حضرت شاہ محبوب مینا کی ذات خانقاہ کی آبرو تھی:مولانا قمرالزماں مصباحی مظفرپوری

حضرت شاہ محبوب مینا کی ذات خانقاہ کی آبرو تھی

مولانا قمرالزماں مصباحی مظفرپوری


خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا قمرالزماں مصباحی مظفرپوری نے کہا کہ علماء و مشائخ کی صف میں عزت و تکریم کی نظروں سے دیکھی جانے والی عظیم شخصیت، پیر طریقت ،رہبر راہ شریعت حضرت الحاج الشا ہ محبوب مینا علیہ الرحمہ کی وفات حسرت آیات پوری جماعت اہل سنت کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے جہاں آپ نے احسان وسلوک کی راہ میں بےنفسی، تواضع، انکساری اور خدا ترسی کی کہکشاں بچھائی تاکہ لوگ پروردگار کے قرب کی لذتوں سےصحیح آشنای حاصل کرسکیں وہیں قوم کے نونہالوں کو علوم دین ودنیا سے آراستہ کرنے کے لئے مدارس، مکاتب، اسکول اور کالج قائم کیا اور پیشانی میں سجدوں کا نور پیدا کرنے کے لئے پچاس سے زائد مساجد کا قیام آپ کی متحرک،فعال اور قائدانہ صلاحیتوں کی بینّ دلیل ہے۔

آپ نے مسلک و مذہب کی جو زریں خدمتیں انجام دی ہیں وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے دارالعلوم مینائیہ کی ثریا سے باتیں کر تی بلند وبالا عمارت،اس کا انتظام وانصرام، اس کی صفائی،ستھرائی اور اس کےدلفریب حسن میں حضرت شاہ صاحب علیہ الرحمہ کی پر کشش شخصیت اور نفیس طبیعت کا بڑاعمل دخل رہا ۔جس طرح لباس و پوشاک میں نفاست تھی وہی نفاست ادارے کے در ودیوارسے بھی ظاہرتھی ۔

خطیب باوقار،عالم ذیشان، فقیہ وقت حضرت علامہ مفتی امان الرب صاحب قبلہ رضوی کی دعوت پردارالعلوم مینا ئیہ حاضر ہوا مدرسہ کی پرشکوہ اور دلفریب عمارت دیکھ کر طبیعت مچل اٹھی اور آنکھیں روشن ہوگئیں بلاشبہ آپ کے وصال پرملال سے علمی، روحانی اور مذہبی دنیا کا نا قابل تلافی نقصان ہے جماعت ایک عظیم قائد، مخلص رہنما، مسلک رضا کے سچے مبلغ وترجمان، علم اور علماء دوست شخصیت سے محروم ہوگئی خدائے لم یزل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ آ پ کی تربت پررحمتوں کے گلاب برسائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔میں ان کےاہل خانہ اور تمام اساتذہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔اللہ پاک ان کی خدمات دینیہ کو قبول فرمائے اور کوئی اچھا بدل عطاکرے آمین ثم آمین


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

Leave a Comment