمد نظامی علیمی صاحب قبلہ نے کہا کہ ماشاء اللہ میگزین کے مشمولات بہت عمدہ ہیں، ماشاءاللہ ہماری طرف سے جام میر کی اشاعت پر ڈھیر ساری مبارکباد،الحاصل مبارکباد دینے والوں میں خصوصاً، الحاج سعیدنوری جنرل سکریٹری رضااکیڈمی ممبئی، علامہ فیاض احمدبرکاتی مصباحی شراوستی جنرل سکریٹری مدارس عربیہ ٹیچرس ایسوسی ایشن بلرامپور، علامہ مولانا کلام ازہر مٹہنا، علامہ عبدالرشید مصباحی دھانےپور، علامہ قاری عبدالرحمن ضیائی ممبئی،روزنامہ شان سدھارتھ کے چیف ایڈیٹر محترم ابرار بھائی، اشتہار منیجر علامہ شبیراحمد نظامی مہراج گنج، علامہ نظام احمدخان مصباحی بانی تحریک پیغام انسانیت مہراج گنج، مفتی عبدالحکیم نوری مصباحی، علامہ صاحب علی یارعلوی چترویدی، مفتی محمد شعیب رضانظامی فیضی، مولانا قمراخلاقی امجدی بہار،علامہ قاری عارف القادری واحدی اتراکھنڈ، علامہ غلام جیلانی فیضی دھسوا، علامہ قاری نورالہدی مصباحی روزنامہ راشٹریہ سہارا گورکھپور، مفتی فیاض احمدبرکاتی مصباحی کشی نگر، علامہ مجیب احمد فیضی بلرامپور، مفتی مجیب الرحمن مصباحی بلرامپور، علامہ اشتیاق احمد لکھنؤ،مولانامحمدعارف رضانعمانی مصباحی علی گڑھ، وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔
لہذا تمام محبین ومعتقدین اور مریدین سے گذارش ہے کہ آپ حضرات اس کے خود ممبر بنیں۔اور دوسروں کو بھی زیادہ سے زیادہ ممبر بنائیں۔تاکہ  سادات بلگرام کے فیوض وبرکات اور فکر رضا کو چہاردانگ عالم میں عام کیا جاسکے،

الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

  • Posts not found

alrazanetwork

Share
Published by
alrazanetwork

Recent Posts

___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !!

___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !! غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی فی الحال… Read More

1 دن ago

لیجیے! اب آستانہ غریب نواز پر مندر ہونے کا مقدمہ !!

سنبھل کے زخموں سے بہتا ہوا خون ابھی بند بھی نہیں ہوا ہے کہ اجمیر… Read More

4 دن ago

__لہو لہان سنبھل____

اپنے دامن میں صدیوں کی تاریخ سمیٹے سنبھل شہر کی گلیاں لہو لہان ہیں۔چاروں طرف… Read More

4 دن ago

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!!

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر… Read More

2 ہفتے ago

نعت خوانی کے شرعی آداب

۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More

2 ہفتے ago

نفرت کا بھنڈارا

عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More

1 مہینہ ago