Categories: تازہ خبریں

چھتیس گڑھ: ہوم تھیٹر میں دھماکے سے دولہا اور بھائی ہلاک، چار زخمی

[ad_1]

چھتیس گڑھ کے کبیردھام ضلع میں شادی کے تحفے کے طور پر ملنے والے ہوم تھیٹر میوزک سسٹم میں دھماکہ ہونے سے دولہا اور اس کے بڑے بھائی کی موت ہو گئی۔ اسی دوران ایک بچے سمیت چار دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ یہ واقعہ پیر کو رینگاکھر تھانہ علاقے کے تحت چماری گاؤں میں پیش آیا اور دھماکے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث جس کمرے میں ہوم تھیٹر رکھا گیا تھا اس کی دیواریں اور چھت گر گئی ہے۔

رینگاکھر دارالحکومت رائے پور سے تقریباً دو سو کلومیٹر دور ہے اور چھتیس گڑھ-مدھیہ پردیش سرحد پر نکسلی متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ کبیردھام کی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیشا ٹھاکر نے بتایا کہ ہیمیندر میراوی (22) کی شادی اس ماہ کی یکم تاریخ کو ہوئی تھی اور پیر کو ہیمیندر اور ان کے خاندان کے دیگر افراد اپنے گھر کے ایک کمرے میں شادی کے تحائف کھول رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ہیمیندر نے ایک تار کو بجلی کے بورڈ سے جوڑ کر میوزک سسٹم کو آن کیا تو وہ پھٹ گیا۔ اس واقعہ میں ہیمیندر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹھاکر نے کہا کہ اس واقعہ میں ہیمیندر کے بھائی راجکمار (30) اور ڈیڑھ سالہ لڑکے سمیت پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ان سبھی کو کاوردھا ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہیمیندر کے بھائی کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ٹھاکر نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرانزک ماہرین کے ساتھ پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ رینگاکھر پولیس اسٹیشن کے انچارج درگیش راؤتے نے بتایا کہ کمرے کے معائنے کے دوران ایل پی جی گیس سلنڈر جیسا کوئی اور آتش گیر مواد نہیں ملا جس سے دھماکہ ہوا ہو۔ راؤتے نے کہا کہ کمرے میں میوزک سسٹم ہی واحد ڈیوائس تھی جو پھٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے متعلق درست معلومات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3,038 نئے کیسز، شرح اموات 1.19 فیصد

یہ بھی پڑھیں:این سی ای آر ٹی کے نصاب میں تبدیلی، مغل تاریخ سے متعلق کچھ اسباق ہٹا دیے گئے، نرالا فراق کی نظمیں بھی غائب

[ad_2]
Source link
alrazanetwork

Recent Posts

کیا مسلمانوں میں اتحاد ممکن ہے؟ – فرقہ واریت اور اسلامی اتحاد کی حقیقت | جاوید اختر بھارتی

 کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More

2 ہفتے ago

اے شہر امن پھر آئیں گے !! – مکہ مکرمہ کی زیارت اور روحانی تجربات | غلام مصطفی نعیمی ہاشمی

 اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More

2 ہفتے ago

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More

3 ہفتے ago

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More

1 مہینہ ago

10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے

فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More

1 مہینہ ago

جدید الحاد ، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ

جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More

1 مہینہ ago