کھیل و صحت

ڈاکٹرس ڈے(Doctor’s Day)

ڈاکٹرس ڈے(Doctor’s Day)

▫️ ہماری زندگی میں ڈاکٹرس کی کیا اہمیت ہے اس کا اندازہ ایک مریض ہی لگا سکتا ہے، خصوصا کورونا وائرس کے اس دور میں ڈاکٹرس کی اہمیت کا مزید اندازہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹرس کو سماج میں ایک مسیحا کے طور پر مانا جاتا ہے اور اس وبائ دورمیں ڈاکٹرس نے جو کردار ادا کیے وہ قابل تعریف ہے ،جنہوں نے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے لاکھوں لوگوں کی زندگی کو اجرنے سے بچایا اور ایک نئ زندگی عطا کی۔

▫️ آج نیشنل ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر ہم قوم کے ان مسیحاؤں کی خدمت میں ہدیہ تشکر پیش کرتے ہیں۔

▫️ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ڈاکٹرس ڈے مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے۔ تاہم ہندوستان میں یہ دن ہر سال یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اور ہمارے ملک میں یہ دن ڈاکٹر بدھان چند رائے سے موسوم ہے۔ جو ایک فزیشین ہونے کے ساتھ سماجی رضاکار، مجاہد آزادی، سیاست داں،اور ماہرتعلیم تھے۔ ان کی ولادت اور انتقال ایک ہی تاریخ یعنی یکم جولائی کو ہوا تھا۔ وہ مغربی بنگال کے دوسرے وزیر اعلی تھے، اور انہیں بھارت رتن سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ہماری زندگی میں ڈاکٹروں کی اہمیت اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

▫️ ہم آخر میں قوم کے ان مسیحاؤں سے درخواست کریں گے جہاں سماج میں آپ کو اتنی عزت دی جاتی ہے، سماج میں ڈاکٹرس پیشہ انتہائی متبرک، قابل احترام اور انسانیت دوست سمجھا جاتا ہے۔
لیکن اب یہ پاک پیشہ بھی تجارت بن چکا ہے۔آج جو ہمارے ہاسپیٹلس کے حالات اور ڈاکٹرس کی جو بھی حسی ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ اور کس طریقے سے ایک غریب کو ہراساں کیا جاتا ہے وہ بھی بیان سے باہر ہے۔ بالخصوص اس وبائ دور میں جن کے پاس کھانے کے پیسے نہیں تھے ان کو بھی لاکھوں لاکھ کا بل تھما دیا گیا۔

اب اس پاک پیشے کو بد نام ہونے اور انسانیت سوز سے انسانیت دوست میں بدلنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

محمد صبغۃاللہ رضوانی
یکم جولائی 2021ء


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

alrazanetwork

Share
Published by
alrazanetwork

Recent Posts

___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !!

___نہ جانے کتنے سنبھل ابھی باقی ہیں !! غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی فی الحال… Read More

2 دن ago

لیجیے! اب آستانہ غریب نواز پر مندر ہونے کا مقدمہ !!

سنبھل کے زخموں سے بہتا ہوا خون ابھی بند بھی نہیں ہوا ہے کہ اجمیر… Read More

5 دن ago

__لہو لہان سنبھل____

اپنے دامن میں صدیوں کی تاریخ سمیٹے سنبھل شہر کی گلیاں لہو لہان ہیں۔چاروں طرف… Read More

5 دن ago

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!!

جلسوں میں بگاڑ، پیشے ور  خطیب و نقیب اور نعت خواں ذمہ دار!!! تحریر:جاوید اختر… Read More

2 ہفتے ago

نعت خوانی کے شرعی آداب

۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More

2 ہفتے ago

نفرت کا بھنڈارا

عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More

1 مہینہ ago