تازہ خبریں

پہلا سالانہ عرس ابوالحقانی تزک واحتشام کے ساتھ اختتام پذیر!!

مدھوبنی (نامہ نگار) خطیب عرب و عجم حافظ احادیث کثیرہ حضرت علامہ الحاج محمد حسین صدیقی ابوالحقانی علیہ الرحمۃ کا پہلا سالانہ عرس پاک 2 ستمبر 2021 کو انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا بعد نماز فجر قرآن خوانی، بعد عصر چادرپوشی و گل پوشی کی تقریب منعقد ہوئی رات آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر قل شریف کا اہتمام ہوا بعد نماز عشاء قرآن پاک کی تلاوت سے جلسے کا آغاز ہوا جس کی صدارت و سرپرستی شھزادہ ابوالحقانی حضرت علامہ مفتی تحسین رضا مصباحی ناظم اعلیٰ جامعہ فاطمة الزهراء دربھنگہ نے فرمائی جب کہ شھزادہ حضور شیر نیپال حضرت مولانا ضیاءالمصطفی ،شھزادہ حضور شیر بہار حضرت علامہ مولانا ارشد رضوی ،حضرت مولانا احمد حسین برکاتی، حضرت علامہ مفتی عبدالغفار ثاقب نے اپنی شرکتوں سے جلسے کا حسن دوبالا کیا
مداحان خیرالانام شھباز کلکتوی،جوہر مظفرپوری، دلبر اسلمی ،دلبر ازہری،ریاض خان دربھنگوی، قاری رضوان دربھنگوی، فرحت صابری، محبوب ظفر دہلوی، ارشد جیلانی، اختر نوری وغیرھم نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کے دلوں کو منور ومجلی کیا جلسے میں خصوصی خطاب حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی اور مفتی فیروزالقادری مصباحی کی ہوئی اپنے خصوصی خطاب میں علامہ غلام رسول بلیاوی نے علامہ ابوالحقانی کی حیات وخدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ ابوالحقانی اپنی پوری زندگی پور دنیا میں حدیث رسول کی خوشبو پھیلاتے رہے یقیناً حدیث رسول کی برکتوں سے ان کی قبر خوشبؤو سے معطر ہوگی علامہ ابوالحقانی نے یورپ و ایشیاء عرب وعجم میں خطاب فرمایا بزرگوں کی خاص عطا کا نام ابوالحقانی ہے – درمیان پروگرام حضرت قاری نسیم قادری مرکزی دارالقرات لوہنہ جنکپور نیپال کی تین کتابوں( اچھی بیٹیاں، مدارس اسلامیہ کے گرتے حالات اسباب اور حل، پردہ عورتوں کا مضبوط قلعہ) کا رسم اجرا ہوا -کثیر تعداد میں مشاہیر علماء ومشائخ نے شرکت فرمائی ان میں چند اسماء قابل ذکر ہیں قاضی شہر دربھنگہ کمشنری علامہ مفتی بلال احمد، علامہ مفتی فیضان الرحمن سبحانی مولانا ضیاءالمصطفی باڑاوی،قاری نسیم احمد ،مفتی رحمت اللہ مصباحی، مولانا غلام سرور مصباحی، مولانا حشمت مصباحی ،مولانا حسن رضا مصباحی، مولانا عارف مصباحی، مولانا تقی رضا خان مصباحی، حافظ احمد رضا، مولانا حافظ مشاھد رضا، حافظ شھریار ،پروفیسر فیضان رضا، ڈاکٹر واقف رضا، حافظ مرشد، مولانا ارشاد مصباحی مولانا صابرالقادری،،ودیگر حضرات حضرت کے شھزادگان ریحان رضا منا، فیضان رضا، عادل رضا، جامی رضا وغیرھم نے اپنی ان تھک کوششوں سے عرس کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جلسے میں آئے مہمانوں کے لئے لنگر عام بھی اہتمام کیا گیا تھا پروگرام کا اختتام صلوۃ وسلام و علامہ ارشد رضوی کی دعا پر ہوا –


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

alrazanetwork

Recent Posts

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!!

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر… Read More

9 گھنٹے ago

نعت خوانی کے شرعی آداب

۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More

4 دن ago

نفرت کا بھنڈارا

عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More

3 ہفتے ago

کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں!

کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ… Read More

3 ہفتے ago

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More

1 مہینہ ago

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!!

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More

4 مہینے ago