بِہار الیکشن: ووٹروں کی سوجھ بوجھ کا امتحان

بِہار الیکشن: ووٹروں کی سوجھ بوجھ کا امتحان

غلام مصطفےٰ نعیمی
روشن مستقبل دہلی

بِہار اسمبلی انتخاب میں اس بار پارٹیوں اور گٹھ بندھنوں کی بَہار ہے۔ ایک طرف جے ڈی یو/ بی جے پی گٹھ بندھن ہے تو دوسری جانب کانگریس، آر جے ڈی اور کمیونسٹوں کا مہا گٹھ بندھن ہے۔ اس کے علاوہ اسدالدین اویسی ، پپّو یادو اور اوپیندر کشواہا نے بھی اپنا اپنا گٹھ بندھن بنا لیا ہے۔
ان پانچ گٹھ بندھنوں کی بھیڑ میں ووٹروں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ انتہائی سوجھ بوجھ کا ثبوت دیتے ہوئے حق رائے دہی استعمال کریں تاکہ ان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا نمائندہ اصول پسند ہو۔ چند پیسوں کی خاطر پالا بدلنے اور بِکنے والا نہ ہو۔
بہار میں اصل مقابلہ جے ڈی یو/ بی جے پی اور کانگریس/آر جے ڈی مہا گٹھ بندھن کے درمیان ہے۔ کچھ علاقوں میں اسدالدین اویسی اور پپّو یادو جیسے نیتا اپنا اثر ڈال سکتے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ مہا گٹھبندھن میں شامل پارٹیاں، MIM اور پپّو یادو جیسے لیڈران بی جے پی گٹھ بندھن کے خلاف ہیں اس لیے اگر MIM اور پپّو یادو کو بھی مہا گٹھ بندھن میں شامل کرلیا جاتا تو سیکولر سیاست کے لیے بہت اچھا ہوتا لیکن یا تو تیجسوی یادو ایم آئی ایم جیسی پارٹی کو سیاسی اسپیس دینا اپنی سیاست کے خلاف سمجھتے ہیں یا پھر انہیں یہ خوش گمانی ہے کہ سیکولر ووٹروں پر صرف انہیں کی اجارہ داری ہے۔ ایسے ماحول میں ووٹروں کو نہایت سمجھ داری کے ساتھ ووٹنگ کرنا ہوگی۔ جو پارٹیاں آپ کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتیں، جن کی سیاست دھوکہ وفریب پر مبنی ہے ان لوگوں سے بچیں۔ جو لیڈر آپ کی آواز ہاؤس میں بلند کر سکے، آپ کے دُکھ درد میں کام آسکے اس بار انہیں ضرور کامیاب کریں۔یہ ہرگز نہ سوچیں کہ ایک دو اچھے نیتاؤں کے جیت جانے سے حکومت تو نہیں بن جائے گی۔ خوب یاد رکھیں کہ ایک اینٹ سے مکمل مکان نہیں بنتا لیکن شروعات ہمیشہ ایک اینٹ سے ہی ہوتی ہے اس لیے سو بُروں کی بھیڑ میں ایک اچھا آدمی بھی نظر آئے تو یہ سمجھ کر اسے نظر انداز نہ کریں کہ یہ اکیلا کیا کرے گا۔ وقت آنے پر ایک سے ہی قافلہ بھی بنے گا۔

16 صفر المظفر 1442ھ
4 اکتوبر 2020 بروز اتوار


الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

زمبابوے نے آئرلینڈ کو ہرا کر میچ 31 رنز سے جیت لیا۔ زمبابوے نے آئرلینڈ کو ہرا کر میچ 31 رنز سے جیت لیا۔

[ad_1] ڈیجیٹل ڈیسک، ہوبارٹ۔ T20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 راؤنڈ کا چوتھا میچ …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔