آہ! ایک عظیم فقیہ ہم سے رخصت ہوا،

آہ! ایک عظیم فقیہ ہم سے رخصت ہوا،

اشرف رضا قادری نوری ممبئی


مبلغ اسلام مناظراھل سنت پیر طریقت جلالۃ الفضل والکمال حضرت علامہ الشیخ مفتی عبدالحلیم صدیقی اشرفی رضوی ناگپوری سرپرست دعوت اسلامی و بانی جامعہ ضیائیہ فیض الرضا ددری سیتا مڑھی بہار رحمہ اللہ الرحمن الرحیم کے وصال سے اھل سنت و جماعت کا بظاھربڑا خسارہ ھے۰
آپ جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف کے قدیم فارغین سےتھے۰وہاں چندسال استادبھی رھے۰شریعت وطریقت علماوعملا تاج دار اھل سنت شھزادہ اعلی حضرت مرشدی الکریم العظیم مفتئ اعظم ھند قدس سرہ العزیزسے سیکھا۰ برسوں سفر وحضرمیں اکتساب فیض کیا ۰
سرکارمفتی اعظم ھندبو اکابرعلماء بریلی سے تدریس وافتا کی تربیت پائی ۰اورپھر تاحیات حکمت و دانائی اور صبروتحمل کےساتھ مسلک اعلی حضرت کی تبلیغ و اشاعت فرماتےرھے۰جماعت میں الجھے امور اورناگفتہ بہ حالات کو سلجھانے اور اختلافات کو ختم کرانےو فضاکوھموار کرنےمیں آپ کودرک و کمال حاصل تھا۰اکابرین مثلاسرکار مفتی اعظم ھندومخدوم الملت محدث اعظم ھند حضور برھان ملت سرکار قطب مدینہ سرکارکلاں کچھوچھ مقدسہ محدث اعظم بہار حضور مجاھدملت وپاسبان ملت وغیرھم کوجماعتی امورہراعتماد کامل تھا مختلف مواقع پران حضرات کے نمائندہ بن کرگئےاور اھل سنت کے حق میں ماحول ساز گارھوگیا۰ آپ نےبد مذھبوں سے کئی مناظرے تحریری و تقریری فرمایا بفضلہ تعالی اھل سنت کوفتح مبین حاصل ھوئی۰اس سلسلہ میں مبلغ دیو بندارشاد سےناگپورکا مناظرہ مشھورھے۰
تبلیغی جماعت کی عالمی گمراہ گردی اور دیمک کی طرح عوام کاایمان و عقائدچاٹتے ھوئےدیکھ کرآپ پریشان و مضطرب رھا کرتےتھےاور اپنےبڑوں سےاس کا حل وبدل کے لئےگذارش کرتےرھتے تھے۰ خطیب مشرق پاسبان ملت علامہ مشتاق احمد نظامی صدر آل انڈیاسنی جمیعت العلماء ممبئی نے اکابرین کے حکم پرسنی تبلیغی جماعت قائم فرمایااس پلیٹ فارم سے کام شروع ھوا بعض علاقوں میں سنی تبلیغی جماعت کے زیراھتمام آج بھی اچھا کام ھورھا ھے لیکن عالمی پیمانہ پراس کے توڑکی منظم سبیل نظر نھیں آرھی تھی ۰
مدینہ منورہ میں سرکار قطب مدینہ کےکاشانہ میں علامہ ارشد القادری مصباحی و جما عت کے دردمندوں نےدعوت اسلامی کا خاکہ مرتب کیادستورو ضابطے وضع کئےاوربطور امیرقطب مدینہ کے مریدمولانا الیاس قادری عطار حفظہ اللہ کومقرر کیاگڑبتائے مولاناالیاس قادری عطار جی جان سے اس میں لگ گئےاہنی انتھک کوشش و سعی پیھم سےدعوت اسلامی کو تحریک کی شکل دے دی نیتوں میں اخلاص تھا اللہ پاک کسی کی محنت کو ضائع نھیں کرتا تحریک دعوت اسلامی کےاثرات و برکات پاکستان سے نکل کربیرون ممالک ظاھر ھونےلگے۰
جاء الحق وزھق الباطل ان الباطل کان زھوقا۰ مختلف ممالک میں دعوت اسلامی کا کام ھونےلگا لوگ آتے گئے اورقافلہ بنتا ونکلتارھا اجتماعات ھونےلگے پوری دنیا میں سنی قافلے اترنے لگےمسلک اعلی حضرت کابول بالا ھونےلگا ایمان والوں کواس کی خوراک ملنے لگی۰ حریف نےبھی محسوس کر لیاکہ ھماری جڑکھودی جارھی ھے۰ تحریک دعوت اسلامی مستحکم ھونے لگی ۰
حضرت مفتی عبدالحلیم اشرفی رضوی ناگپوری کی دلی مراد پوری ھونےلگی جوچاھتے تھے ویسا ھوتانظرآیا۰ آپ شھرہ آفاق خطیب وبالغ نظر مصلح ومقرر اوردل پذیر واعظ ومبلغ تھےتحریک دعوت اسلامی کا ساتھ دینے لگے اس کو اپنا اوڑھنا بچھونابنالیا بلکہ اس کے لئے وقف ھو گئے تن من دھن کی بازی لگادی ۰ اپنےمریدوں کاعلاقہ و اسٹیج اس کودے دیا اس کےدرد کواپنادرد سر بنالیا۰نگرنگر ڈگرڈگراس کولئےلئے پھرتے رھے۰اس پر اٹھنےوالے اعتراضات کا دفاع کرتے جواب گڑھتے حل ڈھونڈھتے ایسالگتاتھا کہ وہ اسی لئے پیداھوئے ھیں۰لومۃ لائم کی پرواہ کئے بغیرھرکسی کودعوت اسلامی کا حمایتی دیکھناپسند کرتےتھے۰ دعوت اسلامی ان کی محبوبہ تھی ھرکسی کواس کا گر ویدہ دیکھنا چاھتےتھے۰ تحریک کا عیب بھی ان کوھنرنظر آتا تھا ۰ھم لوگوں سے کہاکرتےتھے کہ دعوت اسلامی مجھے بوڑھاپے میں ملی ائے کاش جوانی میں ملی ھوتی۰اس کے لئےدن رات کام کرتے اپنی صحت وآرام کاخیال نھیں رکھتے۰اس کےلئے ھمیشہ سفر کرتےرھتے۰ دعوت اسلامی والے ان کی کمزوری بھانپ لیاتھا اورمزاج سمجھ گئے تھےتحریک کی ضرورت اورکام کاسبز باغ دیکھاکر جو جہاں چاھتالےجاتا تھااخیرعمر میں چلنے سےمعذور تھےپھربھی ویل چیئرپر سفرکرتے رھتےتھے۰ دعوت اسلامی کی ترقی و استحکام کےلئےاپنی اولادوعزیزوں کونظر اندازکردیتے تھے۰اللہ کریم وعظیم عزوجل ان کی خدمات دینیہ کو قبول فرمائے بہترین اجر دے۰ ان اللہ لایضیع اجر المحسنین۰
ابررحمت ان کےمرقدپر گہرباری کرے

اشرف رضا قادری نوری ادارہ شرعیہ مھاراشٹر ممبئی۸


 الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کیا مسلمانوں میں اتحاد ممکن ہے؟ – فرقہ واریت اور اسلامی اتحاد کی حقیقت | جاوید اختر بھارتی

 کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ بات سننے میں آتی ہے اور کبھی کبھی اخباروں کے صفحات پر دیکھنے کو ملتا ہے کہ کوئی بیان دیتا ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں مسلمانوں کے اندر اتحاد ہونا ہی سرخرو ہونے اور … Read more

0 comments

جدید الحاد ، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ

جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی نقشبندی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ ” الحاد” یہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے انحراف کرنا ، راستے سے ہٹ جانا ،الحاد کو انگریزی میں (Atheism) کہا جاتا ہے جس کا مطلب لا دینیت … Read more

0 comments

نتیش کی واپسی بہار کی سیاست کا نیا مرحلہ: عوامی مفاد اور قیادت کی آزمائش

نتیش کی واپسی بہار کی سیاست کا نیا مرحلہ: عوامی مفاد اور قیادت کی آزمائش بہار میں آج نتیش کمار دسویں مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں ایک نئی حکومتی ترتیب کی بنیاد پڑ رہی ہے۔ این ڈی اے قانون سازیہ پارٹی کی … Read more

0 comments

مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں تو مذہب کی بنیاد پر پابندی کیوں؟

مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں تو مذہب کی بنیاد پر پابندی کیوں ؟ (جب جاگو تبھی سویرا) تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbhati.blogspot.com آجکل سوشل میڈیا پر اور اخباروں میں دلت مسلمان اور پسماندہ مسلمان کا لفظ خوب نظر آرہا ہے ایک وقت تھا کہ جب کوئی شخص پسماندہ مسلمانوں کی بات کرتا تھا تو … Read more

0 comments

راہل گاندھی کی یاترا، ووٹ چوری اور بہار میں ایس آئی آر

راہل گاندھی کی یاترا، ووٹ چوری اور بہار میں ایس آئی آر شمس آغاز ایڈیٹر،دی کوریج ہندوستانی جمہوریت کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ یہاں ہر شہری کو مساوی حقِ رائے دہی حاصل ہے۔ ’’ایک فرد، ایک ووٹ‘‘ کا اصول اس نظام کی بنیاد ہے، اور یہی اصول ملک کو کثرت میں وحدت … Read more

0 comments

alrazanetwork

Recent Posts

کیا مسلمانوں میں اتحاد ممکن ہے؟ – فرقہ واریت اور اسلامی اتحاد کی حقیقت | جاوید اختر بھارتی

 کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More

2 ہفتے ago

اے شہر امن پھر آئیں گے !! – مکہ مکرمہ کی زیارت اور روحانی تجربات | غلام مصطفی نعیمی ہاشمی

 اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More

2 ہفتے ago

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ

25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More

3 ہفتے ago

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک

طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More

4 ہفتے ago

10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے

فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More

4 ہفتے ago

جدید الحاد ، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ

جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More

1 مہینہ ago