سلام اے آمنہ کے لعل ﷺ

سلام اے آمنہ کے لعل ﷺ
پیشکش۔محمد اشفاق عالم نوری فیضی
رکن۔مجلس علماے اسلام مغربی بنگال شمالی کولکاتا نارائن پور زونل کمیٹی کولکاتا۔136
رابطہ نمبر۔9007124164

ربیع  الاول  امیدوں  کی  دنیا  ساتھ  لے   آیا
دعاؤں  کی   قبولیت   کو   ہاتھوں   ہاتھ  لیا
خدا نے ناخدائی کی خود  انسانی  سفینے کی
کہ رحمت بنکے چھائی بارہویں شب اس مہینے کی
خلیل اللہ نے جن کے لیے حق سے  دعائیں  کی
ذبیح اللہ نے وقت ذبح جس کی التجائیں  کی
جو بن کر روشنی پھر بھی دیدۂ یعقوب میں آیا
جسے یوسف نے اپنے حسن کے نئے رنگ میں پایا
ابھی جبریل اترے بھی نہ تھے کعبے کے ممبر سے
کہ اتنے  میں  صداآئی  یہ  عبداللہ  کے  گھر  سے
بصد  انداز   یکتائی    بغایت    شان    زیبائی 
آمین  بن  کر  امانت  آمنہ  کی‌ گود  میں  آئی
فرشتوں کی سلامی دینے والی فوج گاتی تھی
جناب  آمنہ   سنتی   تھی   یہ  آواز  آتی  تھی
مبارک ہو  کہ  ختم المرسلیں  تشریف  لے  آئے
جناب   رحمۃ  اللعالمین    تشریف     لے    آئے
سلام اے آمنہ  کے  لعل اے  محبوب  سبحانی
سلام اے فخر  موجودات  فخر  نوع  انسانی
سلام  اے   آتش  زنجیر    باطل   توڑنے   والے
سلام اے خاک کے ٹوٹے ہوئے دل  جوڑنے  والے
سلام ان پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں کی
سلام ان پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی 
جہاں  تاریک  تھا  ظلمت  کدہ تھا سخت کالا تھا
کوئی پردےسےکیا نکلا کہ گھر گھر میں اجالاتھا
جہاں میں جشن صبح عید  کا سامان  ہوتا  تھا
ادھر  شیطان  تنہا  اپنی  ناکامی  پہ  روتا   تھا
تیرا در ہو میرا سر ہو میرا دل ہو تیرا گھر ہو 
تمنا  مختصر  سی  ہے  مگر   تمہید   طولانی
مبارک  ہو  مبارک  ہو  مبارک  ہو   مبارک  ہو
مبارک  عید  میلاد  النبی  کا  پھر  پیام‌   آیا

الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں


مزید پڑھیں:
  • Posts not found

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

اردو ادب

اردو زبان کی عظمت و شہرت۔ اک تجزیاتی مطالعہ!

دیگر ہندوستانی زبانوں کی طرح اردو کو بھی یکساں زبان تسلیم کرتے اور انہوں نےاس کی ترقی کے لئے بہت قربانیاں بھی دی ہیں ۔جس کی ایک مثال یہ ہے کہ "گاندھی جی” جنوبی افریقہ سے لوٹنے کے بعد ‘ہندی، انگریزی ، و گجراتی ‘ میں نکالی جانے والی” ہریجن سیوک” نامی اخبار کو "1946ء ” میں اردو میں نکالنا شروع کیا ۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔