بنگلورو میں تین دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔
بنگلور: کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں گزشتہ تین دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بارش کے باعث سڑکیں اکھڑ گئی ہیں۔ بدھ کو بارش سے سڑکیں ندی میں تبدیل ہوگئیں۔ شہر میں موسلادھار بارش سے گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ موسلا دھار بارش سے بنگلور شہر کے وسطی حصے کی کئی بڑی سڑکیں ڈوب گئیں، بشمول بیلندور کا آئی ٹی علاقہ۔
بھی پڑھیں
شہر کے وہ حصے جہاں عالمی آئی ٹی کمپنیاں اور گھریلو سٹارٹ اپ موجود ہیں پانی میں ڈوب چکے ہیں، یہاں سے پانی نکلنے میں کئی دن لگیں گے۔ شدید بارش کے باعث سڑکیں بلاک ہوگئیں اور قریبی رہائشی علاقوں میں پانی اور بجلی کی لائنیں بند ہوگئیں۔ کچھ پوش ہاؤسنگ کالونیوں میں رہائشیوں کو بچانے کے لیے ٹریکٹروں کو استعمال میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملکارجن کھرگے کو کانگریس کا نیا صدر منتخب ہونے پر ششی تھرور نے مبارکباد دی۔