غلام رسول بلیاوی
نتیش حکومت میں مسلمانوں کوامن وچین کے ساتھ ہرشعبےمیں ترقی کااحساس ہے : بلیاوی
(پٹنہ :14 اکتوبر٢٠٢١)جنتادل یوکے قومی جنرل سکریٹری اورقانون سازکونسل کےرکن مولاناغلام رسول بلیاوی نے 14/13 اکتوبر کو تارا پور اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار کے لیے دوروزہ دورہ کیا۔مولانابلیاوی نے حوصلہ مندشناسی کے ساتھ لکھن پور،غازیپور،اثرگنج،خانقاہ احاطہ لکھن پور،بشنپور،کھرواخانقاہ فریدیہ گوڑھواتاراپور،مدارپور،رامپور اوراس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بہارکے وزیراعلی نتیش کمارجی کے کاموں کاکھل کرتذکرہ کیامعلومات کی کمی کی وجہ سے مسلمانوں میں پھیلی بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔
بلیاوی کوسننے کےلیے گاؤں وعلاقہ کے لوگوں نے سنجیدگی کاخاص مظاہرہ کیا۔مولانا بلیاوی نے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ میں وزیراعلی نتیش کمارجی مسلمانوں کے بچے اوربچیوں کوبی پی ایس سی(سوشل سروس کمیشن امتحان )کی تیاری کے لیے حج بھون میں اعلی انتظام کیا،مالی بحران کے سبب اکثرطلباوطالبات اس امتحان کی کامیابی سے دور تھے صلاحیت ولیاقت ہونے کے باوجود کامیاب نہیں ہوپاتے تھے۔ان کے پاس،کتاب،سہولیات ودیگروسائل نہ ہونے سبب وہ اپنے مقاصدکی تکمیل سے دورتھے ۔ مگر نتیش حکومت کی خصوصی توجہ سے اسٹیٹ سروس کمیشن میں ایک سوآٹھ طلباءوطالبات کامیاب ہوئے یہ نمایاں کامیابی اہل بہارکے مسلمانوں کے لیے قابل فخر اور بہارکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے۔
بلیاوی نےکہاکہ مسلمانوں کوخوف دیکھاکر ووٹ لینے والوں کے لیے یہ قدیم آئینہ ہے اور سنجیدہ لوگوں کو اپنی غلط فہمی دور کرنے کاموقع بھی ہے۔مولانا بلیاوی نے لوگوں سے واضح لفظوں میں کہاکہ جب آپ اس بات کوتسلیم کرتے ہیں کہ حکومت نے سبھی طبقہ کے ترقی کے ساتھ مسلمانوں کی بھی برابری کی ترقی ہوئ ہے،تو پھرنتیش کمارجی کوووٹ دینے میں اپنی سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں اور انہیں اپنے اعتمادمیں لے کراپنے بچوں کے مستقبل کوتابناک اور بہترسہولیات کے مواقع حاصل کریں۔
بلیاوی نے ان نام ونہادسیکولر لوگوں سے بھی پوچھاکہ مسلمانوں کوصرف خوف ودہشت مں رکھکر ووٹ کی سوداگری کب تک ہوگی،قوم بیدار ہے حقیقت اور گندم نماجوفروشوں کو پہچاننے لگی ہے بلیاوی نے کہاکہ دعویداران سیکولروں کو اپنے دور اقتدار میں نتیش حکومت جیساکارنامہ بھی پیش کرناچاہیے۔مولانابلیاوی کے ساتھ حج کمیٹی کے رکن حضرت مولاناسیداحمدرضاصاحب شریک دورہ رہے اور انہیں کی قیادت میں دو روزہ ،انتخابی تشہیرپہلے دورکا مکمل ہوا۔
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ (۲)جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں:
کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More
اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More
25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More
طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More
فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More
جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More