ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخوں کا اعلان: ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے فائنل 14 نومبر کو، عمان میں بھی ہوں گے میچ
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ اگلے ورلڈ ٹی ٹونٹی کو ہندوستان کے بجائے متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد کرنے جا رہا ہے۔ اب آئی سی سی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کی سب سے بڑی باڈی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔