al-raza-thambnel
ماہ صفرالمظفرکاچاند نظرآیا، عرس رضوی قادری نوری 3/ اکتوبرکو
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ
رانچی: ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانامحمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مورخہ 8/ ستمبر 2021 بروز بدھ مطابق 29 محرم الحرام 1443 ہجری کو رانچی کے علاوہ دھنباد، کوڈرما، چندوا، سمڈیگا، دمکا، بڑھروا، گریڈیہ وغیرہ میں ماہ صفرالمظفر1443 ہجری کاچاندنظرآیا بعد نماز مغرب دفتر دارالقضاادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز، ھندپیڑھی رانچی میں مفتی اعجازحسین مصباحی کی صدارت میں علماء کرام کی نششت ہوی جس میں رویت سے متعلق تبادلہ خیال ہوااور کہاگیاکہ رانچی سمیت ریاست کے 52 مقامات میں ضلعی وعلاقائ رویت ھلال مرکز کے ذمہ داروں نے چانددیکھنے کااھتمام کیا رانچی کے ساتھ ہی ریاست کے مختلف حصوں میں رویت ہوئ جس کی تصدیق قاضیان شریعت نے کردیالہذا دارالقضاءادارہ شرعیہ جھارکھنڈ سے فیصلہ لیاگیاکہ مورخہ 9/ ستمبر2021 بروز جمعرات ماہ صفرالمظفر1443 ہجری کی پہلی تاریخ اور عرس قائداہل سنت علامہ ارشدالقادری قدس سرہ 14/ صفر مطابق 22/ ستمبر جبکہ عرس قادری نوری رضوی یعنی عرس اعلی حضرت امام احمد رضاخان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ 25/ صفرالمظفر مطابق 3/ اکتوبر2021 بروز اتوار ہے. آج کی نششت میں مولانامحمد قطب الدین رضوی، مفتی فیض اللہ مصباحی نائب قاضی، مفتی اعجازحسین مصباحی نائب قاضی، مولانانظام الدین مصباحی، قاری محمد ایوب رضوی، مولاناجسیم الدین خان، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، حافظ مجیب الرحمن، مولانانور عالم فیضی، محمد ضمیرالدین وغیرھم شریک تھے۔
محمد قطب الدین رضوی
6202583475
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ (۲)جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں:
کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More
اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More
25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More
طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More
فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More
جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More