نذرانۂ عقیدت در بارگاہ حضور حفیظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان
(بموقع بارہواں سالانہ عرس حضور حفیظ ملت منعقدہ:٢٠اکتوبر٢٠٢٠ء)
🖋ازقلم : شہاب الدین حنفی
خودی کو کر بلند اتنا ہر تقدیر سے پہلے
خدا خود بندے سے پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
عالم فانی میں یوں تو اربوں کھربوں لوگ آئے اور چلے گئے اور تاقیامت یہ سلسلہ یونہی چلتا رہےگا ہر آنے والا اپنی زندگی کا نقوش چھوڑ جاتا ہے اگر وہ مومن صالح ہوتو ان کو بھی اہل زمانہ یاد کرتے ہیں اور اگر بدکار ہے بری عادتوں کا رسیا ہے اس کو بھی لوگ یاد کرتے ہیں گویا کہ ہر دو قسم کے لوگوں کو اہل دنیا یاد کرتے ہیں اور تمثیل میں پیش کرتے ہیں مگر وہ لوگ جو اپنی زندگی کو خالق کی رضا اور مخلوق کی اصلاح میں گزاردے تو خالق بھی راضی اور مخلوق بھی خوش خالق اس کو اپنا مقرب بنالے مخلوق بھی اپنا پیشوا ومقتدا مانے خالق اس کی عزت وعظمت کو بڑھاے مخلوق بھی اس کی عزت وعظمت کو تسلیم کرے بندہ جب بےغرض ہوکر اپنی انا کو فنا کردے تو اس کا مالک حقیقی اس کی حشمت اس کی عظمت اس کی رفعت اس کا مقام اپنے مخلوق کے دلوں میں ودیعت کردے اور خود جبرئیل امین کو بلاکر کہے اے جبرئیل میں فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں تم بھی محبت کرو اور اہل فلک واہل ارض سے کہو میں فلاں بندے سے محبت کرتاہوں تم بھی کرو حضرت جبرئیل حکم ربی پاکر اہل سماء واہل ارض کے پاس جاکر کہتے ہیں تیرا رب فلاں بندے سے محبت کرتا ہے تم بھی محبت کرو تو حضرت جبرئیل علیہ السلام کا پیغام سن کر دیگر فرشتے اور انسان بھی اس بندے سے محبت کرنے لگتے ہیں (مفہوم روایت ) پتہ چلا کہ آج کسی کے دل میں کسی محبوب بندے کی محبت ہے تو وہ ازخود نہیں ہے بلکہ حکم ربی سے اس کے دل میں اس بندے کی محبت ہے ہاں مقبولیت اور شہرت میں مراتب میں ضرور فرق ہوتا ہے اللہ تعالیٰ جس کو جتنا چاہے قرب عطا کرے یہ اس کا فضل ہے الحمد للہ یہ روے زمین اہل اللہ سے پر ہے روے زمین پر کوئی ایسا ملک نہیں کوئی ایسا شہر نہیں جہاں اہل اللہ موجود نہ ہوں البتہ بعض مشہور ومعروف ہوتے ہیں بعد مخفی اور وہی نظام دنیا چلارہے ہوتے ہیں۔
ملک نیپال بھی ایک ایسا ملک ہے جہاں ہزاروں اولیا موجود ہیں بعض کی شہرت ہے بعض مخفی یہاں بھی ایک سے بڑھ کر ایک اولیا علما صلحا فقہا پیدا ہوے اور ہوتے رہیں گے انہیں فقہا علما میں نیربرج خطابت منبع فصاحت و بلاغت مصدر رشد و ہدایت مناظر اہلسنت قاطع کفروضلالت فداے جیش ملت تلمیذ ارشد حضور شیر نیپال مصلح قوم وملت نازش فقہاہت مقتداے اہلسنت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ مفتی عبدالحفیظ رضوی مصباحی خلیفۂ حضور شیر نیپال وامین شریعت ضلع مدھوبنی وصدر مفتی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار الہند کی عظیم شخصیت تھی آپ کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری خوبیوں سے مالا مال کیا تھا حضور حفیظ ملت علیہ الرحمہ کی ظاہری زندگی میں کبھی راقم السطور کو شرف زیارت تو نہیں ہے البتہ بچپن سے ہی نام سن رکھاہے اور آپ کی تقریر وتحریر تدریس ونصیحت کا چرچا تو بہت پہلے سے سن رکھا ہے اس وقت میرے پاس کوئی مآخذ ومراجع کتابی شکل میں بھی نہیں ہے البتہ چند علماے کرام کی تحریرات جو ان کی سیرت پر ہے پیش نظر ہے ان تمام تحریرات کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ حضور حفیظ ملت علیہ الرحمہ یقینا ایک عظیم قائد اسلام گزرے ہیں عموما ہمارے یہاں زندگی میں شخصیت کی قدر نہیں ہوتی ہاں جب وہ دنیا سے چلے جاتے ہیں تو پھر کف افسوس ملتے ہیں اور ان کی خدمات کو یاد کرتے ہیں جبکہ ایسے بطل عظیم کو ان کی زندگی ہی میں ان کے شایان شان خراج عقیدت اگر پیش کی جاتی تو آج ان کے دیے ہوے بہت سارے علم وفن کے خزانے ہمارے ہاتھ میں ہوتے مگر یہ المیہ ہےکہ ہم اپنے ان محسنین کو اس وقت یاد کرتے ہیں جب وہ ہمارے بیچ نہیں ہوتے خیر جس طرح بھی یاد کریں ان کی روح کو خوشی تو پہونچے گی ہی اگر صاحب مزار کی اولاد ان کےلیے نیک کام کریں تو یقینا لحد میں ان کو خوشی ہوگی میری معلومات کے مطابق حضور حفیظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان کی چھ اولادیں ہیں ان میں ایک صاحبزادہ اور بقیہ صاحبزادیاں۔ انہیں صاحبزادیوں میں سے ایک نواسہ ایسے بھی ہوے جو اپنے نانا جان کے چھوڑے ہوے مشن کو آگے بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں میری مراد عزیزم مولانا محمد رجب القادری سلمہ الباری نہایت ہی ذہین و فطین خوش خلق باادب ہونہار طالب علم ہیں عزیزم سلمہ کو میں تو کبھی دیکھا نہیں البتہ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے پہچان ہوئی اور ان کی خواہش ہوئی کہ نانا جان نے جس مشن کو عام کیا میں چاہتاہوں اس کو آگے بڑھاؤں اس معاملہ میں میری رہنمائی کریں الحمد للہ عزیزم کی حوصلہ کن باتیں سن کر دل کو بہت خوشی ہوئی گاہے بگاہے مشورے بھی لیتے دیتے رہتے ہیں کافی دنوں سے عزیزم مولانا محمد رجب القادری کی خواہش تھی کہ حنفی صاحب نانا جان کے لیے آپ کچھ لکھ دیں
مصروفیات کی وجہ سے آج کل کرتا رہا اور آخر کار آج مورخہ 3/اکتوبر بروز اتوار 2020ء ،شب گیارہ بجکر 32سیکنڈ (سعودی وقت کے مطابق) یہ چند مختصر نذرانۂ عقیدت در بارگاہ حضور حفیظ ملت مکمل ہوا مولیٰ تعالیٰ حضور حفیظ ملت علیہ الرحمہ کے فیضان کو عام وتام کرے ان کے مرقد نور پر رحمت ونور کی بارش برساے اور آپ کی دینی خدمات کو قبول ومقبول فرماے آمین بجاہ سید المرسلین وخاتم النبین الی یوم الدین۔
طالب دعا :
شہاب الدین حنفی سمردہی جلیشور مہوتری نیپال
نائب مہتمم جامعہ سیدہ فاطمہ للبنات مینابازار جلیشور مہوتری نیپال مقیم حال الدولۃ السعودیہ
الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !
الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے یہاں کلک کریں
- Posts not found