آزادی
جنگ آزادی میں علماء کا کردار
محمد اظہرالقادری مرکزی
درجہ سابعہ جامعۃ الرضا بریلی شریف
۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی میں ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی حاصل ہوئی۔ اس جنگ میں علمائے کرام نے سب سے زیادہ حصہ لیا۔ان علماء کرام میں ایک علامہ فضل حق خیرآبادی ( متوفی ۱۲۷۸ھ/ ۱۸۶۱ء ) تھے جنہوں نے قابض و غاصب حکمرانوں کے خلاف ۱۸۵۷ء میں فتوی جہاد صادر فرمایا۔ اسی وجہ سے انہیں جنوری ۱۸۵۹ء میں گرفتار بھی کر لیا گیا۔ اور ان علماء عظام میں سے حضرت علامہ کفایت علی کافی بھی ہیں جنہوں نے تختہ دار پر چڑھنے سے پہلے وجد و شوق سے نعت شریف گنگنارہے تھے اس کے چند اشعار یہ ہیں:
کوئی گل باقی رہے گا، نہ چمن رہ جائے گا
پر رسول اللہ کا دین حسن رہ جائے گا
ہم صفیر و باغ میں ہے کوئی دم کا چہچہا
بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رہ جائے گا
اطلس و کم خواب کی پوشاک پہ نازاں نہ ہو
اس تن بے جان پر خاک کفن رہ جائے گا
جو پڑھے گا صاحب لولاک کے اوپر درود
آگ سے محفوظ اس کا تن بدن رہ جائے گا
سب فنا ہو جائیں گے کافی ولیکن حشر تک
نعت حضرت کا زبانوں پر سخن رہ جائے گا
مفتی صدرالدین آزردہ ہیں جنہوں ظالم وجابر حکمرانوں کے جبر و استبداد سے آزادی دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور علامہ آزردہ شعر و ادب استاذ کا درجہ رکھتے تھے۔ علامہ عبدالحکیم شرف قادری لکھتے ہیں: ’’آپ بلند پایہ شاعر تھے۔ کلام سادہ اور بلند ہوتا۔ آزردہؔ تخلص، عربی، فارسی، اردو تینوں زبان میں جو کہا سب ضائع ہو گیا، بہت سے اشعار ضرب المثل بن چکے ہیں ؎
اے دل تمام نفع ہے، سودائے عشق میں
ایک جان کا زیاں ہے، سو ایسا زیاں نہیں
کامل اس فرقۂ فرہاد سے اُٹھا نہ کوئی
کچھ ہوئے تو یہی زندانِ قدح خوار ہوئے
(تذکرہ علماے اہلسنّت،ص۱۰۶)
الرضا نیٹ ورک کو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ (۲)جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں:
نتیش کی واپسی بہار کی سیاست کا نیا مرحلہ: عوامی مفاد اور قیادت کی آزمائش… Read More
Al Raza Sept. Oct. 2025 Final 1 (1)Download Read More
فہرست: ₹15000 سے کم میں بہترین 5G اسمارٹ فونز 2025: مکمل ریویو اور خریدنے کا… Read More
Bimonthly Al Raza (International) July August 2025 ( جولائی، اگست ۲۰۲۵)دوماہی الرضا انٹرنیشنلDownload Read More
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں تو مذہب کی بنیاد پر پابندی کیوں ؟ (جب… Read More
راہل گاندھی کی یاترا، ووٹ چوری اور بہار میں ایس آئی آر شمس آغاز ایڈیٹر،دی… Read More