جماعت رضاے مصطفی، شاخ اتر دیناج پور کا سیالتوڑ، اسلام پور کا تیسرا دورہ

*جماعت رضاے مصطفی، شاخ اتر دیناج پور کا سیالتوڑ، اسلام پور کا تیسرا دورہ*

*اس دورے میں تحریک کے کئی اہم کام بھی انجام دیے گئے*

بروز جمعہ 13 / نومبر، 2020ء کو جماعت رضاے مصطفٰی، شاخ اتر دیناج پور کے وفد نے تیسرا تعلیمی، تبلیغی اور تحریکی دورہ کیا۔ اس دورے کی خاص بات اہم دینی و ملی شخصیات سے ملاقات اور مخلص اہل فکر و دانش کا جڑنا تھا۔سب سے پہلے ہم بروٹ، اسلام پور پہنچے، جہاں تحریک کے ایک خیر خواہ جناب جمیل صاحب عرف *بندہ* نے تقریری پروگرام اور ظہرانہ رکھا تھا۔ محفل میلاد النبی ﷺ میں حضرت مولانا مفتی اختر رضا نوری صاحب ، دبئی (خلیفہ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ) کا، سیرت رسول ﷺ پر جامع خطاب ہوا، محترم حافظ جعفر کلیم رضوی نے منظوم خراج پیش کیا۔ وفد نے جمعہ کی نماز نوری مرکزی مسجد ، اسلام پور میں ادا کی۔

نوری مسجد کے خطیب و امام، حضرت علامہ شیر محمد نوری مصباحی صاحب قبلہ بڑی خندہ پیشانی سے ملے۔ آپ کی گفتگو سے اندازہ ہوا کہ 67 سال کی عمر میں بھی، آپ کے سینے میں قوم و ملت کا درد جوان ہے اور مسلکی فکر کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ موصوف مسلک اعلی حضرت کی تعلیمات پر سختی سے کار بند ہیں اور اتر دیناج پور میں صلح کلیت کے بڑھتے اثرات سے نالاں و فکر مند ہیں۔ حضرت سے مختلف عناوین پر دیر تک گفتگو ہوئی؛ آپ جماعت رضاے مصطفی ، شاخ اتر دیناج پور کے کاموں اور سرگرمیوں سے کافی خوش ہوئے اور ہر قدم پر ساتھ رہنے کا یقین دلایا۔

سیالتوڑ کے جلوس حادثے کے شکار ہونے والوں کے گھر جانا ہوا۔ ہمارا جب پچھلی بار دورہ ہوا تھا تو وفات یافتگان کی تعداد چار تھی، محمد قاسم عمر 14 سال، سے ہمارا وفد نہیں مل سکا تھا، اس بار ان کے پس ماندگان سے تفصیلی ملاقات کا موقع ملا، علما کی آمد، تعزیت اور نصیحتوں سے سارے لوگ آب دیدہ ہوگئے۔ قائد جلوس حضرت مولانا نور الاسلام صاحب علیہ الرحمہ کے گھر جانا ہوا، آپ کی بوڑھی والدہ کی آنکھوں میں وہی چمک، چہرے پر وہی نورانیت اور حمایت دین کے اثرات تھے، انھیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کا بیٹا محسن کائنات ﷺ کی محبت کے کام آ گیا۔

پچھلی بار عزیزم انمول اور ساحر عالم سے نارتھ بنگال میڈیکل کالج ، سلی گوڑی میں ملاقات کی تھی، ابھی یہ دونوں ہاسپیٹل سے ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔ انھوں نے ہاسپیٹل میں ہوئی جانب دارانہ سلوک اور عملے کی لا پروائی کا بھی ذکر کیا۔ انمول نے اپنے درد و کرب کی کہانی اس انداز سے سنایا کہ حاضرین جذباتی ہوگئے۔

واپسی میں پانجی پارہ، سنی جامع مسجد کے خطیب و امام حضرت مولانا توحید رضا تحسینی صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ حضرت کو پانجی پارہ حلقے میں جماعت رضاے مصطفی، شاخ اتر دیناج پور، بنگال کی ”نگرانی“ کی اہم ذمہ داری تفویض کی گئی، جسے حضرت نے بسر و چشم قبول کیا۔

یہ وفد ان احباب پر مشتمل تھا:

(١) حضرت علامہ مفتی الحاج اختر رضا نوری صاحب قبلہ، دبئی
(٢) حضرت مولانا الحاج محمد واصف رضا رضوی صاحب قبلہ
(٣) حضرت مولانا شاکر رضا نوری صاحب قبلہ
(٤) حضرت مولانا واصل یوسفی رشیدی مصباحی صاحب قبلہ
(٥) حضرت مولانا شوکت علی رشیدی صاحب قبلہ
(٦) مداح رسول ﷺ، حافظ و قاری جناب جعفر کلیم رضوی صاحب قبلہ
(٧) مفتی انصار احمد رشیدی مصباحی

*_شعبہ نشر و اشاعت_*
*جماعت رضاے مصطفی*، شاخ اتر دیناج پور، مغربی بنگال، انڈیا
9734111963 / 9775823091/ 9860664476

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

مسلم بورڈ نیپال

ان شاءاللہ العزیز "مسلم بورڈ نیپال”ملت کے  درد کا مداوا ہوگا!!

آج ہم علمائے ملت اسلامیہ فقط آپسی حرص وطمع، متکبرانہ چال و ڈھال، غیر مناسب حرکات وسکنات، عوام اہل سنت کی جانب معمولی رجحانات کے حامل ہیں۔آج ہم اپنی کج روی کے سبب کم نصیبی و محرومی پر جس قدر ماتم کریں، کم ہے۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔