Categories: حالات حاضرہ

مسلمانوں کی زبوں حالی اور اس کا سدباب!!

مسلمانوں کی زبوں حالی اور اس کا سدباب

از – غلام آسی مونس پورنوی


آج اس جہان فانی کے اندر چارسو ھائے ہائے کی صدائے دلسوز سنائی دیتی ہے، دنیا کی ساری قومیں بڑی آن بان کے ساتھ ترقیوں کی منزلوں کی جانب رواں دواں ھیں، مگر قوم مسلم اپنے آپسی معاملات میں اسقدر الجھ کر رہ گئی ہے ،کہ اسے اب سوائے ناکامیوں کے کچھ نظر نہیں آتا؛ آخر کیوں؟

وہ اسلئے کہ ایک مسلمان کے دل میں دوسرے مسلمان کے لئے بغض و کینہ، حسد وجلن کا ایک عظیم کارخانہ موجود ھے؛ ایک بھائی کی سیف بے نیام دوسرے بھائی کے خون سے اپنی تشنگی دور کرنے کے لئے بے چین و بیقرار ھے،
کیا میں پوچھ سکتا ھوں کہ مسلمان ان حالات میں مبتلا کیسے ھوا؟
ھمارا حال تو یہ تھا کہ ہم ھر جگہ اور ھر خطے میں سبھی قوموں پر حاکم تھے اور سبھی قومیں ھماری محکوم تھی، آخر ھم سے کون سی ایسی لغزش سرزد ہوئی کہ ہم حاکم سے محکوم بنا دیئے گئے، تخت وتاج ہم سے چھین لیا گیا، اور آج ہم پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جارھے ھیں،ہماری دکانیں لوٹی جا رہی ھیں، ھمارے مکانوں کو جلایا جارھا ھے،سر بازار ھمارے سینوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے،ھماری ماں اور بہنوں کی عزتیں لوٹی جارہی ہے، اور آج ھم اسی ھندوستان کے اندر جس ھندوستان کو ھمارے اباءو اجداد نے اپنے خون جگر سے سینچ کر پیار و محبت،واخوت کا گلستان بنایا تھا، ھم اسی ھندوستان کے اندر جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ھیں !!
جب ھم ان حالات کو تفکر و تدبر کی نظر عمیق سے ملاحظہ کرتے ھیں، تو نتائج خود بخود سامنے آجاتے ھیں، کہ آج قوم مسلم کی تباہی کے اسباب تعلیم سے دوری ھے،
آج قوم مسلم تعلیم سے اپنا رخ موڑ چکی ھے، آج قوم مسلم تعلیمی ساحل سے کوسوں دور ہے، اور علم جیسی لازوال نعمت عظمی کو مسلمانوں نے اپنے ھاں ھوں سے گنوا دیا ہے، اسی وجہ سے آج قوم مسلم کیلئے ھر جانب ترقیوں کے راستے بند ھوتے ھوئے نظر آتے ھیں،
مسلمانوں ھوش میں آءو،اور اپنی عظمت و رفعت کو پہچانو، اب بھی تمہارے پاس وقت ھے اگر تم اپنی پہلی والی عظمت وشوکت، جاہ وحشمت کو واپس لینا چاہتے ہو تو صرف ایک شرط ہے، کہ تم اپنے آپ کو تعلیم کے دامن سے وابستہ کر لو
انشاءاللہ، تحت و تاج عزت و عظمت، سیم و گہر، تمہارے قدموں کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آئے گی،
آج ہمارا حال یہ ہے کہ ہم اپنے لاڈلوں کے ہاتھوں میں قلم و کتاب کے بجائے، رنچ ومارتول،تھماتے ہوئے نظر آتے ہیں،
جنکی عمریں ابھی مدارس و اسکولز کو زینت بخشنے کیلئے ھیں ہم انھیں کارخانوں کے راستے دکھلاتے ہوئے نظر آتے ہیں ،جنکی عمریں ابھی پڑھنے اور لکھنے کی ہیں، انکے کمزور اور نازک سروں پر بھاری بھرکم گٹھر، سیمنٹ و مورنگ کا تسلہ رکھا جارھا ہے، ہم اپنے نو نہالوں کی زندگی سے کھلواڑ کرتے ہوئے نظر آتے ھیں،
کیا یہ سچ نہیں ہے؟
جب ہمارا حال یہ ھوگا تو ہم صبح قیامت تک ترقیوں کی منازل کا خواب اپنی آنکھوں نہیں سجا سکتے، اور اسی طرح ہمارا نام ونشان سطح عالم سے مٹتا چلا جائگا اور اسوقت ہم چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکتے،
مسلمانوں اپنے مقام و منصب کو پہچانو، تم اسلئے پیدا کیئے گئے ھو کہ تم دوسروں پر سرداری کرو، نہ کہ اس لئے کہ کوئی دوسرا تم پر سرداری کرے، جب ہماری قوم تعلیم سے دور ھوگی تو ھمارے لیئے سرداری مشکل ھی نہیں بلکہ ناممکن ہے، آج ضرورت ہے قوم مسلم کو اچھے، مفکر،مدبر، محقق، کی، اچھے، پروفیسر، ڈاکٹر، لکچرر، سائنسداں، پولیٹیکل رہنما، کی ،جو ہر موڑ پر قوم مسلم کی رہنمائی کرے اور قوم مسلم کے علم کو سنبھالے، اور یہ سب تعلیم کے بغیر ناممکن ہے، یہ اسی وقت ھو سکتا ہے جب ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے ملبوسات اوڑھانے اور پہنانے کا عزم مصمم کریں گے تو آیئے دیر کس بات کی آج ہی ہم اور آپ ملکر عھد کرتے ھیں
۔۔۔۔ آدھی روٹی کھائیں گے —–
—- بچوں کو پڑھائیں گے —–


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

alrazanetwork

Recent Posts

کیا مسلمانوں میں اتحاد ممکن ہے؟ – فرقہ واریت اور اسلامی اتحاد کی حقیقت | جاوید اختر بھارتی

 کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More

2 ہفتے ago

اے شہر امن پھر آئیں گے !! – مکہ مکرمہ کی زیارت اور روحانی تجربات | غلام مصطفی نعیمی ہاشمی

 اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More

2 ہفتے ago

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More

3 ہفتے ago

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More

1 مہینہ ago

10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے

فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More

1 مہینہ ago

جدید الحاد ، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ

جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More

1 مہینہ ago