علامہ شبیہ القادری
آہ ؛علامہ شبیہ القادری چل دیے!
موت العالم موت العالم
شریک غم:محمد فیضان رضا علیمی۔
کل رات تقریباً ساڑھے دس بجے محبِ گرامی قدر مولانا ریحان رضا انجم مصباحی صاحب قبلہ کے توسط سے معلوم ہوا کہ اتری بہار کے ایک متبحرِ عالمِ دین، پوکھریرہ شریف کے بلند پایہ فاصل و مفتی، خلیفۂ مفتیِ اعظمِ ہند حضرت علامہ شبیہ القادری صاحب اس دنیاے فانی کو چھوڑ کر داعیِ اجل کو لبیک کہ گئے۔ خبر سن کر افسوس ہوا اور "انا للہ وانا الیہ راجعون” پرھ کر اپنے رب کی مرضی پر راضی ہوا۔
علامہ شبیہ القادری علیہ الرحمہ سے میری کوئی ملاقات نہ تھی کہ وہ اپنی فراغت کے بعد سے ہی سیوان کو اپنا میدانِ رشد و تبلیغ بناے ہوئے تھے۔ البتہ مولانا ریحان انجم مصباحی صاحب سے گاہِ بگاہ ان کا ذکر جمیل سنتا رہتا تھا۔ سرکارِ محبی علیہ الرحمہ پر سب سے پہلے آپ نے ایک مختصر سا رسالہ بنام حضرت محبی کی حیات کا صفحہ اول لکھا تھا پھر وہی مضمون غالباً 2000ء میں ماہنامہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف میں شائع بھی ہوا۔سرکارِ محبی علیہ الرحمہ سے بے پناہ عقیدت رکھتے تھے۔ یہ ان کا ایسا کارنامہ ہے جب تک سرکارِ محبی کے ماننے والے زنذہ رہیں گے، تب تک علامہ شبیہ القادری بھی زندہ رہیں گے۔
ان کی ایک خواہش تھی کی سرکارِ محبی علیہ الرحمہ پر اس نہج سے کام ہونا چاہیے کہ سرکار محبی اعلی حضرت فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ کے کتنے قریب تھے، کتنا گہرے مراسم تھے، ان دونوں بزرگوں کےدرمیان کیسے تعلقات تھے۔جس کے لیے غالباً انہوں نے یہ سرکار محبی اور امام احمد رضا کے مراسم سے عنوان دیا تھا۔ مولانا ریحان رضا انجم مصباحی صاحب نے مجھ فقیر سے کہا کہ اس طرح سے حضرت کی خواہش ہے اور میری خواہش ہے کہ یہ کام آپ کر دیجیے میں نے حامی تو بھر لیا تھا لیکن مجھے کیا پتہ کہ جس نے خواہش ظاہر کی ہے اس سے ملاقات بھی نہ ہوسکے گی۔ خیر حضرت علیہ الرحمہ کی اس خواہش کو بندہ ناچیز پوری کرےگا۔
اللہ کریم حضرت کو بلند درجات سے نوازے اور ان کے لواحقین کو صبر و تحمل عطا کرے۔
میں اپنی اور جماعت رضاے مصطفی شاخ سیتامڑھی کی جانب سے ان کےصابزادہ اور وابستگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ حضرت علیہ الرحمہ کا مولی کریم نعم البدل عطا کرے۔
الرضا نیٹ ورک کو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ (۲)جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں:
کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More
اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More
25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More
طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More
فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More
جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More