پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی جے ڈی یو نے بدھ کے روز واضح کیا کہ پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار رہنما کے سی تیاگی کو ان کی بار بار کی درخواستوں پر تنظیمی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے لیکن وہ پارٹی کا "ایک مضبوط ستون” رہیں گے۔ جے ڈی یو کے قومی عہدیداروں کی نئی فہرست جاری ہونے کے ایک دن بعد پارٹی کی طرف سے یہ وضاحت سامنے آئی ہے۔ نئی فہرست میں تیاگی کا نام نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں
بیان میں کہا گیا ہے کہ تیاگی نے گزشتہ سال دسمبر میں جے ڈی یو کی قومی کونسل کی میٹنگ کے بعد خود کو تنظیمی ذمہ داری سے فارغ کرنے کی درخواست کی تھی۔
آفاق احمد خان نے تیاگی کے بارے میں کہا، "ان کی بار بار کی درخواست پر، پارٹی نے انہیں تنظیمی ذمہ داری سے فارغ کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن وہ ہمارے لیڈر نتیش کمار کے ساتھ پارٹی کا مضبوط ستون بنے رہیں گے۔”