مفتی مجیب علی رضوی
اک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی، ایک اور سالار قافلہ جاتا رہا
یہ لکھتے ہوئے قلم کانپ رہا ہے،دماغ ماؤف اور زبان گنگ ہے کہ جماعت اہلسنت کے ایک بلند پایہ خطیب،اسلامیات کے ممتاز اسکالر،ایک مخلص رہنما،شیخ طریقت،مسلک رضا کےپردردمبلغ وداعی اورمفتی اعظم ہندکے مریدوخلیفہ شہباز دکن حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی مجیب علی قادری رضوی حیدرآباد کا آج صبح وصال پر ملال ہوگیا۔انا لللہ و انا الیہ راجعون۔احسان وسلوک،زہدوتقوی،ارشادوہدایت،وعظ وتذکیراورکرداروعمل کی شاہراہوں میں آپ نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں،
کیا لوگ تھے جو راہ وفا سے گزر گئے
جی چاہتا ہے نقشِ قدم چومتے چلیں
دعوت و تبلیغ کی راہ میں کانٹوں کے بستر کو جن شخصیات نے پھولوں کی سیج سمجھااور لوگوں کے اندر جوش کرداراور عشق رسول کی حرارت پیدا کرنے کے لئے ہمیشہ پا بہ رکاب رہے ان میں ایک نمایاں نام حضور شہباز دکن کا ہے عمر کے اس حصے اور بیماریوں کے پیہم حملے کے باوجود قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنےکے لئے آپ کی پوری زندگی مانندِ سحر رنگ شباب کا مظاہرہ کرتی رہی چونکہ آپ کے اندرخیروصلاح اور جوش دعوت کا ایسا جوہر چھپا تھا جس نے کبھی آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا اوروہ زندگی کیا جس میں اضطراب نہ ہوسچا داعی وہی ہے جو نگہ بلند،سخن دل نوازاورجان پرسوز کے اوصاف کا حامل ہو۔دکن کے اس مرد قلندر کے اندر یہ ساری باتیں یکجا طور پر جمع تھیں آپ کے وجود سے خطہ دکن میں شرعی تقدس کی لطافت اور مسلک اہلسنت کی شادابی قائم تھی ہر ملنے والوں کے ساتھ ان کا مخلصانہ برتاؤ قابل رشک ہوتااوران کے آستانہ علم وفیض پرتشنگانِ ہدایت وعرفان کا ایک ہجوم ہوتا جواپنے ظرف کے اعتبار سے مالامال ہوتا
صدحیف وہ آفتابِ علم و فضل جس سےعشقِ رسول کے اجالے پھیلے،طہارت فکر کی کرنیں پھوٹیں، جہالت کی تاریکیاں چھٹیں اورباطل عقائدونظریات کی ظلمتیں دور ہوئیں وہ آفتاب عرفان وآگہی موت کے اوٹ میں چھپ گیاایسی باکمال،باوقاراورصاحب تقویٰ شخصیت کارخصت ہونا علاماتِ قیامت میں سے ایک علامت اور جماعت کے لئے نقصان وخسران کاباعث ہے ؎
ہزاروں رحمتیں ہوں اے امیر کارواں تم پر
خدائے واحدوغفار ان کی تربت پرصبحِ قیامت تک اپنے غفران کے پھول برسائے ،جملہ اہل خانہ کوصبرجمیل عطا فرمائے اور عزیز م مولانا محمداویس رضاقادری کو حضرت کے علم و فضل کا سچا جانشیں بنا ئے آمین!
شریک غم
محمدقمرالزماں مصباحی مظفرپوری
ڈائریکٹر ادارہ لوح وقلم ،سعدپورہ،مظفرپور،بہار
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید پڑھیں:
کیا مسلمانوں میں اتحاد کی گنجائش ہے؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی اکثر و بیشتر یہ… Read More
اے شہر امن پھر آئیں گے !! غلام مصطفی نعیمی ہاشمی نزیل حال حرم مکہ… Read More
25 ہزار تک بہترین گیمنگ فونز – مکمل جائزہ اس مضمون میں............. تعارف 25 ہزار… Read More
طلبہ کے لیے بہترین بجٹ لیپ ٹاپ 40k تک فہرست انٹروڈکشن طلبہ کے لیے بجٹ… Read More
فہرست : 10 ہزار تک بہترین سمارٹ واچز مردوں کے لیے تمہید 10 ہزار تک… Read More
جدید الحاد، اسباب اور سد باب ایک تجزیاتی مطالعہ از قلم:مفتی محمد رضا قادری مصباحی… Read More