نبی رحمت ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی طور برداشت نہیں!!
محمد روشن رضا مصباحی ازہری
اہل اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے والی خبر موصول ہوئی جس میں ایک ناعاقبت اندیش،گھٹیا سوچ کا حامل، اسلام و پیغمبر اسلام سے عداوت رکھنے والا فرانسیسی صدر نے گھناؤنی حرکت کی ہے، اور عالمی طور پر ایسی شنیع و قبیح حرکت کی مذمت کی جارہی ہے، اور پوری دنیا کے منصف و امن پسند افراد اس ناپاک حرکت کی مخالفت کر رہے ہیں،وہ ہے فرانسیسی صدر "عمانویل ماکروں”کی گستاخی جس نے آزادی اظہار راے کے نام پر حضور نبی رحمت، پیغبمر امن و آشتی، جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بدترین گستاخی ،اور گستاخی پر مشتمل ان خاکوں کی گذشتہ جمعہ نمائش کی ہے. جس سے ہر صاحب ایمان کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے،اور اس کی وجہ صرف اسلام دشمنی ہے وہاں پر مسلمانوں کی روز بروز بڑھتی تعداد دیکھ کر اس نے یہ غلط قدم اٹھایا ہے. مگر ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر نبی کی شان میں کوئی گستاخی کرے یہ کبھی برداشت نہیں کرسکتا.کیوں کہ ہر ایک کی زبان پوری مسلم مخالف طاقتوں کو للکارتی ہوئی کہہ رہی ہے.
*جو جان مانگو تو جان دیں گے جو مال مانگو تو مال دیں گے*
*مگر نہ یہ ہوسکے گا ہم سے نبی کا جاہ و جلال دیں گے.*
اس کے بعد پوری دنیا کے صاحب ایمان اس کے خلاف صداے احتجاج بلند کر رہے ہیں اور اس بدترین و گھٹیا حرکت کی مذمت کرتے ہوے وہاں کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اپنی غیرت ایمانی و حمیت دینی کا ثبوت دے رہے ہیں.
ہندوستان، پاکستان، مصر، یمن، ترکی جہاں جہاں بھی اہل ایمان و اسلام رہتے بستے ہیں وہ پورے شد و مد کے ساتھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں، کیوں نہیں کرنا ہی چاہیے کیونکہ کہ ایسے ایسے شرپسند عناصر کا سر کچلنا اور اس کی اوقات بتانا وقت و حالات کا تقاضا ہے.
مگر بڑے افسوس کی بات ہے بھارت جیسی زمین جہاں مختلف مذاہب و مسالک کے لوگ رہتے بستے ہیں، ایسے میں حکومت وطن عزیز کا فرانس کی اس ناپاک عمل کی حمایت کا اعلان کرنا بہت متعصبانہ عمل ہے. اس لیے میں تمام اہل اسلام سے التماس کرتا ہوں کہ آپ کامل طور پر فرانس کی تمام مصنوعات، ہر چھوٹی بڑی اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور ان کی جگہ دوسری کمپنیوں کی چیزوں کا استعمال کریں.اور حکومت بھی اس کی اس حرکت سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کرے.
محمد روشن رضا مصباحی ازہری
رکن :رضوی دارالافتاء، رام گڑھ
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں
- Posts not found