ایڈیٹر کی میز سے

اسداقبال صاحب! بات درست بھی ہوتو بھی کہنے والے کا اپنا کردارمعنی رکھتا ہے!

اسداقبال صاحب! بات درست بھی ہوتو بھی کہنے والے کا اپنا کردارمعنی رکھتا ہے!

آپ نے کوئی نئی بات نہیں کہی ہے نہ ہی کوئی غلط بات، لیکن اتنا ذبردست ری ایکشن کیوں آیا؟ آپ اسے تنہائی میں بیٹھ کر سوچیں گے تو جواب مل جائے گا۔
جب ایک فسادی فتنہ وفساد کی مذمت پر تقریر کرے اور اسکے دینی ودنیاوی نقصانات پر نصیحت دے تو اس طرح کا ری ایکشن فطری بات ہے۔
جب ایک خالص دنیادار شاعر پچاس ہزار روپے اکاؤنٹ میں ڈلواکرمکمل لگزری اور وی آئی پی ٹریٹمنٹ کے ساتھ دوگھنٹہ منبر رسول ﷺ پر نعت گوئی کے بہانے بلکہ اسی  قافیہ ردیف میں اپنے ہی لوگوں کو گالی دے اورثناخوانی مصطفےٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کو فتنہ وفساد کا ذریعہ بنائے تو ری ایکشن فطری بات ہے۔
ثناخوانی حبیب علیہ الصلوٰ والسلام جیسے مقدس عمل کو کارپوریٹ سیکٹر میں تبدیل کرکے ایک نفع بخش تجارت کی شکل دینے کا سہرا جس کے سرہو وہ اپنے آپ کو دیندار شاعرخود اپنی زبان سے کہےتو ری ایکشن فطری بات ہے۔

ایک ثناخواں کو صرف ثناخواں ہونا چاہیےباقی جماعتی جھگڑوں کو مسند نشینوں کے لیے چھوڑدینا چاہیے۔ لیکن کوئی صرف پیسوں اورمقبولیت کی خاطر کسی گروپ کی حمایت میں ساری حدیں پارکرکے دوسروں کی حجامت کی بات کرکے تو ری ایکشن فطری بات ہے۔
ویڈیوگرافی،تصویر کشی، فلمی گانوں کے طرز پر نعت خوانی وغیرہ کے نام پر دوسروں کو مسلک بلکہ دین تک سے خارج کردینے والایہ سب چیزیں اپنے لیے روارکھے تو ری ایکشن فطری بات ہے۔
اور بھی بہت کچھ ہے آپ سے کہنے کے لیے لیکن آپ کی آواز اور طرزنعت خوانی کوکبھی  پسند بھی کرتا تھا ، اس لیے آج کے لیے اتناہی۔

مدعے کی بات یہ ہے کہ آپ ثناخواں ہیں صرف ثناخوانی پر توجہ دیں اور دیندار شاعر بن کر دکھائیں۔اپنا قد اونچا کرنے کے لیے اپنے ہم پیشوں اور ساتھیوں کو ان باتوں کے لیے نیچا دکھانا جن کے آپ خود مرتکب ہیں، خود اپنا مذاق بنانے کے مترادف ہے، جیسا کہ ابھی ہورہا ہے۔
فروعیات میں فکری اور تحقیقی اختلافات بڑے لوگوں کی باتیں ہیں انہیں کے لیے چھوڑ دیں ۔میں مانتاہوں کہ ان معاملات میں کسی ایک گروپ کی حمایت فطری عمل ہے، آدمی یاتو ادھر ہوگا یا اُدھر اور ہم سب کہیں نہ کہیں ایسے ہی ہیں، لیکن مذہبی اسٹیج پر نعت خوانی کے دوران حزب مخالف پر لعن طعن آپ کو زیب نہیں دیتا۔ اسٹیج پر آپ صرف ثناخواں ہیں اس لیے صرف مدحت رسول ﷺ ہی آپ کا کام ہونا چاہیے۔کسی کی حمایت یا مخالفت آپ کا ذاتی معاملہ ہوسکتا ہے جیسے ہم سب کا ہوتا ہے۔ آپ سیکڑو نوجوان شاعر کے آئیڈیل ہیں، لہٰذا آپ کے ایسےاوچھے اور بازارو لہجے نسلوں کو بگاڑنے کا کام کرتے ہیں۔آخری بات! واجب زاد سفر اورحق المحنت لےکر ثناخوانی کی اصل اجرت کو آخرت کے لیے رکھ چھوڑیں۔

خیر اندیش
احمدرضا صابری


الرضا نیٹ ورک کو  دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا ٹوڈے (نیوز نیٹ ورک)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔

الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

alrazanetwork

View Comments

Recent Posts

نعت خوانی کے شرعی آداب

۔ نعت گوئی کی تاریخ کو کسی زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جا سکتا… Read More

4 دن ago

نفرت کا بھنڈارا

عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان… Read More

3 ہفتے ago

کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں!

کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں! از:مفتی مبارک حسین مصباحی استاذ جامعہ… Read More

3 ہفتے ago

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت

انسانی زندگی میں خوشی اور غم کی اہمیت انسانی زندگی خوشی اور غم کے احساسات… Read More

1 مہینہ ago

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!!

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!! ڈاکٹر ساحل شہسرامی کی رحلت پر تعزیتی تحریر آج… Read More

4 مہینے ago

ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا

ساحل شہسرامی: علم وادب کا ایک اور شہ سوار چلا گیا_____ غلام مصطفےٰ نعیمی روشن… Read More

4 مہینے ago