مولانا ابو الحقانی اسلام کے مخلص داعی تھے : مولانامحبوب گوہر

مولانا ابو الحقانی اسلام کے مخلص داعی تھے

مظفرپور (پریس ریلیز)مذہبی جلسوں اور دینی کانفرنسوں کے آفاق پر ایک عرصہ تک چھائے رہنے والے عظیم المرتبت داعی اسلام خطیب عرب و عجم حضرت علامہ ابو الحقا نی نوراللہ مرقدہ کے وصال سے دنیائے اہل سنت میں میں اضطرابی کیفیت طاری ہونے کے ساتھ ہی ایک خلا کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔

چونکہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک و ملت اور دین و سنیت کی ترجمانی فرمائی ہے اور اپنے مخصوص لب ولہجے میں خطاب فرماکر امت مسلمہ کے دلوں میں اصلاحِ عمل کا جذبہ پیدا کیا ہے ان کا اسلوب خطابت اتنا نرالا تھا کہ عوام سے لے کر خواص تک ان کی خطابت کی زلفِ گرہ گیر کے اسیر دکھائی دیتے ہیں انہوں نے ایشیاء سے لے کر یورپ تک کا تبلیغی دورہ تسلسل سے فرماکر تبلیغ و ارشاد کا فریضہ انجام دیا ہے۔

خصوصاً عرب ممالک میں ان کے مداحوں کے کثیر تعداد موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار نقیب اہل سنت اور نعت گو شاعر محبوب گوہر اسلام پوری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا ابوالحقانی ایک عظیم مفکر،مدبر،دور اندیش اور صاحبِ نظر عالم دین اور بے باک خطیب کی حیثیت سے برسوں یاد کئے جاتے رہیں گے ان کی چند علمی نگارشات بالخصوص خطباتِ ابوالحقانی ،سہ ماہی خاتون جنت،جنتی کون ،حاضر و ناظر ،دینے والا ہے سچا ہمارا نبی وغیرہم ایسی وقیع اور جامع ہیں کہ ان کے مطالعے سے اہل علم و ادب داد تحسین پیش کئے بغیر نہیں رہتے ان کے انتقال سے مذہبی حلقہ سوگوار ہے خدائے قادر و قیوم ان کی خدمات کو قبول فرماکر ان کے درجات و مراتب کو بلند فرمائے۔


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

Leave a Comment