لکھنؤ: لکھنؤ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (ایس ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھگوان بدھ اور شہنشاہ اشوک کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے کے الزام میں دائر نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ونے سنگھ نے یہ حکم برہمندر سنگھ موریہ نامی شخص کی نظر ثانی درخواست پر دیا ہے۔
بھی پڑھیں
درخواست گزار موریہ نے الزام لگایا تھا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اور دیگر ملزمان نے سال 2016 میں بھگوان بدھ اور شہنشاہ اشوک کے پیروکاروں کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا اور راجستھان کے ایک ہندی روزنامہ نے یہ خبر شائع کی تھی۔
موریہ نے کہا کہ اس نے واٹس ایپ پر اس خبر کی کلپنگ دیکھی ہے اور اسے پڑھ کر ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔