عصری ماحول اور دینی علوم کا سنگم: صفہ نیشنل اسکول رضاباغ گنگٹی

عصری ماحول اور دینی علوم کا سنگم

صفہ نیشنل اسکول رضاباغ گنگٹی

ایک بہترین قوم بننے کے لیے ہم زبان ہونا، یکساں نصاب ہونا، مشترکہ نصب العین اور نقطہ نظر کی آہنگی سے ہمکنار ہونا ضروری ہے۔ ایک مخصوص نصاب محض معلومات اور طباعت وغیرہ کے لحاظ سے ہی مختلف نہیں ہوتا بلکہ اپنی اثر پذیری کے لحاظ سے بھی بہت مختلف ہوتا ہے۔ طلبہ جیسا نصاب تعلیم حاصل کرتے ہیں ویسا ہی ان کے ظاہر اور باطن کے تاثرات کی جھلک معاشرے میں نظر آتی ہے۔ ہمارے ملک میں کسی بھی دانش گاہ کے نصاب تعلیم کا انحصار اس کی اپنی تعلیمی پالیسی پر ہوتا ہے، جسے وہ وقت اور حالات کے تحت مرتب کیے ہوتے ہیں۔ ہمیں یہ بات ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ تعلیمی نظام کی یک رنگی سے قومی یگانگت ابھرے گی، ہمارے تعلیمی ادارے جتنے رنگوں میں رنگے ہوئے ہوں گے اتنے ہی رنگوں کی قوم وجود میں آئے گی اور یہ مختلف رنگ ظاہر اور باطن دونوں پر چھائے ہوئے ہوں گے۔ ایک متحد و مربوط قوم بننے کےلیے ضروری ہے کہ ہمارے تمام تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب تعلیم پڑھایا جائے ۔ لیکن افسوس کے ایسا کچھ ہو نہیں پارہا ہے ۔ آج مورخہ ۲۳۔جون۔۲۰۲۱ء۔بروز بدھ صفہ نیشنل اسکول رضاباغ گنگٹی وایا پوپری ضلع سیتامڑھی میں سہ ماہی امتحان لینے کے لیے مولانا گل شیر رضا رضاءالقادری صاحب کی دعوت پر حاضر ہوا۔ یہ ادارہ دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج ہے۔ یہ خوبصورت اور فن تعمیر کا شاہکار ادارہ ” مولانا موصوف ” کے زیر اہتمام سے چل رہا ہے۔ یہاں بچوں کو عصری تعلیم سی بی ایس سی بورڈ سے انگلش میڈیم کے طرزپر دیا جاتا ہے اس کے علاوہ تعلیمی بورڈ کا نصاب دینی تعلیم کے لیے ہے جس میںقاعدہ،قرآن، تجوید، سیرت، فقہ اور عقائد اسلامیہ وغیرہ پڑھائے جاتے ہیں۔ ادارہ کے طلبہ و طالبات میں دوران امتحان جو کچھ دیکھا اور محسوس کیا مناسب سمجھتاہوں ان کا خلاصہ ہدیہ قارئین کروں۔
قارئین ! ابھی ادارہ کو تقریباً پانچ ماہ ہوئے ہیں قائم ہوئے ۔ اور تاہنوز داخلہ کا سلسلہ جاری بھی ہے اس وقت ادارہ میں لگ بھگ ۸۰۔ طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں میں نے کم و بیش ۴۰۔ بچوں/بچیاں کا امتحان لیا ہےاور ۴۰ کا رفیق محترم حافظ و قاری مولانا محمد حاتم رضا مرکزی نے لیا۔ ماشاءاللہ بہت عمدہ اور خوب پایہ کچھ طلبہ کو ایسا پایہ کے سوال کرتے ہی عمدہ اور دل خوش جواب ملتا ۔ دینیات کے چیپٹر میں بہت بہتر اور اچھے اسلوب سے مولانا محترم محنت کر رہے ہیں جس کا بین ثبوت یہ طلبہ ہیں ۔ جو کتاب وہ داخل نصاب کیے ہوئے وہ اور جنرل نالیچ اف اسلام کے تحت جو بچوں کو پڑھایا جاتا ہے جس میں اللہ ، فرشتے ،رسول ، خلفائے اربعہ ،ائمہ اور ارکان اسلام و نماز کے متعلق باتیں ہوتی ہے۔ جس بھی طالب سے پوچھا بڑے بھولے انداز میں جواب دیتے ہوئے نظر آئیں ۔ ان کے طلبہ نے دل کو خوش اور فکر کو عمدہ کیا۔ اللہ کریم طلبہ کو خوب ترقی دے۔
قارئین! ایسے ادارے کی رضا باغ گنگٹی میں خاصہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس کو مولانا گل شیر رضا نے پورا کیا۔ لہذا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں/ بچیاں کا داخلہ ضرور کرائیں اور عصری ماحول میں دینی تعلیم سے اپنے مستقبل کو آراستہ کریں ۔ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچے وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اور لائق مبارک باد ہیں مولانا گل شیر رضا رضاءالقادری صاحب قبلہ کہ انہوں اپنی بستی کی ضرورت کو محسوس کیا اور صفہ نیشنل اسکول کی شکل میں اہل بستی کو ایک مضبوط ادارہ دیا۔ ان کی اس پیش کش پر میں صمیم قلب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اور دعا گو ہوں کہ مولی کریم وہاں کے اساتذہ و طلبہ خوب خوب ترقی دے اور ملک و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق دے نیز رب کائنات مولانا کو اس کا بہترین صلہ عطا کرے۔

از۔ محمد فیضان رضا علیمی
نائب صدر جماعت رضائے مصطفے سیتامڑھی۔
۲۳/جون ۲۰۲۱ء

 

الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

 

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

جانئے کیرالہ بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ – نیوز 18 ہندی۔

[ad_1] کیرالہ بورڈ ڈائریکٹوریٹ آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (DHSE) بہت جلد 12ویں کے امتحان کے …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔