علامہ نعمان قادری علیہ الرحمہ کے عرس کے موقع پرخصوصی تحریر
علامہ نعمان خاں اثرقادری ایک ہمہ جہت شخصیت
از قلم :مولانامحمدصابرالقادری فیضی جامعی کمہراروی
9934981067
صدر رضالاٸبریری کمہرار،شیوہر،بہار
قصبہ دیوگاٶں ضلع اعظم گڑھ یوپی کی علمی وادبی گھرانہ محترم منیراحمدخاں منیراعظمی صاحب کے گھر 3/جولاٸ 1940میں ایک بچہ پیداہوتاہے گھرکے افراداس بچہ کانام نعمان رکھتے ہیں گاٶں کے اسکول میں أٹھویں کلاس تک کی تعلیم حاصل کی اس کےبعدمزیدشوق علم بیدارہواگھرکے لوگوں نے حضورحافظ ملت علامہ عبدالعزیزمحدث مبارکپوری کی بارگاہ میں لیکرگۓ حافظ ملت کی ولایت کی نگاہ دیکھ رہی تھی کہ بچہ اپنے وقت کاجیدعالم دین ہوگاچنانچہ أپ نے ان کاداخلہ لے لیاماں باپ نے جس بچہ کوپیارسے اس کے مشفق استاذکے پاس رکھاکہ پورے طورسے علم دین حاصل کرے اورہوابھی ایساہی کہ صدرالصدوراستاذالاساتذہ نعمان ملت الحاج علامہ مولانانعمان خاں قادری اثراعظمی حضورحافظ ملت کی أغوش تربیت میں مسلسل اعدادیہ تافضیلت علامہ حافظ عبدالرٶف بلیاوی،علامہ حامداشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی، علامہ قاضی شفیع مبارکپوری سے علمی پیاس بجھاٸ اوراپنی ہمہ جہت شخصیت بلندکی سیرت وکردارکوعمدہ کیاایک استاذمیں جوخصوصیت ہوتی ہے وہ ساری چیزیں أپ میں موجودتھیں ۔فراغت کے بعدمختلف مدارس میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے أپ کے شاگردوں کی فہرست بہت لمبی ہے أپ نے باصلاحیت علمافضلاادبا،شعرا،مفتیان کرام،محدث اسلام ،فقہاۓ کرام کی لمبی ٹیم پیداکی أپ کے کچھ شاگردوں کے نام اس طرح ہیں علامہ مفتی شبیرحسن رضوی علیہ الرحمہ سابق شیخ الحدیث جامعہ روناہی،علامہ قمرالحسن بستوی،علامہ فروغ القادری لندن،علامہ بخش اللہ قادری جامعی صدرالمدرسین جامعہ روناہی ،مولانانوخیزانوارنعمانی شہزادہ نعمان ملت ،مولاناسلمان رضا جامعی ازہری ،مولاناغلام جیلانی جامعی دریاپوری،مولانافہیم احمدثقلینی جامعی ازہری مولانامحمدشاکرالقادری جامعی مصباحی وغیرہ وغیرہ۔ الجامعتہ الاسلامیہ روناہی فیض أبادیوپی میں تقریبا30/سال تک صدرالمدرسین کے عہدہ پرفاٸزرہے۔
علامہ نعمان خاں قادری اثراعظمی شعروشاعری سے خاصی دلچسپی رکھتے تھے أپ کاتخلص اثرتھانعت شریف کے گلدستے بھی أپ نے سجاۓ ہیں جس سال جامعہ روناہی کوخیرأبادکہااسی سال راقم السطور”محمدصابرالقادری کمہراروی“جامعہ روناہی میں فضیلت کاطالب علم تھاجب علامہ نعمان خاں قادری اثرقادری کواپنے مدرسہ ”جامعہ رضویہ عزیزیہ قصبہ دیوگاٶں“کے لیۓ استاذکی ضرورت محسوس ہوٸ توعلامہ وصی احمدوسیم صدیقی ناٸب صدرالمدرسین جامعہ روناہی سے مشورہ کیاتوعلامہ وصی احمدصاحب نے راقم کوگوپال گنج کی جامع مسجدکے لیۓ گوپال گنج بھیجاتھامگروہ جگہ سمجھ میں نہ أٸ تواسی وقت علامہ وصی احمدصاحب نے علامہ نعمان خاں قادری اثراعظمی علیہ الرحمہ کوراقم السطورکے بارے میں مشورہ دیاکہ عزیزی محمدصابرالقادری أپ کے مدرسے کے لیۓ بہت مناسب ہیں توعلامہ نعمان قادری اثراعظمی نے فرمایاکہ اس کوہمارے مدرسے میں پڑھانے کے لیۓ بھیجدیں توعلامہ وصی احمدوسیم صدیقی صاحب کے حکم پربندہ عاصی کو جامعہ رضویہ عزیزیہ دیوگاٶں کی خدمت پر معمورکیا۔علامہ اثرقادری جامعہ روناہی سے اپنے گھردیوگاٶں أتے ”جامعہ رضویہ عزیزیہ دیوگاٶں کی کارکردگی دیکھ کرخوش ہوتے اوراپنے مادرعلمی الجامعتہ الاشرفیہ مبارکپورتشریف لے جاتے۔اگرکوٸ شاگردپوچھ دیتاکہ حضرت أپ کا مدرسہ جامعہ رضویہ عزیزیہ دیوگاٶں کاکیاحال ہے توأپ فرماتے”مولاناصابر“کورکھ دیاہوں ماشاءاللہ بہت اچھا پڑھارہے ہیں میں بہت خوش ہوں مدرسے کاتعلیمی معیارپلندرکھنے کی وجہ سے جن بچوں کاداخلہ جامعہ اشرفیہ مبارکپوراعظم گڑھ میں نہیں ہوپاتاوہ بچہ کہیں اورنہیں بلکہ سیدھاجامعہ رضویہ عزیزیہ کارخ کرتا۔علامہ اثرقادری نے بارہافرمایاکہ مولاناصابرالقادری أپ بلاجھجھک پڑھاٸیں مدرسہ کے لیۓ چندہ کرنے کاکوٸ دباٶ نہیں ہے أپ کریں توأپ کی مرضی ویسے میری طرف سے کوٸ دباٶنہیں انہوں نے یہ بھی فرمایاکہ ”میں ایک مولوی کے دردکوسمجھتاہوں اورچندہ سب کے بس کی بات بھی نہیں“لیکن جب رمضان شریف کامہینہ أتاتومیں خوداپنی طبیعت سے چندرسیدلیجاتااوراپنے جاننے والوں سے کچھ نہ کچھ ضرورلیکرأتا۔اللہ کریم علامہ اثراعظمی کی تربت پررحمت وغفران کی بارش برساۓ” أمین“
ابررحمت ان کی مرقدپرگہرباری کرے حشرتک شان کریمی نازبرداری کرے
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید پڑھیں:
- Posts not found