ادارہ شرعیہ پٹنہ کا بڑا اعلان، فضیلت اور تخصص فی الفقہ تک لیے جائیں گے داخلے، یہاں سے بھریں آن لائن فارم

ادارہ شرعیہ پٹنہ کا بڑا اعلان، فضیلت اور تخصص فی الفقہ تک لیے جائیں گے داخلے، یہاں سے بھریں آن لائن فارم


پٹنہ:کووڈ-19 کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں تمام شعبہ ہائےحیات مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں وہیں تعلیمی اداروں خاص کر مدارس اسلامیہ اس وبا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں،اب اِن مدارس کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ جو درپیش ہے وہ یہ کہ اس بار تعلیمی سال کا آغاز کیسے کیا جائے۔ یہ بات واضح ہے بہار وجھارکھنڈ سے بڑی تعداد میں طلباء دوسری ریاستوں خاص کر اترپردیش میں تعلیم کی غرض سے ہرسال اسی ماہ میں عازم سفر ہوتے ہیں لیکن اس بار نا مساعد حالات کے پیش نظر اِن طلبا کے لیے یہ سفر ممکن نہیں اور ان کا تعلیم جاری رکھنا بڑا مسئلہ ہوگیا ہے، باہر جانا تو مشکل ہے ہی اور اگر کسی صورت سے چلے بھی جاتے تومعروف اداروں نے نیاداخلہ نہیں لینے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا ایک سال خراب ہوتانظرآرہا ہے۔
ایسے عالم میں ادارہ شرعیہ، پٹنہ نے اعدادیہ تافضیلت کے طلبہ کے لیے عام داخلے کااعلان کیا ہے ۔ سال گزشتہ بھی فضیلت تک کی تعلیم ہوئی تھی اور اب ان شاءاللہ یہ سلسلہ قائم رہے گا ۔ادراہ کا اپناتعلیمی بورڈ ہے اور ایک مطبوعہ جامع نصاب بھی۔ جو ’’جامع نصاب‘‘ کے نام سے منظرعام پہ آچکا ہے۔
ادارہ ’’الرضا‘‘ ادارہ شرعیہ کی مجلس منتظمہ کو صدہا مبارکباد پیش کرتا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ طلبائے بہار وجھارکھنڈ کے سامنے اپنی تعلیم کو جاری رکھ پانے کا بڑا مسئلہ درپیش تھا آپ نے یہ قابل تحسین اور جرات مندانہ قدم اٹھاکر ان کے لیے راحت کا بہت بڑا سامان فراہم کیا ہے۔لہٰذا جو طالب علم کسی بھی درجہ میں داخلہ کے خواہش مند ہوں وہ پہلے مرحلہ میں ادارہ کے ویب سائٹ  http://www.edarasharia.com  پہ جاکر اپنا آن لائن فارم بھردیں۔

  • Posts not found

alrazanetwork

View Comments

Recent Posts

کیا مسلمانوں میں اتحاد ممکن ہے؟ – فرقہ واریت اور اسلامی اتحاد کی حقیقت | جاوید اختر بھارتی

 کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More

2 ہفتے ago

اے شہر امن پھر آئیں گے !! – مکہ مکرمہ کی زیارت اور روحانی تجربات | غلام مصطفی نعیمی ہاشمی

 اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More

2 ہفتے ago

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More

3 ہفتے ago

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More

1 مہینہ ago

10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے

فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More

1 مہینہ ago

جدید الحاد ، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ

جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More

1 مہینہ ago