AI Vs Human
تحریر: احمدرضا صابری
حال ہی میں مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت کمپنی نے تقریباً 6000 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ اس برطرفی کی خاص بات یہ ہے کہ مبینہ طور پر ان فیصلوں کے پیچھے ایک "الگورتھم” کام کر رہا ہے، جو یہ طے کرتا ہے کہ کن ملازمین کے کام کو مصنوعی ذہانت (AI) سے آسانی سے بدلا جا سکتا ہے۔
یہ صرف کم درجے کے ملازمین کی بات نہیں ہے، بلکہ حیران کن طور پر Gabriela de Queiroz جیسے اعلیٰ عہدے پر کام کرنے والے بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں۔ وہ مائیکروسافٹ میں Director AI (Microsoft for Startups) کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ان کے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے جانے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی، بلکہ یہ فیصلہ بھی اسی نئے AI ماڈل کا حصہ تھا۔
یہ صورتحال صرف مائیکروسافٹ تک محدود نہیں ہے۔ IBM، Amazon، CrowdStrike، Meta، Google اور Intel جیسی عالمی سطح کی کمپنیاں بھی ایسے تمام کاموں کو AI سے automate کر رہی ہیں جنہیں انسان انجام دیتے تھے۔ گزشتہ دو سالوں میں 1 لاکھ سے زائد نوکریاں ٹیک انڈسٹری سے ختم کی جا چکی ہیں، اور یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں۔
مائیکروسافٹ نے اپنے آرگنائزیشنل اسٹرکچر میں ایک ایسا الگورتھم متعارف کرایا ہے جو ہر لیول پر یہ اندازہ لگاتا ہے کہ کون سے ملازم کے کام کو مصنوعی ذہانت سے کروایا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے CEO نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ مائیکروسافٹ میں 30 فیصد کوڈ اب AI سے لکھوایا جائے گا، جو اس بات کی علامت ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ ڈویلپرز کی نوکریوں کو ہے۔
اب وہ وقت آ چکا ہے جب آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے طلباء کو اپنی مہارتوں کو نئے انداز میں اپڈیٹ کرنا ہوگا۔ صرف C++ یا Python جاننا کافی نہیں ہے۔ اب ضروری ہے کہ آپ AI، Machine Learning، Data Science، Cloud Computing، اور Cybersecurity جیسے جدید شعبوں میں مہارت حاصل کریں تاکہ آپ کے لیے آنے والا وقت محفوظ ہو۔
جی ہاں، ماضی میں بھی کمپنیوں نے برطرفیاں کی ہیں، لیکن اس کی وجوہات مختلف تھیں جیسے مالی بحران، مارکیٹ کا دباؤ یا حکومتی پالیسیاں۔ لیکن اس بار ایک نیا عنصر سامنے آیا ہے: مصنوعی ذہانت۔ اب یہ AI ہی ہے جو یہ طے کر رہا ہے کہ کون رہے گا اور کون جائے گا۔
"انسانو! اب تم گھر جاؤ!”
یہ جملہ اب محض مذاق نہیں رہا بلکہ حقیقت بنتا جا رہا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حقیقت کا سامنا کریں۔ AI ہماری دنیا کا مستقل حصہ بن چکی ہے، اور اگر ہم نے وقت کے ساتھ خود کو نہیں بدلا، تو ہم اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ طلباء، فری لانسرز اور پروفیشنلز کو فوراً اپنی مہارتوں میں AI اور دیگر emerging skills شامل کرنا ہوں گی، ورنہ اگلی باری کسی کی بھی ہو سکتی ہے۔
کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More
اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More
25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More
طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More
فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More
جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More