حالات حاضرہ

ڈھونگی باباؤں کی بڑھتی تعداد یقیناً امت کے لئے باعث تشویش(قسط دوم)

ڈھونگی باباؤں کی بڑھتی تعداد یقیناً امت کے لئے باعث تشویش

(=قسط وار ____قسط دوم=)


جب کوئی شخص پریشان ہوتا ہے تو اسے دنیا نظر نہیں آتی، پھر وہ مفت میں ملنے والے مشورے کے جال میں اس قدر الجھ جاتا ہے کہ اسے یہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا کیا جائے کس مشورے پر عمل کرے کہ اس کی مشکلیں آسان ہو، پھر لوگ جو جو کہتے ہیں وہ اس پر عمل کرتا چلا جاتا ہے، اسی پریشانی کا ناجائز فائدہ یہ ناہنجار قسم کے ڈھونگی بابا اٹھاتے ہیں،اب ان باباؤں میں بھی کئی کوالٹی ہیں، کو ئی بابا کسی بیماری کا اسپیشلسٹ ہے تو کوئی کسی کا، بہر حال، اسی قسم کے ایک بابا ابھی ابھی کچھ دنوں پہلے لانچ ہوئے ہیں، وہ بابا ہیں بدنی درد کے اسپیشلسٹ،معاملہ ہے بائسی سب ڈویژن سے تقریباً آٹھ دس کلیو میٹر جانب جنوب غالباً چندرگاؤں سے متصل ایک گاؤں کا ، وہاں ایک نوعمر بابا نے اپنا مسکن بنایا ہے، وہیں پر بابا کا روحانی شفا خانہ بھی ہے، بابا نے اپنے علاج کا ایسا ایسا ڈھنڈورا پٹوایا ہے کہ، ہر مردوزن، اطفال و جواں، بابا کے گرویدہ ہوکر رہ گئے ہیں۔

ہوتا یوں ہے. کہ جب بابا کے پاس کوئی مریض درد کی شکایت لے کر آتا ہے تو بابا اسے ایک گلاس میں combiflam, ٹیلیٹ کو گھول کر اور اس گلاس میں منتر پڑھ کر پھونک مارتے ہیں، پھر وہی پانی بابا مریض کو پلادیتے ہیں، پھر کچھ لمحوں بعد مریض کو آرام مل جاتا ہے، جس سے مریض یہ سمجھ لیتا ہے کہ بابا کے پاس کوئی نا کوئی چمتکار ضرور ہے، تبھی تو پانی پیتے ہی آرام میسر آگیا، پھر کیابابا کے اس کارنامے کی شہرت دور دور تک پھیل جاتی ہے اور اب مریضوں کا ریلا بابا کی بارگاہ کے ارد گرد چکر لگانے لگتا ہے،حالانکہ یہ کمال بابا کا نہیں بلکہ یہ کمال تو combiflam ٹیبلٹ کا، جس کی تاثیر ہی درد وغیرہ کو دور کرنا ہے، مگر بابا جی کی اس مکاری کو کوئی آج تک سمجھ نہیں پایا،ان مریضوں میں اکثریت انپڑھوں اور عورتوں کی ہی ہوتی ہے جسے بابا بے وقوف بنا کر لوٹتے ہیں اور یہ قوم اپنے دھن ودولت کو اس مکار بابا کی چرنوں میں فدا کرنے کو بے قرار رہتی ہے۔

سننے میں آیا کہ بابا دوائیں بھی تجویز کرتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعہ مجھے بائسی میں سننے کو آیا کہ بابا نے ایک مریض کے لئے کچھ دوائیں تجویز کیں، جب وہ مریض دوا لینے کی غرض سے کسی میڈیکل اسٹور پر گیا، تو میڈیکل والے نے پرچے کے مطابق ساری دوائیں نکال دیں، اور میڈیکل کے اسٹاف نے اس سے پوچھا یہ دوائیں کس کی ہیں وہ کہنے لگا یہ ساری میری ہی ہیں…… یہ سن کر میڈیکل اسٹاف کے قول کے مطابق…… . کہ میرا ماتھا ٹھنکا، اور میں نے اس سے پوچھا یہ دوائیں تمہارے لئے کس نے تجویز کی ہے وہ کہنے لگا فلاں….. بابا نے…… تو میں اس سے کہا کہ تمہیں معلوم بھی یہ دوائیں تمہیں کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے، وہ کہنے لگا نہیں،،،، ،،،آخر یہ کون سی دوا ہے تو میں کہا کہ یہ تمام دوائیاں ایک ہی ہیں، صرف ان دوائیوں کی کمپنیاں الگ ہیں، اگر تم نے ساری دوائیاں ایک ساتھ کھالیں تو بہت خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔
دیکھ لیا آپ نے ان ڈھونگی باباؤں پاکھنڈ کہ اس نے اپنی منعفت کے لئے اب تو لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنا بھی شروع کر دیا ہے، اور دھوکہ ڈھری، فریب کاری، عیاری و مکاری کا لبادہ اوڑھ کر جھوٹ کا سہارا لےکر غریبوں مجبوروں کو لوٹنے کا ایک دھندا ہی کھول رکھا ہے،خدا نخواستہ اگر میڈیکل اسٹاف نے اس شخص مذکور سے ان کی دوائیوں کے حوالے سے تفتیش نا کی ہوتی تو اس کا کیا انجام ہوتا تصور سے بالا تر ہے،ایسے دھوکے بازوں، فریب کاروں، کے لئے قرآن مقدس میں یہ وعیدیں وارد ہیں:لَا تَحْسَبَنَّ الَّـذِيْنَ يَفْرَحُوْنَ بِمَآ اَتَوْا وَّيُحِبُّوْنَ اَنْ يُّحْـمَدُوْا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّـهُـمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ ۖ وَلَـهُـمْ عَذَابٌ اَلِـيْـمٌ ترجمہ : ہر گز نہ سمجھنا انہیں جو خوش ہوتے ہیں اپنے کیے پر اور چاہتے ہیں کہ بے کیے ان کی تعریف ہو ایسوں کو ہرگز عذاب سے دور نہ جاننا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے (کنزالایمان)
آپ نے تو قرآنی وعید ملاحظہ فرماہی لیا اب حدیث پاک بھی ملاحظہ فرما لیجئے کہ ان جیسے دھوکے بازوں کے لئے رسول محتشم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا بیان فرمایا ہے، حدیث کے الفاظ ہیں:عن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لکل غادر لواء یوم القیامۃ یعرف بہ (بخاری، 6966)ترجمہ : حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہردھوکہ دینے والے کے لئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعے وہ پہچانا جائے گا۔
لہذا  ان ڈھونگی باباؤں سے گزارش ہے کہ پیسے کمانے کے بہت سے جائز طریقے دنیا میں موجود ہیں جس سے بے انتہا مال و زر جمع کیا جاسکتا ہے، کیا ضروری ہے کہ عاقبت کو برباد کرکے ہی پیسہ کمایا جائے؟ یاد رکھیئے موت برحق ہے، پھر موت کے بعد انعقاد بزم محشر بھی ہے، اگر اس دھوکہ ڈھری کے عوض وہی خاص قسم کا جھنڈا ہاتھ میں تھما دیا گیا تو کیا کروگے، چند سکوں کے عوض محشر کی رسوائی مول لینا عقلمندوں کا شیوہ ہرگز نہیں، اس لئے یہ دھوکہ ڈھری، فریب کاری ،چھوڑیئے اور اپنی زندگی اسلام و سنت کے سائے میں گذارئیے، اللہ اس کا جزا عطا فرمائے گا، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
چلتے چلتے میں گذارش کرنا چاہتا ہوں ہر مسلمان مرد وعورت سے کہ آپ اس طرح کے باباؤں پر بالکل یقین نا کریں، یہ پاکھنڈی تمہاری جان پر کھیل کر تمہیں سے پیسہ وصولتے ہیں، اگر آپ کسی بیماری یا آسیب میں مبتلا ہیں تو اچھے عالم دین عامل سے، اچھے ڈگری ہولڈر ڈاکٹر سے رابطہ کرکے، اپنے مشکلات کا حل تلاشیں، اللہ و رسول سے مدد طلب کریں، بزرگان دین سے استغاثہ کریں، مگر خبردار ان پاکھنڈیوں کے چکر میں ہرگز نا پڑیں۔۔۔۔۔۔۔(جاری)

از : غلام آسی مونس پورنوی
مقیم حال لکھنؤ اترپردیش
9/ستمبر 2021

[metaslider id=12314]

الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

alrazanetwork

Recent Posts

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More

6 دن ago

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!!

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More

3 مہینے ago

ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا

ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا_____ غلام مصطفےٰ نعیمی روشن… Read More

3 مہینے ago

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی… Read More

3 مہینے ago

واقعہ کربلا اور آج کے مقررین!!

واقعہ کربلا اور آج کے مقررین!! تحریر: جاوید اختر بھارتی یوں تو جب سے دنیا… Read More

3 مہینے ago

نکاح کو آسان بنائیں!!

نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ… Read More

3 مہینے ago