Categories: حالات حاضرہ

اورکتنےجلوس۔۔۔۔؟؟

اور کتنے جلوس۔۔۔؟؟
ہر چیز میں عید منانے والے اور جلوس کی شروعات کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آج قوم کو جلوس کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے جتنا پیسہ جلوس میں خرچ ہوگا اس سے ایک ایک کرکے سیکڑوں اسکول قائم کیے جاسکتے ہیں۔
مگر افسوس! آج ہم جلوس غوثیہ نکالیں گے کل لوگ جلوس چشتیہ اور پھر جلوس وارثیہ، سہروردیہ، نظامیہ، مینائیہ؛ الغرض: ہر سلسلہ کا مرید اپنے اپنے پیر کا جلوس نکالے گا۔
سال بھر کے دن تو کم پڑ سکتے ہیں مگر جلوس کم نہیں ہونگے!!!
قوم چاہے جتنی پستی میں جائے مگر ہمارا نعرہ تو یہی رہے گا؛ "جھنڈا اونچا رہے ہمارا” فلاں کے معتقدین نے جلوس میں گھوڑے نچائے تھے اب ہم ہاتھی اور اونٹ منگائیں گے۔
پیارے بھائیو! بزرگوں کے نام کی محفلیں سجائیں!!! اور ان کی تعلیمات لوگوں تک پہنچائیں!!! آپ ان بزرگوں کی تعلیمات کو چھپوا کر لوگوں تک پہنچائیں، بزرگوں کی زندگی کے روشن نقوش کی پیروی کریں۔
ان جلوس وغیرہ سے پرہیز کریں اور اسی پیسہ کو اپنے مرشد کے نام پر قوم کی تعلیم اور ترقی میں لگائیں۔
اس سے یقیناً آپ کے مرشد کو زیادہ خوشی ہوگی۔
جلوس صرف ایک ہی نکلنا چاہیے اور وہ جلوس ہے جلوس میلاد خاتم الانبیاء صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کا بقیہ جلوس کسی کا نہ نکلے اسی میں بھلائی ہے ورنہ جلوس کی گنتی کرنی مشکل ہو جائے گی۔
کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے اپنے جھنڈے، ڈنڈے، بینر، پوسٹر اور اسٹیکر بیچنے کے لیے ایسی چیزوں کا ایجاد کرتے رہتے ہیں ان کے چکر میں نہ آئیں۔
یاد رکھیں اگر اسی طرح روزانہ جلوس نکلتے رہے تو ایک دن جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا تشخص بھی باقی نہ رہے گا۔
اللہ کے واسطے!!! کچھ چیزیں تو اپنے پیارے آقا صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کے تشخص کے لیے چھوڑ دیں!
ایک اور بات کہ ابھی جہاں تک کم علم نے دیکھا ہے تو ہمارے بزرگوں کے یوم وفات کے موقع پر ان کی یاد منائی جاتی تھی اور آقا کریم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی یاد یوم ولادت پر منائی جاتی تھی اب سب کا یوم ولادت منایا جانے لگا ہے اور یوم وفات بھی۔
کاش ہم اپنی قوم کے موجودہ حالات کو سمجھیں اور ان فضول خرچیوں سے پرہیز کریں۔
محمد شاہد علی مصباحی

الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔


مزید پڑھیں:
  • Posts not found
alrazanetwork

Recent Posts

نتیش کی واپسی بہار کی سیاست کا نیا مرحلہ: عوامی مفاد اور قیادت کی آزمائش

نتیش کی واپسی بہار کی سیاست کا نیا مرحلہ: عوامی مفاد اور قیادت کی آزمائش… Read More

3 ہفتے ago

15000روپے سے کم کے 5G اسمارٹ فونز (Best 5G Phones Under 15000)

فہرست:  ₹15000 سے کم میں بہترین 5G اسمارٹ فونز  2025: مکمل ریویو اور خریدنے کا… Read More

2 مہینے ago

Bimonthly Al Raza (International) July August 2025 ( جولائی، اگست ۲۰۲۵)دوماہی الرضا انٹرنیشنل

Bimonthly Al Raza (International) July August 2025 ( جولائی، اگست ۲۰۲۵)دوماہی الرضا انٹرنیشنلDownload Read More

3 مہینے ago

مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں تو مذہب کی بنیاد پر پابندی کیوں؟

مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں تو مذہب کی بنیاد پر پابندی کیوں ؟ (جب… Read More

4 مہینے ago

راہل گاندھی کی یاترا، ووٹ چوری اور بہار میں ایس آئی آر

راہل گاندھی کی یاترا، ووٹ چوری اور بہار میں ایس آئی آر شمس آغاز ایڈیٹر،دی… Read More

4 مہینے ago