مولانا ابوالحقانی جیسی ہستی صدیوں بعد وجود میں آتی ہے.
مظفرپور (پریس ریلیز) حافظ احادیث کثیرہ خطیب لا ثانی مولانا محمد حسین صدیقی مصباحی المعروف ابوالحقانی علیہ الرحمہ کے وصال پرملال پر مدرسہ دینیہ غوثیہ امام گنج مظفر پور میں ایک تعزیتی نشست رکھی گئی قرآن خوانی کے بعد طلبہ نے حمد و نعت کے اشعار پیش کئے پھر مدرسہ کے صدر مدرس خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا محمد قمرالزماں مصباحی نے حضرت علامہ ابوالحقانی علیہ الرحمہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کہ آپ کاوصال علمی اور مذہبی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
آپ جیسی عبقری الشرق ہستی صدیوں بعد وجود میں آتی ہے آپ نے ازہر ہند اشرفیہ مبارک پور سے فراغت کے بعد مدرسہ فیض الغربا آرا کے مسند تدریس کو زینت بخشی اور اپنی علمی صلاحتیوں سے مدرسہ کے وقار میں چار چاند لگادیا اس درمیان بہت سارے قابل قدر شاگرد پیدا کئے جن کی زریں خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے اور جب آپ نے خطابت کی دنیا میں قدم رکھا تو پورے یورپ و ایشیاء میں خطابت کے حوالے سے آپ کی ذات سکہ رائج الوقت بن گئی۔
اصلاح اعمال پر اس قدر سہل اور سادہ گفتگو کرتے تھے کہ ہر اجلاس میں سو پچاس افراد اپنی بدعملی سے تائب ہو کر راہ راست پر گامزن ہو تے- مولانا معین اشرف نے کہا کہ ممدوح گرامی لاجواب خطیب،ماہر فقیہ اور مدارس دینیہ میں مروجہ علوم و فنون پر یکساں گرفت رکھنے والے عالم دین تھے۔
آپ کی رحلت سے پوری علمی دنیا سوگوار ہے- مولانا شاہد رضا علیمی نے کہا کہ مولانا ابوالحقانی ایک آفاقی شخصیت کے مالک تھے علم،اخلاص،انکساری اور دین و مذہب سے وفاداری آپ کی زندگی کا سب اہم نصب العین رہا حد درجہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بیچ سے ایسے مخلص قائد ،نیک اور باوقار علماء رخصت سفر باندھ رہے ہیں خدا خیر فرمائے اور جماعت کو ان کا نعم البدل عطاکرے- حافظ شاہنواز عالم،حافظ کلیم الدین الحاج ہاشم صاحبان کے علاوہ شہر کے معزز حضرات نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے شرکت کی-صلوہ و سلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں
- Posts not found