حجۃ الاسلام کی شخصیت اور ان کے تصنیفی کارنامے:ڈاکٹر امجدرضا امجد

حجۃ الاسلام کی شخصیت اور ان کے تصنیفی کارنامے

حجۃ الاسلام اپنے والد اعلیٰ حضرت قد س سرہ کے جانشین اور ہم عصر علما میں ممتاز شمار ہوتے تھے ،ان کی تصانیفات بھی بڑے پایہ کی ہیںاسلوب ، زبان وبیان ،قوت استدلال اور اتمام حجت کے اعتبار سے بھی آپ کی تصنیفات اہمیت کی حامل ہیں ۔حجۃ الاسلام کے سوانح نگاروں نے اس کا اظہار کیا ہے مگر اس اظہار کے ساتھ ان کتابوں کی تعداد بتانے میں یہ حضرات متعدد الخیال ہیں ۔
حجۃ الاسلام کی سوانحی کتابوں میں دوہی کتاب مارکیٹ میں دستیاب ہے ایک مولانا ابراہیم خوشتر کی ’’تذکرہ جمیل ‘‘اور دوسری ڈاکٹر عبد النعیم عزیزی صاحب کی ’’تجلیات حجۃ الاسلام ‘‘ان کتابوں کے علاوہ ایک اہم فہرست علامہ محمد حنیف خان صاحب کا مضمون ہے جس میں ان کی تصانیف کا تذکرہ ہے ۔
تذکرہ جمیل کی فہرست یہ ہے :
lمجموعہ فتاویٰ lالصارم الربانی lنعتیہ دیوان lتمہید اور اردو ترجمہ الدولۃ المکیہ lالاجازات المتینہ لعلمابکۃ والمدینہ lتمہید کفل الفقیہہ الفاھم lتاریخی نام ،خطبہ الوظیفۃ الکریمہ lسد الفرار lسلامۃ اللہ لاہل السنہ lحاشیہ ملا جلال lکنزالمصلی پر حاشیہ lاجلیٰ انوار الرضا lآثار المبتدعین lوقایہ اہل سنت،حاشیہ مکتوبات امام احمد رضا
یہ کل ۱۴ ؍اسماہیں ۔یہ کتاب ۱۴۱۲ھ میں شائع ہوئی مگر حیرت ہے ڈاکٹر عبد النعیم عزیزی صاحب پر کے اس کتاب کے ۱۶؍سال بعد انہوں نے اپنی کتاب ’’تجلیات حجۃ الاسلام ‘‘شائع کی مگر اس میں انہوں نے ترتیب بدل کر من وعن انہیں کتابوں کو شمار کرایا ۔مولانا حنیف صاحب قبلہ نے اپنی فہرست میں صرف ایک کتاب’’تنبیہ العمال عن فتاویٰ الجھال‘‘ کا اضافہ فرمایا۔اس طرح یہ پہلو اہل تحقیق کی دل چسپی کا متقاضی ہے انہیں اس طرف متوجہ ہوناچاہئے۔
اس فہرست میں یہ چیز بھی قابل غور ہے کہ کیا صرف تمہید لکھدینے سے کوئی کتاب کسی کی طرف منسوب کی جاسکتی ہے ،جیساکہ’’ تمہید کفل الفقیہہ الفاہم ‘‘لکھ کر اسےحجۃ الاسلام کی کتاب شمار کرایاگیا ہے ۔
حجۃ الاسلام کی تصانیف کے حوالہ سے دوسری اہم بات یہ سامنے آتی ہے کہ ان کی تصانیف کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ کے نام بھی منسوب کیا جاتارہاہےاس سلسلہ میں دوکتاب ’’اجتناب العمال‘‘ اور ’’اذان من اللہ‘‘ کو سامنے رکھا جاسکتا ہے ۔’’اجتناب العمال‘‘کواہل پاکستان نے مترجم وجدید فتاویٰ رضویہ میں شامل کردیا ہےاور اب ہندوستانی ایڈیشن میں بھی وہ اسی طرح شائع ہورہی ہے ،حالانکہ یہ کتاب حجۃ الاسلام کی ہے ۔یہ کتاب سب سے پہلے ماہنامہ تحفہ حنفیہ پٹنہ میں قسط وار حجۃ الاسلام کے نام سے شائع ہوئی ترتیب اس طرح ہے :
lربیع الآخر ۱۳۲۰ھ lجمادی الاولی۱۳۲۰ھ lرجب ۱۳۲۰ھ lرمضان ۱۳۲۰ھ lشوال ۱۳۲۰ھ
اس میں مدیر رسالہ مولانا ضیاالدین ہمدم پیلی بھیتی کا۳۲؍صفحات پر مشتمل مقدمہ ہے۔ جس میں انہوں نے لکھاہے :
یہ استفتا اور ملا صاحب (۔۔۔۔)کی تینوں تحریریں مجدد مأۃ حاضرہ۔۔۔۔۔۔۔۔اعلیٰ حضرت مخدومنا محمد احمد رضا خان صاحب کی خدمت سراپا افاضت میں پیش کی گئی حضرت موصوف نے ان کو ملاحظہ فرمایااور آپ کے فرزند لائق ، فاضل نوجوان ،حامی سنت ،ماحی بدعت جناب مولانا مولوی محمد حامد رضا خان صاحب ادام فیوضہ اللہ الواہب نے نہایت شرح وبسط کے ساتھ جواب باصواب تحریر فرمایااور اس کا تاریخی نام اجتناب العمال عن فتاویٰ الجہال رکھاگیا ،
پھر اس کتاب کی تعریف کرتے ہوئے لکھا :
جس اہل علم کے ملاحظہ میں یہ رسالہ مبارکہ گیا اسے حضرت مجیب کی خوبی لیاقت وحسن تحریر کی داد دی اور بلاتردد تائیدی تحریر لکھ کر اس پر اپنی مہر لگائی اور سب سے پہلے اس کی تصحیح میں اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی قدس سرہ نے عبارت قل دل لکھ کر مہر شریف فرمائی
اعلی حضرت کی تصدیق ملاحظہ کریں :
مجیب سلمہ القریب المجیب نے جوامور بالجملہ میں لکھے ضرور قابل لحاظ ومستحق عمل ہیںمسلمانوں کو ان کی پابندی چاہئے کہ باذنہٖ تعالیٰ مضرت دینی سے محظوظ رہیں وبااللہ العصمۃ واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم۔
اس کتاب پر جن حضرات کی تصدیقات ہیں اسے عزیزی مفتی غلام سرور قادری نے اپنے مضمون میں شامل کرلیا ہے جو حجۃ الاسلام نمبر میں شامل ہے ۔اب اس کے باوجود اس کتاب کو اعلیٰ حضرت کی تصنیف شمار کرنا حیرت انگیز ہے ۔
جہاں تک تصنیفات حجۃ الاسلام کے حوالہ سے میں نے تحقیق کی ہے ،ا س سے ان کی تصانیف کی تعداد ۲۲؍تک پہنچی ہے مزید تحقیق کا سلسلہ جاری ہے ۔جدید فہرست یہ ہے:
الصارم الربانی علی اسراف القادیانی مطبوعہ
سدالفرار مطبوعہ
دوآفت بدایوں کی خانہ جنگی مطبوعہ
نکس اباطیل مدرسہ خرما مطبوعہ
اجلیٰ انوار رضا مطبوعہ
اجتناب العمال مطبوعہ
سلامۃ اللہ لاہل السنہ مطبوعہ
رمز شیریں چاہ شور مطبوعہ
قصد یم شیریں باچاہ شور مطبوعہ
خطبہ اسقبالیہ مطبوعہ
اذان من اللہ مطبوعہ
مراسلت سنت وندوہ مطبوعہ
تیسیر المعیون للسکون فی وباء الطاعون مطبوعہ
فائحۃ الریاحین بطیب آثارالصالحین مطبوعہ
حبل اللہ المتین
تعلیقات فتاوی رضویہ(تیسری جلد) مفقود
کنز المصلی پرحاشیہ مفقود
مسئلہ اذان کا حق نما فیصلہ مطبوعہ
حاشیہ ملاجلال مفقود
ترجمہ الدولۃ المکیہ مطبوعہ
ترجمہ حسام الحرمین مطبوعہ
فتاویٰ حامدیہ مطبوعہ
دیوان نعت (بنام ’’تحائف بخشش) مطبوعہ
اذان من اللہ کو حضرت مولانا محبوب علی خان صاحب نے اعلیٰ حضرت کا رسالہ شمارکیا ہے یہ انتساب بھی قابل غور ہے۔میراارادہ تھا کہ اس حوالہ سے تفصیلی مقالہ لکھوں مگرحجۃا لاسلام نمبر پریس کے حوالہ ہورہاہے اس لئے اسے بعد کے لئےاٹھا رکھتاہوں مگر اپنی پیش کردہ فہرست کے حوالہ سے میرے پاس کافی شواہد موجود ہیں ان شااللہ جلد ہی اسے پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گا ۔

مزید پڑھیں:لاعلمی کا اعتراف بھی ایک علم ہے

مزید پڑھیں:ماہنامہ تحفہ حنفیہ اور تذکرہ امام احمدرضاایک نظم کے حوالہ سے

 

alrazanetwork

Recent Posts

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More

6 دن ago

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!!

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More

3 مہینے ago

ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا

ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا_____ غلام مصطفےٰ نعیمی روشن… Read More

3 مہینے ago

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی… Read More

3 مہینے ago

واقعہ کربلا اور آج کے مقررین!!

واقعہ کربلا اور آج کے مقررین!! تحریر: جاوید اختر بھارتی یوں تو جب سے دنیا… Read More

3 مہینے ago

نکاح کو آسان بنائیں!!

نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ… Read More

3 مہینے ago