ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس بند کرے گا گوگل
نئی دہلی، 18 فروری (آئی این ایس انڈیا) کمپنی گوگل دنیا بھر میں ریلوے اسٹیشنوں میں مفت وائی فائی سروس بند کرنے جا رہی ہے۔گوگل نے کہا ہے کہ وہ 2020 تک اپنے سرخیوں میں چھائے پروگرام ’اسٹیشن‘ کو بند کرنے جا رہا ہے۔اس میں ہندوستان بھی شامل ہے،اگرچہ ہندوستان کے تقریبا 5600 ریلوے اسٹیشنوں پر ریلوے سواریوں کو مفت وائی فائی ملتی رہے گی۔سرکاری کمپنی ریل ٹیل ان اسٹیشنوں پر پہلے مفت وائی فائی دیتی رہے گی۔
بتا دیں کہ گوگل نے ہندوستانی ریلوے اور ریل ٹیل کے ساتھ مل کر 2015 میں اسٹیشن کے نام کا پروگرام لانچ کیا تھا۔اس کا مقصد 2020 کے وسط تک ملک کے 400 ریلوے اسٹیشنوں پر تیز اور مفت وائی فائی دینا تھا۔ریلوے ٹیل ہندوستان کے ریلوے سٹیشنوں پر مفت وائی وائی کی سہولت دے رہی ہے۔اس عمل میں گوگل تکنیکی پارٹنر تھا۔ریلوے ٹیل نے ایک بیان میں کہاکہ گوگل کے ساتھ اس شراکت داری میں گوگل تکنیکی سپورٹ دے رہی تھی جبکہ ریل ٹیل ہارڈ ویئر سہولت اور انٹرنیٹ بینڈوڈتھ مہیا کرا رہا تھا،اب ان 415 اسٹیشنوں کے علاوہ ہم لوگوں نے 5190 بی، سی اور ڈی کیٹیگری ریلوے اسٹیشنوں میں بھی مفت وائی فائی مہیا کرایا ہے۔ریل ٹیل نے کہا کہ ہم نے کئی پارٹنر اس سفر میں ساتھ لئے ہیں اور اس وقت ریل ٹیل 5600 سے زیادہ ممالک میں ملک بھر میں مفت وائی فائی مہیا کرا رہا ہے۔ریل ٹیل نے کہا کہ گوگل کے ساتھ 5 سالوں کے لیے معاہدہ 2020 میں ختم ہو رہا ہے۔