سرکار کی آمد!

سرکار کی آمد

ـــــــــــشمس الزماں خان صابری


۱۲ ربیع الاول شریف کو صبح صـادق کے وقـت اس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد ہوئی جن کی خاطر:

کائنات ہست و بود کو وجود ملا!!

جن کی برکت سے انسانیت کو شعور ملا!!

اس سرکار دوعالم کی جلـوہ گری ہوئی جن کے گلے میں:

لولاک کا ہار پہنایا گیا!!

جن کو ورفعنا لک ذکرک کا تاج عطاء کیا گیا!!

وہ محسن انسانیت رونق آرائے بزم ہستی ہواجن کے اسم گرامی سے:

جنتی درختوں کے ورق کو زینت ملی!!

جن کے نام کی برکت سے سیدنا آدم علیہ السلام کی توبہ قبـول ہوئی!!

جن کی برکـت سے حــضرت ابراہیم علیہ السلام کو سیادت کا تمغہ ملا!!

اس پیـکر حسن جمـال کی جلـوہ گری ہوئی:

جن کا کلمہ حــضرت سلیمـان علیہ السلام کی انگوٹھی پر کندہ تھا!!

جن کے صبر کا نمونہ حــضرت ایوب علیہ السلام کو ملا!!

جن کے قرب کا ایک لہجہ حــضرت موسی کلیم اللہ کو مکالمات کی صورت میں ملا!!

اس سردار انبیاء کی آمد مسعود ہوئی:

جن کی نـعت کا ایک مصرع حــضرت داؤد علیہ السلام کا نغمہ بنا!!

جن کے دفتر حکمت کی ایک ایک سطر حضــرت لقمان کو نصیب ہوئی!!

بروز سموار ۱۲ ربیع الاول شریف کو صبح کے وقت حضــرت آمنہ سلام اللہ علیہا کے گھر اس سراپا نور مجـسم کی تشریف آوری ہوئی:

جن کی انگـشت مبارک کے اشارے سے چاند دو ٹکڑے ہوا!!

جن کے در اقدس کے خـاک نشـیں صدیق اکبر بنیں!!

جن کے خرمن ایمان کے ریزہ چیں فاروق اعظم بنیں!!

جن کے حیاء کی کرن سے عـثمـان ذوالنورین بنیں!!

اور جن کے بحر علم کے چھینٹوں سے علی مرتضی باب العلم بنیں ــ!!

مرحبا صد مرحبا! اے جان عالم مرحبا!

آپ آئے تو آدمیت کو کھویا ہوا وقار مل گیا!!

آپ آئے تو انسان کو انسانیت مل گئی!!

آپ آئے تو کـفر و شرک کی گھنگھور گھٹائیں چھٹ گئیں!!

آپ آئے تو ظلـم و جبـر کی زنجیریں کٹ گئیں!!

آپ آئے تو عورتوں کو ایک مـقام مل گیا!!

آپ آئے تو عدل و انـصاف کا بول بالا ہوگیا!!

آپ آئے تو والدین کو عزت کی نـگاہوں سے دیکھا جانے لگا!!

آپ آئے تو بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفـقت ہونے لگی!!

آپ آئے تو بنـدوں کو بندگی کا طـریقہ مل گیا!!

مخـتصر یہ کہ:

آپ آئے تو زمانے میں انقلاب آگیا!!

اور

سارا عالم بہار گلستاں بن گیا ـــ!!


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

Leave a Comment