آہ۔۔! صدآہ۔۔!حضرت حاجی نسیم الدین رضوی: ایک اور سالارِ قافلہ بھی جاتا رہا : احمدرضا صابری

آہ۔۔! صدآہ۔۔!حضرت حاجی نسیم الدین رضوی:
ایک اور سالارِ قافلۂ بھی جاتا رہا!!

ابھی ابھی خبر موصول ہوئی کہ فخر بہار حضرت علامہ الحاج محمد نسیم الدین رضوی ، جامعہ قادریہ مقصود پور کا وصال ہوگیا۔ مختصر سی علالت کے بعد آج بغرض علاج مظفرپور روانہ ہوئے تھے، راستے ہی میں مالک حقیقی سےجاملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
حضرت حاجی نسیم الدین رضوی ان علماء کبار میں سےتھےجنہوںنے تقریباً پانچ دہائیوں تک ضلع مظفرپور، سیتامڑھی، دربھنگہ اور ہندونیپال کے سرحدی علاقےمیں اپنی خدمات کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ حضرت کی ذات بابرکات جامعہ قادریہ، مقصود پور کے لیے بھی ایک نعمت تھی۔خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند شیر بہار حضرت علامہ مفتی محمد اسلم رضوی قدس اللہ سرہ کے دست وبازوبن کر جامعہ قادریہ کی ترویج وترقی کےلیے جتنی تگ ودو حضرت نے کی وہ بھی جامعہ کی تاریخ کا ایک حسین باب ہے۔ اصاغر نوازاور فیض رساں شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں حد درجہ مہارت رکھنے والے حاجی نسیم الدین رضوی صاحب نے خلوص و للہیت کے ساتھ اپنی زندگی کے چالیس سے زیادہ قیمتی سال اس جوار کو عطا کیے۔
والد گرامی حضرت علامہ مفتی محمد شبیر احمد قدس سرہٗ کے درسی ساتھی تھے۔ ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ سرکار مفتی اعظم ہند کی خدمت میں آپ کے والد گرامی کی معیت میں بہت وقت گزاراہے، میرے بہت اچھے دوست اور رفیق درس رہے۔ اب جبکہ یہ سالار بھی ہم سے رخصت ہوا، بڑی شدت سے ایک بھیانک خلاء کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔ ہردن ایک نہ ایک عالم دین کے وصال کی خبریںموصول ہورہی ہیں۔ یہ المناک سلسلہ نہ جانے کب اپنی رفتار دھیمی کرے گا۔اس سرائے فانی میں کوئی سدا رہنے کے لیے نہیں آیا، لیکن بیک وقت اتنے سارے اجلہ شخصیات کا رخصت ہونا ضرور ہاتف غیبی کا کوئی اشارہ ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔
ذہن بہت منتشر ہے، ایک ایک ملاقات یاد آرہی ہے۔ پرخلوص اور شیریں لب ولہجہ گانوں میں گونج رہا ہے۔ ان شاء اللہ پھر کبھی ان کی خدمات جلیلہ کو صفحہ قرطاس کے حوالے کروں گا۔
اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کے جملہ خدمات دینیہ قبول کرلیے جائیں، حضرت کے درجات بلند ہوں اور جوارِ خاص میں جگہ ملے۔ شہزادگان اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل اور اس پر جزائے عظیم ملے۔

سوگوار:
احمدرضا صابری
(مدیر الرضا انٹر نیشنل، پٹنہ)


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

گنبد اعلیٰ حضرت

حضور مفسر اعظم ہند بحیثیت مہتمم: فیضان رضا علیمی

یوں تو حضور جیلانی میاں علیہ الرحمہ کو اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری نے بسم اللہ خوانی کے وقت ہی جملہ سلاسل کی اجازت و خلافت مرحمت فرما دی تھی اور آپ کے والد ماجد نے بھی ۱۹ سال کی عمر شریف میں ہی اپنی خلافت اور بزرگوں کی عنایتوں کو آپ کے حوالہ کر دیا تھا لیکن باضابطہ تحریر ی خلافت و اجازت ، نیابت و جانشینی اور اپنی ساری نعمتیں علامہ حامد رضا خان قادری نے اپنی وفات سے ڈھائی ماہ قبلہ ۲۵۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔