حالات حاضرہ

نرسنگھا نند کی دریدہ دہنی

نرسنگھا نند کی دریدہ دہنی اور توہینِ رسالت کے بڑھتے معاملات

✍️: شمیم رضا اویسی امجدی
شعبہ تحقیق فی الفقہ جامعہ امجدیہ رضویہ مدینۃ العلماء گھوسی مئو


مذہب اسلام کے ماننے والوں کا ہر دور میں شر کی بادِ صرصر، اہلِ باطل کی شر انگیزیوں، کفر کی بلا خیز آندھیوں اور شاتمانِ خدا و رسول کی فتنہ بازیوں، زبان درازیوں اور فسوں طرازیوں کا سامنا ہوتا رہا ہے، لیکن گزشتہ کچھ دہائیوں سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلنے انہیں اشتعال دلانے اور ذلیل و رسوا کرنے کے لیے اسلام دشمن طاقتوں نے ایک ایسا انداز اپنایا ہوا ہے کہ ہر چند مہینوں میں کوئی نہ کوئی دریدہ دہن، شیطان صفت انسان ایک نئے طرزِ اذیت ایک نئے انداز تمسخر اور ایک نئے طریقِ سلب و نہب کے ساتھ اسلامی شعائر، پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی عظمت اور قرآن کریم کی تعلیمات کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے اپنی اندرونی غلاظت کا اظہار کرتا ہے،

بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ یہ ناپاک شرارتیں محض ایک انفرادی حیثیت رکھتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انکے پیچھے ایک منظم اور سوچی سمجھی سازشیں کارفرما ہوتی ہیں، جنکا مقصد یہ ہوتا کہ مسلمانوں کو ہر طرح سے بے بس، لاچار، ہراساں اور خوفزدہ کیا جائے اور انکے خلاف ایک نفرت اور انتشار کی کیفیت پیدا کی جائے، یہی وجہ ہے کہ کبھی فسادات کے ذریعے گجرات کے اندر مسلمان بستیوں کو آگ لگا کر بھسم کرنے کا کھیل کھیلا جاتا ہے، کبھی مظفر نگر اور دہلی جیسے شہروں میں مسلمانوں پر جبر و تشدد کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں، کبھی کشمیر کی سرزمین پر بم اور بارود کی بارشیں کر کے مسلمانوں کے خون کی ہولیاں کھیلی جاتی ہیں، کبھی معصوم ماں، بیٹی اور بہنوں کی عصمت دری کر کے انکی عزتِ نفس کو تار تار کیا جاتا ہے، کبھی بے قصور مسلمانوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کر کے انکی زندگیوں کو تباہ کیا جاتا ہے اور یہ سب کرنے کے باوجود بھی جب انکی ظالم طبیعت پورے طور پر سیر آسودہ نہیں ہوتی تو مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کر کے انہیں اذیت پہونچانے کی کوششوں میں لگ جاتے ہیں ،

اور افسوس کہ اب تک اس پیرائے میں ناموسِ رسالت پر حملے کے واقعات بکثرت رونما ہوتے چلے آ رہے ہیں، کبھی پنڈت دیانند سرسوتی "ستیارتھ پرکاش” اور راج پال جیسے خبیث "رنگیلا رسول” نامی کتابیں لکھ کر پیغمبر اسلام کی ناموس پر حملہ کرتے ہیں، کبھی نام نہاد مسلمان تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی جیسے حرامی النسل رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی منزہ حیات اور مطہر شخصیت کو داغدار کرنے کی بے ہودہ جسارت کرتے ہیں، کبھی کملیش تیواری اور اس جیسے بے شمار ناعاقبت اندیش تاجدار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانان عالم کو تکلیف دینے اور اذیت پہونچانے کی سعی مذموم کرتے ہیں،
غرضیکہ گزشتہ کچھ عرصوں میں انسانیت کے مجرم بدبختوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان اطہر میں طعن و تشنیع کرنے کو ایک مہم اور مشن کے طور پر اپنا لیا ہے،

اور اسی ناپاک مہم کو برقرار رکھتے ہوئے حالیہ دنوں غازی آباد میں واقع شیو شکتی مندر کا پجاری یتی نرسنگھا نند سرسوتی جو ایک مسلح گنڈوں پر مشتمل "ہندو سوابھیمان” نامی تنظیم کا بانی ہے اور اپنے سخت گیر خیالات کے لیئے کافی مشہور ہے، ماضی میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس نے بے شمار وڈیوز اور اشتعال انگیز بیانات جاری کیئے ہیں، دلی کے فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے میں اس شخص کا ایک کلیدی رول تھا لیکن بی جے پی لیڈران کی بشت پناہی کے باعث اس معاملے میں مکمل طور پر سرگرم رہنے کے باوجود بھی ہر طرح کے کیسز سے محفوظ و مامون رہا،

یہ نطفہ نامعلوم اسلام کے خلاف جب اپنی غلاظت کا اظہار کرتا ہے تو کہتا ہے،،
” میں صرف اسلام سے لڑتا رہا ہوں میرا مقصد پوری روئے زمین سے(معاذاللہ) اسلام نام کی گندگی کو ختم کرنا ہے، اسلیئے کہ اگر اسلام ختم نہ ہوا تو دنیا سے کبھی انسانیت ختم نہیں ہو سکتی”

کبھی جہاد کے مفہوم کو غلط طور پر پیش کرکے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے انہیں آتنکواد کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتا ہے

کبھی ہندو دھرم کے لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکاتے ہوئے کہتا ہے،،
"جو شخص اپنے پاس ہتھیار نہ رکھے میں اسے ہندو ہی نہیں مانتا، اسلیئے کہ تمام دیوی دیوتاؤں کے ہاتھوں میں ہتھیار ہیں لہٰذا تمام ہندوؤں کو اب تیاری کرنی پڑے گی”

مزید کہتا ہے،،
” ہر ہندو بھائی کے گھر میں 5_6 بچے پیدا ہونے چاہئیں، اور جسکے پاس 5_6 سے کم بچے ہونگے وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی نسل کو برباد ہوتے ہوئے دیکھے گا "

کبھی ہندوؤں کو للکارتے ہوئے کہتا ہے،،
” مسلمانوں نے اپنے باپ، دادا، بھائی، چچا تک کو قتل کر دیا تم ان سے اپنے زندہ رہنے کی امید کیسے کر سکتے ہو "

اور گزشتہ دنوں تمام تر حدیں پار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ذات پر حملہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ،،
"اگر محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کا سچ دنیا کے مسلمانوں کو پتہ چل جائے تو مسلمانوں کو انکے مسلمان ہونے پر شرم آئے گی” معاذاللہ صد بار معاذاللہ

مزید کہتا ہے کہ،،
"محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے حضرت خدیجہ (رضی اللہ تعالٰی عنہا) کے شوہر کو قتل کرکے ان سے شادی کر لی ” نعوذبااللہ من ذالک

انکے ماسوا بھی بہت ایسی جسارتیں اس نجس العین نے شان رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں کی ہیں جو ناقابل بیان اور ناقابلِ برداشت ہیں،

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کب تک مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے رہینگے، آخر کب تک اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کو ایذا اور تکلیف پہونچانے کا سلسلہ قائم رہے گا، کب تک مسلمانوں کے خلاف منافرت اور شدت پسندی کا بیج بویا جائے گا، کب تک انکے پیشواؤں کے خلاف توہین آمیز جملے بکے جائینگے! کیوں نہیں ان توہینِ رسالت کے مرتکبین کے لیئے کوئی سخت قانون بنایا جاتا، کیوں نہیں مذہبی پیشواؤں کے خلاف لب کشائی اور خامہ فرسائی کی جرات پر لگام لگائی جاتی، کیوں نہیں انکے خلاف لکھی گئی کتابوں کی اشاعت پر پابندی نافذ کی جاتی، مگر افسوس کہ ایسے موقعے پر ہمہ وقت مسلمانوں کی قیادت کا راگ الآپنے والے قائدین بھی خاموشی اور غفلت کی چادریں اوڑھ نہ جانے کہاں روپوش ہو جاتے ہیں، اگر کبھی کسی کی احتجاج بھری ہلکی سی آواز نکلتی بھی ہے تو چند لمحوں کے بعد اس پر ایک مہیب سناٹا طاری ہو جاتا ہے،

اے کاش اگر کم از کم مسلمان ممالک کے حکمران ہی اس کی طرف توجہ دیتے اور ایسے لوگوں کو سبق سکھانے کے لئے محض ایک دن کے لیئے ان لمبی زبانوں اور انکے ممالک کا معاشی مقاطعہ کرتے تو شاید دشمن بغیر کسی جنگ کے ہی سیدھا ہو جاتا، اور اپنے ناپاک عزائم سے فی الفور باز آ جاتا!

رب قدیر اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور اسلام دشمن طاقتوں اور انکے باطل منصوبوں کو ناکام بنائے، آمین


 الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام( AAA) ملک کی سرحدی ریاست یعنی چائے، خام تیل، کوئلہ، دلکش پہاڑیوں ، قدرتی نظاروں، سرسبز وشاداب وادیوں، بل کھاتی ندیوں اور سکون کی سرزمین آسام اس وقت سیلاب کی آفتوں سے دوچار ہے۔ ریاست کے 29 اضلاع میں …

0 comments

نکاح کو آسان بنائیں!!

نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ نے انسان کو بہترین تقویم، یعنی اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے۔ انہیں ان بےشمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے، جنہیں عقل انسانی شمار کرنے سے قاصر ہے۔انہی نعمتوں میں ایک عظیم نعمت نکاح ہے۔ جس طرح انسانی زندگی بسر کرنے …

0 comments

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز ✍️ مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر : علیمی اکیڈمی آسام (AAA) ہم اگر عالم ہیں تو اصلاح امت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ؟یہ ایک ایسا سوال ہے، جسے ہم نے شاید ہی کبھی اپنی ذات سے کیا ہو۔ یہ سوال خود سے کرنا ہے، ہر ایک …

0 comments

ماں: اسکو مرنے سے پہلے نہ ماریں!

کل رات ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے زندگی کی کئی پہلوؤں کو چھو لیا۔ قریب شام کے7 بجےہونگے، موبائل کی گھنٹی بجی۔ فون اٹھایا تو ادھر سے رونے کی آواز۔۔۔ میں نے چپ کرایا اور پوچھا کہ بھابی جی آخر ہوا کیا؟؟ ادھر سے آواز آئی آپ کہاں ہیں؟ اور کتنی دیر میں آ …

0 comments

!!ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے!

ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے! احمدرضا صابری حدیث پاک حق کبیر الإخوة علی صغیرہم کحق الوالد علی ولدہ کے برعکس کئی باردونوں اپنی ذمہ داریاں اور ایک دوسرے کے حقوق پہچاننے سے چوک جاتے ہیں جہاں سے ناچاقیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ بڑے بھائی کی قربانی اور چھوٹے بھائیوں کی بے وفائی کے قصے …

0 comments

alrazanetwork

Recent Posts

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!!

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More

2 مہینے ago

ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا

ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا_____ غلام مصطفےٰ نعیمی روشن… Read More

2 مہینے ago

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی… Read More

2 مہینے ago

واقعہ کربلا اور آج کے مقررین!!

واقعہ کربلا اور آج کے مقررین!! تحریر: جاوید اختر بھارتی یوں تو جب سے دنیا… Read More

2 مہینے ago

نکاح کو آسان بنائیں!!

نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ… Read More

2 مہینے ago

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز ✍️ مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر : علیمی… Read More

2 مہینے ago