شخصیات وسوانح

مولانا اختر مصباحی کے انتقال کا تاریخی پس منظر ان کے والد کی زبانی !

مولانا اختر مصباحی کے انتقال کا تاریخی پس منظر ان کے والد کی زبانی ـ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــجب سے ان کی طبیعت علیل ہونے کی خبر آئی تب سے دل یہی کہہ رہا تھا وہ اچھے ہوجائے نگے اسی لیے انتقال کی خبر سے یقین نہیں ہورہا تھا بہر کیف رنجیدہ دل، نمناک آنکھیں اور کانپتے انگشت کے ساتھ ان کے نمبر پر فون لگایا آپ کے والد مولانا ہدایت اللہ صاحب نے فون اٹھایا بغیر ان کے لب کشاء ہوئے مجھے یقین ہوگیا کہ ہمـارے محب، فیس بک اور ٹیوٹر کے اچھے متحرک ساتھی جواں سال عالم دین اپنے اہل خانہ کو روتا بلکتا چھوڑ گئے ـــ

آپ کے والد نے مجھ سے کہا عزیزم شمس الزماں خان صابری صاحب دوبار موت کی غشی طاری ہوئی اور افاقہ ہوا دوسری بار افاقہ کے بعد بیٹے مولانا اختر مصباحی نے خلفاء راشدین اور دگر صحابہ کرام کی عظمت و فضیلت پر آدھے گھنٹے کی تقریر کی جس سے ہمارے رونگٹے کھڑے ہوگئے، مناظر حسین بدایونی کا مشہور زمانہ کلام بھی سنایا، پھر تاریخی جملے ارشاد فرمائے اور کہا یاد رکھیے آپ لوگ ” زندگی اہم نہیں ہے بلکہ زندگی کارنامے اہم ہیں” یہ جملہ کہکر آپ کے والد رونے لگے اور سن کر ہمـاری بھی آنکھیں اشک بار ہوگئیں، واقعی مولانا اختر مصباحی صاحب جہاں مصلح و مبلغ تھے وہیں کہنہ مشق مدرس اور اچھے قلم کار بھی تھے کئی کتابوں پر آپ نے کام بھی کیا اور کئی کتابوں پر کام جاری بھی تھا، آپ کے والد مولانا ہدایت اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ عزیزم شمس الزماں خان صابری صاحب ہمـارے فرزند زندگی کے اس آخـری حصے میں ہم سب کو پریشان حال دیکھ کر کہا آپ لوگ کیوں رو رہے ہیں بعد مرنے کے تو دیدار آقاء دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوگا یہ تو ہمـارے لیے خوشی کے لمحات ہیں پھر یہ کہکر سرکار اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کا کلام ” زمین و زمان تمہارے لیے مکین و مکاں تمہارے لیے” سنایا اس کلام کے بـعد ” صبح و طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑہ نور کا” یہ مکمل کلام سنایا اور اس کلام کا مقطع پڑھتے ہوئے اپنی آنکھیں ہمیشہ ہمیش کے لیے بند کرلی ـ

اے رضاء یہ احمد نوری کا فیض نور ہے
ہوگئ میری غزل بڑھ کر قصیدہ نور کا

شمس الزماں خـان صـابری
” سنی سنٹر ناگپور”

alrazanetwork

Recent Posts

___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !!

___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !! غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی فی الحال… Read More

2 مہینے ago

لیجیے! اب آستانہ غریب نواز پر مندر ہونے کا مقدمہ !!

سنبھل کے زخموں سے بہتا ہوا خون ابھی بند بھی نہیں ہوا ہے کہ اجمیر… Read More

2 مہینے ago

__لہو لہان سنبھل____

اپنے دامن میں صدیوں کی تاریخ سمیٹے سنبھل شہر کی گلیاں لہو لہان ہیں۔چاروں طرف… Read More

2 مہینے ago

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!!

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر… Read More

2 مہینے ago

نعت خوانی کے شرعی آداب

۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More

3 مہینے ago

نفرت کا بھنڈارا

عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More

3 مہینے ago