لڑکا، لڑکی، نوکری، رشوت اور لالچ
محمد شاہد علی مصباحی (باکی، جالون) رکن: روشن مستقبل دہلی نائب صدر: تحریک علماے بندیل کھنڈ
جب بات جہیز کی ہو تو ہمارا موقف یہ ہے: "جہیز مانگنا بھی غلط ہے اور پچاس ہزار کی نوکری والا لڑکا تلاش کرنا بھی غلط ہے۔”
اگر سب نوکری والا لڑکا ہی تلاش کریں گے تو باقی لڑکے کنوارے رہیں گے کیا؟
ہم جان بوجھ کر دولت مند لڑکا تلاش کرتے ہیں اور خود ہی پوچھتے ہیں آپ کی مانگ کیا ہے؟
اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب تک لڑکے کی نوکری نہیں لگی ہے تب تک کوئی رشتہ نہیں آتا، ماں باپ کسی سے کہتے ہیں تو لڑکی والے تیار نہیں ہوتے، لڑکی والوں کا پہلا سوال ہوتا ہے کہ لڑکا کماتا کتنا ہے؟ ہماری لڑکی کو کیا کھلاے گا؟ کیا پہناے گا؟
مگر جیسے ہی نوکری لگ جاتی ہے تو رشتے والوں کی آمد سے چوکھٹ گھس جاتی ہے۔
اب لڑکے والے کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے اور ڈیمانڈ کیوں نہ بڑھے جبکہ ڈیمانڈ بڑھنے کی ایک نہیں دو وجوہات ہیں۔
پہلی وجہ: کہ اسی لڑکے کو سیکڑوں لوگ رجیکٹ کر چکے ہوتے ہیں، تو اب لڑکے والے اپنا غصہ نکالنا چاہتے ہیں۔
دوسری وجہ: رشوت ہے کہ نوکری لگنے میں جو بڑی پیٹی رشوت کی دی ہے؛ اس کی بھرپائی بھی تو کرنی ہے کہیں نہ کہیں سے!
تو جو سامنے ہوگا وہی نظر آئے گا۔ اب لڑکی والے ہی چوکھٹ گھس رہے ہوتے ہیں، تو اس قیمت کا ٹھیکرا انہیں پر پھوٹتا ہے۔
بارہا دیکھا گیا ہے کہ جیسے ہی نوکری لگنے کی خبر ملتی ہے وہی لوگ پہلی فرصت میں رشتہ لگانے پہنچ جاتے ہیں جو کئی بار اسی لڑکے کو پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے رجیکٹ کرچکے ہوتے ہیں۔
تو اب جبکہ اس کے پاس پیسہ ہے تو کیوں نہ آپ سے پوچھے کہ آپ کیا دے سکتے ہیں؟
اس کو رجیکٹ اسی لیے کیا تھا کہ اس کے پاس پیسہ نہیں تھا، سوچتے تھے لڑکی کو کیا کھلاے گا؟ کیا پہناے گا؟
تو اب جب کہ وہ نوکری والا ہے تو وہ پوچھتا ہے کہ تم کتنا دوگے؟
اور آپ بھی کوئی نیک بن کر تو گئے نہیں ہیں اس کے دروازے! آپ بھی لالچ کا پٹارہ لیکر گئے ہیں اور نیت کرکے گئے ہیں گاڑی یا کچھ کیش کے بدلے لڑکا خرید کر ہی فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ لوٹیں گے۔
تو اب جب وہ مزید مانگتا ہے تو کیس بات کا؟ الزام کس بات کا؟ یہ تو اپ ہی نے سکھایا تھا کہ رشتہ ہمارے یہاں کردو بولو کون سی گاڑی چاہیے؟ کتنا کیش چاہیے؟
تو آج اسے دوسری گاڑی پسند آگئی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ جس طرح اپ نے اسے قیمت دیکر خریدا تھا اب پھر سے لڑکی کی خاطر خریدیں گے۔
تو اب روتے کیوں ہو؟
یہ راستہ اسے آپ ہی نے بتایا ہے!
اب قصور وار صرف لڑکا کیوں؟
میرا اپنا نظریہ یہاں کچھ اور بھی ہے، اور یہ کہ
قصوروار دو فریق نہیں بلکہ تین ہیں۔ اور وہ تیسرا فریق ہے "رشوت”
جب قصور وار تین ہیں تو صرف لڑکے پر ساری بلا کیوں؟
اسی پر ناکامی کا ٹھیکرا کیوں پھوٹے؟
اسی کو جیل کی ہوا کیوں کھانی پڑے؟
رشتہ بگڑنے کے بعد حضرت سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کا جہیز یاد کرنا:
آپ رشتہ کرتے وقت اسلام کو فالو نہیں کرتے اور جب رشتہ بگڑ جاتا ہے یا کچھ اونچ نیچ ہوجاتی ہے تو حضرت سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا کا جہیز یاد آ جاتا ہے۔
اگر آپ کو جہیز حضرت سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یاد آتا ہے، تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی غربت کیوں بھول جاتے ہیں رشتہ کرتے وقت؟
اسلام سے سیکھیں رشتہ کیسے کیا جاتا ہے:
فرمان خدا وندی ملاحظہ کریں: وَ اَنۡکِحُوا الۡاَیَامٰی مِنۡکُمۡ وَ الصّٰلِحِیۡنَ مِنۡ عِبَادِکُمۡ وَ اِمَآئِکُمۡ ؕ اِنۡ یَّکُوۡنُوۡا فُقَرَآءَ یُغۡنِہِمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿ سورہ نور، آیت: ۳۲﴾
ترجمہ: اور نکاح کر دو اپنوں میں ان کا جو بے نکاح ہوں اور اپنے لائق بندوں اور کنیزوں کا اگر وہ فقیر ہوں تو اللہ انھیں غنی کر دے گا اپنے فضل کے سبب اور اللہ وسعت والا علم والا ہے،
اللہ عزوجل تو فرما رہا ہے اگر غریب ہوں، نادار ہوں تب بھی نکاح کردو اللہ انہیں غنی فرمادیگا، بے نیاز کردیگا۔ مگر نا بابا نا ! ہم تو نوکری والا ہی تلاش کریں گے! حدیث پاک ملاحظہ فرمائیں: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ : لِمَالِهَا ، وَلِحَسَبِهَا ، وَجَمَالِهَا ، وَلِدِينِهَا ، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ. ( بخاری شریف، حدیث نمبر: 5090) ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ (1) اس کے مال کی وجہ سے۔ (2) اس کے خاندانی شرف کی وجہ سے۔ (3) اس کی خوبصورتی کی وجہ سے۔ (4) اس کے دین کی وجہ سے اور تو دین دار عورت سے نکاح کر کے کامیابی حاصل کر، اگر ایسا نہ کرے تو تیرے ہاتھوں کو مٹی لگے گی۔ ( یعنی اخیر میں تجھ کو ندامت ہو گی۔)
یا رکھیں ! یہ حکم طرفین کے لیے یکساں ہے۔ لڑکی میں بھی دین داری دیکھیں اور لڑکے میں بھی۔
غور کریں! مذہب اسلام تو کہتا ہے کہ شادی نہ مال دیکھ کر کرو، نہ خوبصورتی دیکھ کر، نہ دنیاوی جاہ و جلال کے حصول کی خاطر بلکہ شادی دین دیکھ کر کرو!
یعنی: اگر لڑکا یا لڑکی مالدار ہے تو شادی صرف مالداری کی بنیاد پر نہ کرو!
اگر خوبصورت ہیں تو صرف خوبصورتی کی بنیاد نہ رشتہ نہ کرو!
اگر جاہ و منزلت والے ہیں تو رشتہ صرف جاہ و منزلت کی بنیاد پر نہ کرو!
بلکہ رشتہ کرنے میں دین داری دیکھو!
اگرچہ غریب ہو مگر دین دار ہو تو رشتہ کرلو! اگرچہ خوبصورت نہیں ہے مگر دین دار ہے تو رشتہ کرلو! اگرچہ جاہ و منزلت نہیں ہے مگر دین داری ہے تو رشتہ کرلو!
یقین جانو! اگر رشتے دین داری کی بنیاد پر ہوں تو جہیز کی بات ہی نہ آے گی۔
نہ جہیز کے لیے لڑکی ستائی جاے گی اور نہ ہی مالدار نہ ہونے کی بنیاد پر غریب لڑکوں کے رشتے رکیں گے۔
یہ ساری تباہی رک سکتی ہے، بس شرط یہ کہ دین داری کو اختیار کرلو!
مگر ہمارا لالچ ہمیں یہ نہیں کرنے دیتا اور پھر جب کوئی بات بگڑتی ہے تو قصور وار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں۔
جبکہ قصور وار ہم خود بھی ہوتے ہیں!
اللہ عزوجل ہم سب کو عقل سلیم عطا فرماے!
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں: جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com محترم قارئین کرام: کرنی کرے تو کیوں کرے اور کرکے کیوں پچھتائے ،، بوئے پیڑ ببول کا تو آم کہا سے کھائے ،، تم جو نیکی آج کروگے اس کا صلہ کل پاؤگے جیسا پیڑ لگاؤگے ویسا ہی … عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان محسوس ہوئی اس لیے اس کی نفرت باہر نکل آئی۔عورت بھی اعصاب کی مضبوط نکلی بحث بھی کی، کھانا بھی چھوڑ دیا لیکن نعرہ نہیں لگایا۔اس سے ہمیں بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے شاید وہ خاتون مسلمان ہی ہوگی۔ کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارکپور و چیف ایڈیٹر ماہ نامہ اشرفیہ، مبارک پور اللہ تعالی نے اپنے آخری رسول محمد عربی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین فرمایا، یعنی اللہ تعالیٰ عالمین یعنی تمام جہانوں کا خالق اور پروردگار ہے اور … آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام( AAA) ملک کی سرحدی ریاست یعنی چائے، خام تیل، کوئلہ، دلکش پہاڑیوں ، قدرتی نظاروں، سرسبز وشاداب وادیوں، بل کھاتی ندیوں اور سکون کی سرزمین آسام اس وقت سیلاب کی آفتوں سے دوچار ہے۔ ریاست کے 29 اضلاع میں … نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ نے انسان کو بہترین تقویم، یعنی اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے۔ انہیں ان بےشمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے، جنہیں عقل انسانی شمار کرنے سے قاصر ہے۔انہی نعمتوں میں ایک عظیم نعمت نکاح ہے۔ جس طرح انسانی زندگی بسر کرنے …
جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!!
نفرت کا بھنڈارا
کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں!
آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال
نکاح کو آسان بنائیں!!
جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر… Read More
۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More
عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More
کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ… Read More
انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More