البرکات انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، علی گڑھ میں چار روزہ آن لائن پروگرام کا انعقاد

البرکات انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، علی گڑھ میں چار روزہ آن لائن پروگرام کا انعقاد
گھروں میں محدود رہنے کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کریں!

(علی گڑھ 21جون ،ضیاء الرحمن) کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر میں تمام لوگ گھروں میں محدود ہوگئے ہیں، اس موقع پر اسکول، کالج، یونیورسٹی یا دیگر مقاصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنا بہت اہم ہوچکا ہے اسی بنا پر البرکات انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، علی گڑھ کی جانب سے آن لائن چار روزہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میںTeachrs, Students,  Parents نے شرکت کی۔
چار روزہ آن لائن پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے فوائد اور اس کا طریقہ بتایا گیا کیونکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ابھی تک نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹیکنالوجی کے ذریعہ اسکول، کالج، یونیورسٹی، اور گھر کا کام کرنے میں کافی پریشانی ہورہی ہے جس کی وجہ سے ڈپریشن، ذہنی تناؤ کا شکار ہورہے ہیں اسی پریشانی کو دور کرنے کے لیے ڈاکٹر ثمینہ فاضلی صاحبہ ( پرنسپل البرکات انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن علی گڑھ) کی نگرانی اور ڈاکٹر صبا انیس صاحبہ (اسسٹنٹ پروفیسر البرکات انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن علی گڑھ) کی نظامت میں چار روزہ آن لائن پروگرام البرکات انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن علی گڑھ میں منعقد کیا گیا جس میں ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے 760 لوگوں نے شرکت کی۔
سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی (ڈائریکٹر البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ) نے تمام شرکاء پروگرام کا تہ دل سے استقبال کیا اور اس پروگرام سے ہونے والے فوائد کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے البرکات انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ فاضلی صاحبہ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران یہ اس ادارے کی منعقد کیا جانے والا دوسرا پروگرام ہے۔
مزید انہوں نے کہا کہ پہلا پروگرام نہایت ہی کامیاب طریقے سے سرانجام پایا اور مختلف شعبہ سے لوگوں نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ جو حضرات پورا پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کریں گے انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر صبا انیس صاحبہ ہیں جو اس شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس چار روزہ پروگرام کا عنوان” Technostress of involved in work from home mod”
آخیر میں عالیجناب ڈاکٹر فہیم عثمان صدیقی (کوآرڈینیٹر البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی، علی گڑھ) اور عالیجناب ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی صاحب (جوائنٹ سیکریٹری البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی علی گڑھ) نے پروگرام کی کامیابی اور سب کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی اور بالخصوص ان حضرات نے آگرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر متل صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام مکمل ہونے کے بعد  تمام شرکاء نےخوب تعریفیں کیں۔
زیر اہتمام:
البرکات انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، علی گڑھ۔
  • Posts not found
alrazanetwork

Recent Posts

کیا مسلمانوں میں اتحاد ممکن ہے؟ – فرقہ واریت اور اسلامی اتحاد کی حقیقت | جاوید اختر بھارتی

 کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More

3 ہفتے ago

اے شہر امن پھر آئیں گے !! – مکہ مکرمہ کی زیارت اور روحانی تجربات | غلام مصطفی نعیمی ہاشمی

 اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More

3 ہفتے ago

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More

4 ہفتے ago

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More

1 مہینہ ago

10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے

فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More

1 مہینہ ago

جدید الحاد ، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ

جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More

1 مہینہ ago